जो लोग ईमान लाए और उन्होंने हिजरत की और अल्लाह के रास्ते में अपने माल व जान से जिहाद किया, उनका दर्जा अल्लाह के यहाँ बड़ा है और यही लोग कामयाब हैं।
جولوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے ہجرت کی اور اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کیا، اﷲ تعالیٰ کے نزدیک درجے میں زیادہ بڑے ہیں اوروہی لوگ کامیاب ہیں۔
جو ایمان لائے ، جنہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جنہوں نے اپنے جان ومال سے جہاد کیا ، ان کا درجہ اللہ کے ہاں بڑا ہے اور وہی لوگ فائز المرام ہونے والے ہیں ۔
جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور راہ خدا میں اپنے مال و جان سے جہاد کیا ، اللہ کے نزدیک وہ درجہ میں بہت بڑے ہیں اور یہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں ۔
اللہ کے ہاں تو انہی لوگوں کا بڑا درجہ ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے اس کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جان و مال سے جہاد کیا وہی کامیاب ہیں ۔
جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کیا اﷲ ( تعالیٰ ) کے نزدیک درجے کے اعتبار سے بڑے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو ( پورے ) کامیاب ہیں ۔
جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے اللہ کے راستے میں ہجرت کی ہے اور اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کیا ہے ، وہ اللہ کے نزدیک درجے میں کہیں زیادہ ہیں ، اور وہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں ۔
جو لوگ ایمان لائے ہجرت کی اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کیا وہ اللہ کے ہاں بہت بڑے مرتبہ والے ہیں اور یہی لوگ مراد پانے والے ہیں ۔
وہ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مال و جان سے اللہ کی راہ میں لڑے ، اللہ کے یہاں ان کا درجہ بڑا ہے ( ف٤٤ ) اور وہی مراد کو پہنچے ( ف٤۵ )
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں سے جہاد کرتے رہے وہ اللہ کی بارگاہ میں درجہ کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں ، اور وہی لوگ ہی مراد کو پہنچے ہوئے ہیں