Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुमने हाजियों के पानी पिलाने और मस्जिदे-हराम के बसाने को बराबर कर दिया उस शख़्स के जो अल्लाह पर और आख़िरत पर ईमान लाया और अल्लाह की राह में जिहाद किया, अल्लाह के नज़दीक ये दोनों बराबर नहीं हो सकते, और अल्लाह ज़ालिम लोगों को राह नहीं दिखाता।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاتم نے حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجدِحرام کو آباد کرنا اُس جیسا بنادیاجواﷲ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اوراُس نے اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کیا۔اﷲ تعالیٰ کے نزدیک دونوں برابر نہیں ہیں اوراﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجدِ حرام کے انتظام کو ان لوگوں کے عمل کے ہم رتبہ کردیا ہے ، جو اللہ اور آخرت پر ایمان لائے اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں جہاد کیے؟ اللہ کے نزدیک یہ دونوں برابر نہیں ہوں گے اور اللہ ظالموں کو راہ یاب نہیں کرے گا ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد الحرام کے آباد رکھنے کو اس شخص ( کے کام کے ) برابر قرار دیا ہے جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لایا اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا ۔ یہ دونوں اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہیں ۔ اور اللہ ظالموں کو منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا ۔

By Moudoodi

کیا تم لوگوں نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کی مجاوری کرنے کو اس شخص کے کام کے برابر ٹھہرا لیا ہے جو ایمان لایا اللہ پر اور روزِ آخر پر اور جس نے جانفشانی کی اللہ کی راہ میں؟ 21 اللہ کے نزدیک تو یہ دونوں برابر نہیں ہیں اور اللہ ظالموں کی رہنمائی نہیں کرتا ۔

By Mufti Naeem

کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کو آباد رکھنے کے عمل کو برابر سمجھ لیا ہے اس شخص کے جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور جس نے اﷲ ( تعالیٰ ) کے راستے میںجہاد کیا ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) کے نزدیک یہ لوگ برابر نہیں ۔ اور اﷲ ( تعالیٰ ) ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم لوگوں نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کے آباد رکھنے کو اس شخص کے ( اعمال کے ) برابر سمجھ رکھا ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لایا ہے ، اور جس نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے ۔ ( ١٦ ) اللہ کے نزدیک یہ سب برابر نہیں ہوسکتے ۔ اور اللہ ظالم لوگوں کو منزل مقصود تک نہیں پہنچاتا ۔

By Noor ul Amin

کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد حرام کو آباد کرنے کو اس شخص کے کام کے برابربنادیاجو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرے؟اللہ کے نزدیک یہ برابرنہیں ہوسکتے ( یعنی جہاد کاثواب زیادہ ہے ) اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

By Kanzul Eman

تو کیا تم نے حاجیوں کی سبیل اور مسجد حرام کی خدمت اس کے برابر ٹھہرا لی جو اللہ اور قیامت پر ایمان لایا اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا ، وہ اللہ کے نزدیک برابر نہیں ، اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا ( ف٤۳ )

By Tahir ul Qadri

کیا تم نے ( محض ) حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجدِ حرام کی آبادی و مرمت کا بندوبست کرنے ( کے عمل ) کو اس شخص کے ( اعمال ) کے برابر قرار دے رکھا ہے جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لے آیا اور اس نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا ، یہ لوگ اللہ کے حضور برابر نہیں ہو سکتے ، اور اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا