Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह की मस्जिदों को तो वह आबाद करता है जो अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान लाए और नमाज़ क़ायम करे और ज़कात अदा करे और अल्लाह के सिवा किसी से न डरे, ऐसे लोग उम्मीद है कि हिदायत पाने वालों में से बनें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینااﷲ تعالیٰ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتاہے جو اﷲ تعالیٰ اور آخرت کے دن پرایمان لایا اورنمازقائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اﷲ تعالیٰ کے سواکسی سے نہ ڈراتواُمیدہے کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں سے ہوں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

مساجدِ الہٰی کے انتظام کرنے والے تو بس وہی لوگ ہوسکتے ہیں ، جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہوں ، نماز کا اہتمام کرتے ہوں ، زکوٰۃ دیتے ہوں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے ہوں ۔ یہ لوگ توقع ہے کہ راہ یاب ہونے والے بنیں ۔

By Hussain Najfi

درحقیقت مسجدوں کو آباد وہ کرتا ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، نماز قائم کرتا ہے اور زکوٰۃ ادا کرتا ہے اور اللہ کے سوا اور کسی سے نہیں ڈرتا ۔ انہی کے متعلق یہ امید کی جا سکتی ہے کہ وہ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے ۔

By Moudoodi

اللہ کی مسجدوں کے آباد کار ﴿مجاور و خادم﴾ تو وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو اللہ اور روز آخر کو مانیں اور نماز قائم کریں ، زکوٰة دیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں ۔ انہی سے یہ توقع ہے کہ سیدھی راہ چلیں گے ،

By Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) کی مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور جنہوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی سے نہ ڈرے پس امید کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں سے ہوں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ کی مسجدوں کو تو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے ہوں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں ۔ ایسے ہی لوگوں سے یہ توقع ہوسکتی ہے کہ وہ صحیح راستہ اختیار کرنے والوں میں شامل ہوں گے ۔

By Noor ul Amin

اللہ کی مسجدوں کو توآبادکرنااس کاکام ہےجو اللہ پر اورآخرت کے دن پر ایمان لائے ، نماز قائم کرے ، زکوۃ اداکرے اور اللہ کے سواکسی سے نہ ڈرے امیدہے کہ ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہوں گے

By Kanzul Eman

اللہ کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں ( ف٤۱ ) اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ( ف٤۲ ) تو قریب ہے کہ یہ لوگ ہدایت والوں میں ہوں ،

By Tahir ul Qadri

اللہ کی مسجدیں صرف وہی آباد کر سکتا ہے جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لایا اور اس نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ کے سوا ( کسی سے ) نہ ڈرا ۔ سو امید ہے کہ یہی لوگ ہدایت پانے والوں میں ہو جائیں گے