मुशरिकों का काम नहीं कि वे अल्लाह की मस्जिदों को आबाद करें हालाँकि वे ख़ुद अपने ऊपर कुफ़्र के गवाह हैं, उन लोगों के तो आमाल ही ग़ारत हो चुके हैं, और दोज़ख़ ही में हमेशा उनको रहना है।
مشرکوں کے لیے کبھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کوآبادکریں حالانکہ اپنے آپ پر وہ کفرکی شہادت دینے والے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کے سارے اعمال ضائع ہو گئے اور وہ ہمیشہ آگ ہی میں رہنے والے ہیں۔
مشرکین کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ مساجدِ الہٰی کا انتظام کریں درآنحالیکہ وہ خود اپنے کفر کے گواہ ہیں ۔ ان لوگوں کے سارے اعمال ڈھے گئے اور دوزخ میں ہمیشہ رہنے والے تو یہی ہیں ۔
اور مشرکین کے لئے روا نہیں ہے کہ وہ مسجدوں کو آباد کریں جبکہ وہ خود اپنے اوپر اپنے کفر کی گواہی دے رہے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور وہ ہمیشہ آتشِ دوزخ میں رہیں گے ۔
مشرکین کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے مجاور و خادم بنیں در انحالیکہ اپنے اوپر وہ خود کفر کی شہادت دے رہے ہیں ۔ 19 ان کے تو سارے اعمال ضائع ہوگئے 20 اور جہنّم میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے ۔
مشرکین جو اپنے بارے میں کافر ہونے کی گواہی دے رہے ہیں اس کے اہل ہی نہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی مساجد کو آباد کریں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے تمام اعمال ضائع ہو گئے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں ۔
مشرکین اس بات کے اہل نہیں ہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں ، ( ١٥ ) حالانکہ وہ خود اپنے کفر کے گواہ بنے ہوئے ہیں ، ان لوگوں کے تو اعمال ہی غارت ہوچکے ہیں ، اور دوزخ ہی میں ان کو ہمیشہ رہنا ہے ۔
مشرکوں کا یہ کام نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آبادکریں وہ توخوداپنے آپ پر کفرکی شہادت دے رہے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور وہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے
مشرکوں کو نہیں پہنچتا کہ اللہ کی مسجدیں آباد کریں ( ف۳۸ ) خود اپنے کفر کی گواہی دے کر ( ف۳۹ ) ان کا تو سب کیا دھرا اِکارت ہے اور وہ ہمیشہ آگ میں رہیں گے ( ف٤۰ )
مشرکوں کے لئے یہ روا نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدیں آباد کریں درآنحالیکہ وہ خود اپنے اوپر کفر کے گواہ ہیں ، ان لوگوں کے تمام اعمال باطل ہو چکے ہیں اور وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہنے والے ہیں