Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अगर वे कोई पनाह की जगह पाएं या कोई खोह या घुस बैठने की जगह तो वे भाग कर उसमें जा छुपें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگروہ کوئی جائے پناہ ،یاکوئی غاریں،یاکوئی گھس بیٹھنے کی جگہ پالیں تووہ اس حال میں لوٹ جائیں کہ رسیاں تڑاتے ہوں

By Amin Ahsan Islahi

اگر یہ کوئی ٹھکانہ ، کوئی غار یا کوئی گھس بیٹھنے کی جگہ پاجاتے تو رسی تڑا کر ادھر کو بھاگ کھڑے ہوتے ۔

By Hussain Najfi

اگر وہ کوئی جائے پناہ پا لیں یا کوئی غار یا گھس بیٹھنے کی کوئی جگہ تو فوراً ادھر کا رخ کریں منہ زوری کرتے ہوئے ( اور رسیاں تڑاتے ہوئے ) ۔

By Moudoodi

اگر وہ کوئی جائے پناہ پا لیں یا کوئی کھوہ یا گھس بیٹھنے کی جگہ ، تو بھاگ کر اس میں جا چھپیں ۔ 56

By Mufti Naeem

اگر انہیں کوئی پناہ حاصل کرنے کی جگہ یا کوئی غار مل جائے یا سرد داخل کرنے کی جگہ حاصل ہوجائے تو پیٹھ پھیر کر تیزی اسی کی طرف دوڑے چلے جائیں

By Mufti Taqi Usmani

اگر ان کو کوئی پناہ گاہ مل جاتی ، یا کسی قسم کے غار مل جاتے ، یا گھس بیٹھنے کی اور کوئی جگہ ، تو یہ بے لگام بھاگ کر ادھر ہی کا رخ کرلیتے ۔ ( ٤٦ )

By Noor ul Amin

اگریہ کوئی پناہ کی جگہ ، یاغار ، یاسرچھپانے کی جگہ پالیں تویہ تیزی سے دوڑتے ہوئے وہاں جاچھپیں

By Kanzul Eman

اگر پائیں کوئی پناہ یا غار یا سما جانے کی جگہ تو رسیاں تڑاتے ادھر پھر جائیں گے ( ف۱۳۳ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( ان کی کیفیت یہ ہے کہ ) اگر وہ کوئی پناہ گاہ یا غار یا سرنگ پا لیں تو انتہائی تیزی سے بھاگتے ہوئے اس کی طرف پلٹ جائیں ( اور آپ کے ساتھ ایک لمحہ بھی نہ رہیں مگر اس وقت وہ مجبور ہیں اس لئے جھوٹی وفاداری جتلاتے ہیں )