मुनाफ़िक़ मर्दों और मुनाफ़िक़ औरतों और काफ़िरों से अल्लाह ने जहन्नम की आग का वादा कर रखा है जिसमें वे हमेशा रहेंगे, यही उनके लिए बस है, उन पर अल्लाह की लानत है और उनके लिए क़ायम रहने वाला अज़ाब है।
اللہ تعالیٰ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اورکافروں سے دوزخ کی آگ کا وعدہ کیاہے،اس میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں، وہی اُنہیں کافی ہے اوراُن پر اﷲ تعالیٰ نے لعنت کی اوراُن کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے۔
منافق مردوں ، منافق عورتوں اور کفار سے اللہ نے جہنم کی آگ کا وعدہ کر رہا ہے ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی ان کیلئے کافی ہے اور ان پر اللہ کی لعنت ہے اور ان کیلئے دائمی عذاب ہے ۔
اللہ نے منافق مردوں منافق عورتوں اور کافروں سے آتشِ دوزخ ( میں داخل کرنے ) کا وعدہ کر رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے وہ ان کے لئے کافی ہے اور اللہ نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے ۔
ان منافق مردوں اور عورتوں اور کافروں کے لیے اللہ نے آتشِ دوزخ کا وعدہ کیا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، وہی ان کے لیے موزوں ہے ۔ ان پر اللہ کی پھٹکار ہے اور ان کے لیے قائم رہنے والا عذاب ہے ۔ ۔ ۔ ۔ 76
اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کفارے جہنم کی آگ کاوعدہ فرما رکھا ہے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ا ن کیلئے جہنم ہی کافی ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان پر لعنت فرمائی ہے اور ان کیلئے دائمی عذاب ہے ۔
اللہ نے منافق مردوں ، منافق عورتوں اور تمام کافروں سے دوزخ کی آگ کا عہد کر رکھا ہے ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ وہی ان کو راس آئے گی ۔ اللہ نے ان پر پھٹکار ڈال دی ہے ، اور ان کے لیے اٹل عذاب ہے ۔
اللہ نے منافق مرد ، منافق عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہی سزاان کے لئے کافی ہوگی اور اللہ نے ان پر لعنت بھیج دی ہے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہوگا
اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں کو جہنم کی آگ کا وعدہ دیا ہے جس میں ہمیشہ رہیں گے ، وہ انہیں بس ہے اور اللہ کی ان پر لعنت ہے اور ان کے لیے قائم رہنے والا عذاب ہے
اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے آتشِ دوزخ کا وعدہ فرما رکھا ہے ( وہ ) اس میں ہمیشہ رہیں گے ، وہ ( آگ ) انہیں کافی ہے ، اور اللہ نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے ہمیشہ برقرار رہنے والا عذاب ہے