Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिस तरह तुमसे अगले लोग वे तुमसे ज़ोर में ज़्यादा थे और माल और औलाद की कसरत में बढ़े हुए थे तो उन्होंने अपने हिस्से से फ़ायदा उठाया और तुमने भी अपने हिस्से से फ़ायदा उठाया जैसा कि तुम्हारे अगलों ने अपने हिस्से से फ़ायदा उठाया था और तुमने भी वही बहसें कीं जैसी बहसें उन्होंने की थीं, यही लोग हैं जिनके आमाल दुनिया और आख़िरत में ज़ाया हो गए और यही लोग घाटे में पड़ने वाले हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ان لوگوں کی طرح جوتم سے پہلے تھے،وہ قوت میں تم سے زیادہ سخت اوراموال اور اولاد میں بہت زیادہ تھے ،سواُنہوں نے اپنے حصے سے فائدہ اُٹھایاپھرتم نے بھی اپنے حصے سے فائدہ اُٹھایاجیساکہ تم سے پہلے لوگوں نے اپنے حصے سے فائدہ اُٹھایااور تم نے فضول باتیں کیں جس طرح انہوں نے فضول باتیں کیں۔یہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیااورآخرت میں ضائع ہوگئے اوریہی لوگ خسارہ اُٹھانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کی مانند جو تم سے پہلے ہو گذرے ۔ وہ قوت وشوکت میں تم سے زیادہ اور مال واولاد میں تم سے بڑھ چڑھ کر تھے ، تو انہوں نے اپنے حصہ سے فائدہ اٹھایا اور تم نے بھی اپنے حصہ سے فائدہ اٹھالیا ، جیسا کہ تمہارے اگلوں نے اپنے حصہ سے فائدہ اٹھایا اور تم نے بھی اسی طرح بکواس کی جس طرح انہوں نے کی ۔ یہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں ڈھے گئے اور یہی لوگ نامراد ہونے والے ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے منافقو! تمہاری حالت ) ان لوگوں جیسی ہے جو تم سے پہلے گزر چکے ۔ جو تم سے زیادہ طاقتور تھے اور مال و اولاد بھی تم سے زیادہ رکھتے تھے پس انہوں نے اپنے ( دنیوی ) حصہ سے فائدہ اٹھایا اور تم نے بھی اپنے ( دنیوی ) حصہ سے اسی طرح فائدہ اٹھایا جس طرح تم سے پہلے گزرے ہوؤں نے فائدہ اٹھایا تھا ۔ اور تم بھی ویسے ہی لغو بحثوں میں پڑے جیسے وہ پڑے تھے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا و آخرت میں اکارت ہوئے اور یہی لوگ ہیں جو گھاٹا اٹھانے والے ہیں ۔

By Moudoodi

تم لوگوں کے رنگ ڈھنگ وہی ہیں جو تمہارے پیش روؤں کے تھے ۔ وہ تم سے زیادہ زور آور اور تم سے بڑھ کر مال اور اولاد والے تھے ۔ پھر انہوں نے دنیا میں اپنے حصّہ کے مزے لوٹ لیے اور تم نے بھی اپنے حصّہ کے مزے اسی طرح لوٹے جیسے انہوں نے لوٹے تھے ، اور ویسی ہی بحثوں میں تم بھی پڑے جیسی بحثوں میں وہ پڑے تھے ، سو ان کا انجام یہ ہوا کہ دنیا اور آخرت میں ان کا سب کیا دھرا ضائع ہو گیا اور وہی خسارے میں ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 77

By Mufti Naeem

تم لوگ اپنے سے پہلے والوں ہی کی طرح ہو ۔ وہ لوگ طاقت میں تم سے زیادہ سخت اور مال واولاد تم سے زیادہ تھے سو انہوں نے اپنے ( دنیوی ) حصے سے فائدہ اٹھایا پس تم نے بھی اپنے ( دنیوی ) حصے سے فائدہ اٹھایا جیسے کہ تم سے پہلے والوں نے اٹھایا تھا تم بھی ( برے اعمال ) میں ایسے ہی گھستے چلے گئے جیسے کہ وہ لوگ گھسے تھے یہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا وآخرت میں ضائع ہوگئے اور وہ لوگ نقصان میں پڑنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( منافقو ) تم انہی لوگوں کی طرح ہو جو تم سے پہلے ہوگذرے ہیں ۔ وہ طاقت میں تم سے مضبوط تر اور مال اور اولاد میں تم سے کہیں زیادہ تھے ۔ چنانچہ انہوں نے اپنے حصے کے مزے اڑا لیے ، پھر تم نے اسی طرح اپنے حصے کے مزے اڑائے ، جیسے تم سے پہلے لوگوں نے اپنے حصے کے مزے اڑائے تھے ، اور تم بھی ویسی ہی بے ہودہ باتوں میں پڑے جیسے وہ پڑے تھے ۔ یہ وہ لوگ تھے جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں غارت ہوگئے ، اور یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے خسارے کا سودا کیا ۔

By Noor ul Amin

یہ انہی لوگوں کی طرح ہیںجو ان سے پہلے تھے وہ لوگ تم سے زیادہ طاقتور اور مال اور اولادکے لحاظ سے تم سے بڑھ کر تھے انہوں نے اپنے مقدرکے مزے لوٹے اور تم نے اپنے مقدر کے جس طرح تم سے پہلے کے لوگوں نے اپنے مقدر کے مزے لوٹے تھے اور تم بھی انہی باتوں میں پڑگئے جن میں وہ پڑے ہوئے تھے ایسے ہی لوگ ہیں جن کے اعمال دنیااورآخرت میں برباد ہوجائیں گے اور یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں

By Kanzul Eman

جیسے وہ جو تم سے پہلے تھے تم سے زور میں بڑھ کر تھے اور ان کے مال اور اولاد سے زیادہ ، تو وہ اپنا حصہ ( ف۱۵۵ ) برت گئے تو تم نے اپنا حصہ برتا جیسے اگلے اپنا حصہ برت گئے اور تم بیہودگی میں پڑے جیسے وہ پڑے تھے ( ف۱۵٦ ) ان کے عمل اکارت گئے دنیا اور آخرت میں اور وہی لوگ گھاٹے میں ہیں ( ف۱۵۷ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے منافقو! تم ) ان لوگوں کی مثل ہو جو تم سے پہلے تھے ۔ وہ تم سے بہت زیادہ طاقتور اور مال و اولاد میں کہیں زیادہ بڑھے ہوئے تھے ۔ پس وہ اپنے ( دنیوی ) حصے سے فائدہ اٹھا چکے سو تم ( بھی ) اپنے حصے سے ( اسی طرح ) فائدہ اٹھا رہے ہو جیسے تم سے پہلے لوگوں نے ( لذّتِ دنیا کے ) اپنے مقررہ حصے سے فائدہ اٹھایا تھا نیز تم ( بھی اسی طرح ) باطل میں داخل اور غلطاں ہو جیسے وہ باطل میں داخل اور غلطاں تھے ۔ ان لوگوں کے اعمال دنیا اور آخرت میں برباد ہو گئے اور وہی لوگ خسارے میں ہیں