Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मुनाफ़िक़ मर्द और मुनाफ़िक़ औरतें सब एक तरह के हैं, वे बुराई का हुक्म देते हैं और भलाई से मना करते हैं और अपने हाथों को बंद रखते हैं, उन्होंने अल्लाह को भुला दिया तो अल्लाह ने भी उनको भुला दिया, बेशक मुनाफ़िक़ीन बहुत नाफ़रमान हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے میں سے ہیں وہ بُرائی کاحکم دیتے ہیں اوربھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ بندرکھتے ہیں،وہ بھول گئے اﷲ تعالیٰ کوتواس نے بھی انہیں بھلادیا یقینامنافق ہی نافرمان ہیں

By Amin Ahsan Islahi

منافق مرد اور منافق عورتیں ، سب ایک ہی چٹے کے بٹے ہیں ۔ یہ برائی کا حکم دیتے ، بھلائی سے روکتے اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اللہ کو بھلا رکھا ہے تو اللہ نے بھی ان کو نظرانداز کردیا ہے ۔ یہ منافق بڑے ہی بد عہد ہیں ۔

By Hussain Najfi

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ہم جنس ہیں برائی کا حکم دیتے ہیں اور اچھائی سے روکتے ہیں اور ( راہِ حق پر خرچ کرنے سے ) اپنے ہاتھ بند رکھتے ہیں ( دراصل ) انہوں نے خدا کو بھلا دیا ہے اور خدا نے ( گویا ) ان کو بھلا دیا ہے اور انہیں ( نظر انداز کر دیا ہے ) بے شک منافق ہی بڑے فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

By Moudoodi

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں ۔ برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں ۔ 75 یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا ۔ یقیناً یہ منافق ہی فاسق ہیں ۔

By Mufti Naeem

منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک ہی طرح کے ہیں بری باتوں کا حکم کرتے ہیں اور اچھی باتوں سے روکتے ہیں اوراپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کو بھول گئے پس اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں بھول گئے بلاشبہ منافقین نافرمان ہی ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک ہی طرح کے ہیں ۔ وہ برائی کی تلقین کرتے ہیں اور بھلائی سے روکتے ہیں ، اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں ۔ ( ٥٩ ) انہوں نے اللہ کو بھلا دیا ہے ، تو اللہ نے بھی ان کو بھلا دیا ۔ بلاشبہ یہ منافق بڑے نافرمان ہیں ۔

By Noor ul Amin

منافق مردہوں یاعورتیں ، سب کاحال ایک ہی ہےجو برے کام کاحکم دیتے ہیں اور بھلے کام سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ ( بھلائی یاصدقہ سے ) روک لیتے ہیں وہ اللہ کو بھول گئے ، تواللہ نے انہیں بھلادیایہ منافق دراصل ہیں ہی نافرمان

By Kanzul Eman

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ( ف۱٤۹ ) برائی کا حکم دیں ( ف۱۵۰ ) اور بھلائی سے منع کریں ( ف۱۵۱ ) اور اپنی مٹھی بند رکھیں ( ف۱۵۲ ) وہ اللہ کو چھوڑ بیٹھے ( ف۱۵۳ ) تو اللہ نے انہیں چھوڑ دیا ( ف۱۵٤ ) بیشک منافق وہی پکے بےحکم ہیں ،

By Tahir ul Qadri

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے ( کی جنس ) سے ہیں ۔ یہ لوگ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور اچھی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ ( اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے ) بند رکھتے ہیں ، انہوں نے اللہ کو فراموش کر دیا تو اللہ نے انہیں فراموش کر دیا ، بیشک منافقین ہی نافرمان ہیں