Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बहाने मत बनाओ, तुमने ईमान लाने के बाद कुफ़्र किया है, अगर हम माफ़ कर दें तुम में से एक गिरोह को तो दूसरे गिरोह को तो ज़रूर सज़ा देंगे क्योंकि वे मुजरिम हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بہانے مت بناؤ،بلاشبہ تم نے اپنے ایمان کے بعد کفرکیا۔اگرہم تم میں سے ایک گروہ کومعاف کربھی دیں توایک گروہ کوہم ضرورعذاب دیں گے،اس وجہ سے کہ یقیناوہ مجرم تھے

By Amin Ahsan Islahi

باتیں نہ بناؤ ، تم نے ایمان کے بعد کفر کیا ہے ۔ اگر ہم تمہاری کسی جماعت سے درگذر بھی کرلیں تو دوسری کسی جماعت کو ضرور سزا دیں گے ، بوجہ اس کے کہ وہ مجرم ہیں ۔

By Hussain Najfi

اب عذر نہ تراشو! تم نے ( اظہارِ ) ایمان کے بعد کفر اختیار کیا ہے ۔ اگر ہم تم میں سے ایک گروہ سے درگزر بھی کریں گے تو دوسرے گروہ کو تو ضرور سزا دیں گے کیونکہ وہ ( حقیقی ) مجرم ہیں ۔

By Moudoodi

اب عذر ات نہ تراشو ، تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا ہے ، اگر ہم نے تم میں سے ایک گروہ کو معاف کر بھی دیا تو دوسرے گروہ کو تو ہم ضرور سزا دیں گے کیونکہ وہ مجرم ہے ۔ 74 ؏ ۸

By Mufti Naeem

بہانے نہ بنائو تم اپنے ایمان کے بعد کافر ہو چکے ہو اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف بھی کر دیں تو دوسری جماعت کو عذاب دیں گے اس لیے کہ وہ مجرم تھے

By Mufti Taqi Usmani

بہانے نہ بناؤ ، تم ایمان کا اظہار کرنے کے بعد کفر کے مرتکب ہوچکے ہو ۔ اگر ہم تم میں سے ایک گروہ کو معافی دے بھی دیں تو دوسرے گروہ کو ضرور سزا دیں گے ۔ ( ٥٨ ) کیونکہ وہ مجرم لوگ ہیں ۔

By Noor ul Amin

بہانے نہ بنائوتم لوگ ایمان لانے کے بعددوبارہ کافرہوگئے ہواگرہم تمہارے ایک گروہ کو ( ان کے تائب ہوجانے کے بعد ) معاف کر بھی دیں تودوسرے کو ضرور سزادیں گے کیونکہ وہ مجرم ہیں

By Kanzul Eman

بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے مسلمان ہو کر ( ف۱٤٦ ) اگر ہم تم میں سے کسی کو معاف کریں ( ف۱٤۵ ) تو اوروں کو عذاب دیں گے اس لیے کہ وہ مجرم تھے ( ف۱٤۸ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اب ) تم معذرت مت کرو ، بیشک تم اپنے ایمان ( کے اظہار ) کے بعد کافر ہو گئے ہو ، اگر ہم تم میں سے ایک گروہ کو معاف بھی کر دیں ( تب بھی ) دوسرے گروہ کو عذاب دیں گے اس وجہ سے کہ وہ مجرم تھے