पस वे कम हँसें और ज़्यादा रोएं उसके बदले में जो वे करते थे।
پس لازم ہے کہ وہ ہنسیں بہت کم اورروئیں بہت زیادہ اس کے بدلے میں جووہ کماتے رہے ہیں۔
پس وہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ ، اپنے کیے کی پاداش میں ۔
ان ( برے ) کاموں کے بدلہ میں جو یہ لوگ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اب وہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ ۔
اب چاہیے کہ یہ لوگ ہنسنا کم کریں اور روئیں زیادہ ، اس لیے کہ جو بدی یہ کماتے ہیں اس کی جزا ایسی ہی ہے ﴿کہ انہیں اس پر رونا چاہیے﴾ ۔
پس یہ لوگ تھوڑا ہنس لیں اور ( آخرت میں ) روتے رہیں اس کے بدلے میں جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ۔
اب یہ لوگ ( دنیا میں ) تھوڑا بہت ہنس لیں ، اور پھر ( آخرت میں ) خوب روتے رہیں ، کیونکہ جو کچھ کمائی یہ کرتے رہے ہیں ، اس کا یہی بدلہ ہے ۔
انہیں چاہیے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ جو کچھ یہ کررہے ہیں اس کابدلہ یہی ہے
تو انہیں چاہیے تھوڑا ہنسیں اور بہت روئیں ( ف۱۸۹ ) بدلہ اس کا جو کماتے تھے ( ف۱۹۰ )
پس انہیں چاہیئے کہ تھوڑا ہنسیں اور زیادہ روئیں ( کیونکہ آخرت میں انہیں زیادہ رونا ہے ) یہ اس کا بدلہ ہے جو وہ کماتے تھے