Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पीछे रह जाने वाले अल्लाह के रसूल से पीछे बैठे रहने पर बहुत ख़ुश हुए और उन्होंने नापसंद किया कि वे अपने माल और जान से अल्लाह की राह में जिहाद करें और उन्होंने कहा कि गर्मी में न निकलो, आप कह दीजिए कि दोज़ख़ की आग इससे ज़्यादा गरम है, काश उन्हें समझ होती।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پیچھے چھوڑ دیے گئے لوگ،اللہ تعالیٰ کے رسول کے پیچھے اپنے بیٹھنے کی وجہ سے خوش ہوگئے اور انہوں نے ناپسندکیاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مالوں اوراپنی جانوں کے ساتھ جہادکریں اورانہوں نے کہاکہ گرمی میں نہ نکلو۔ آپ کہہ دیں کہ جہنم کی آگ گرمی میں اس سے کہیں زیادہ سخت ہے۔کاش وہ سمجھتے ہوتے!

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے وہ اللہ کے رسول سے پیچھے بیٹھ رہنے پر بہت مگن ہوئے اور انہوں نے برا جانا کہ وہ اپنے مال وجان سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور انہوں نے کہا کہ اس گرمی میں نہ نکلو ۔ کہہ دو: دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے ۔ کاش! وہ سمجھتے ہوتے ۔

By Hussain Najfi

جو ( منافق جنگ تبوک میں ) پیچھے چھوڑ دیے گئے وہ رسولِ خدا ( ص ) کے پیچھے ( ان کی خواہش کے خلاف ) اپنے گھروں میں بیٹھے رہنے پر خوش ہوئے اور خدا کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرنے کو ناپسند کیا ۔ اور ( دوسروں سے بھی ) کہا کہ گرمی میں سفر نہ کرو ۔ کہہ دیجیے! کہ دوزخ کی آگ ( اس سے ) زیادہ گرم ہے کاش وہ یہ بات سمجھتے ۔

By Moudoodi

جن لوگوں کو پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی وہ اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور گھر بیٹھے رہنے پر خوش ہوئے اور انہیں گوارا نہ ہوا کہ اللہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کریں ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اس سخت گرمی میں نہ نکلو ۔ ان سے کہو کہ جہنّم کی آگ اس سے زیادہ گرم ہے ، کاش انہیں اس کا شعور ہوتا ۔

By Mufti Naeem

رسول اﷲ ( ﷺ ) کے ( اﷲتعالیٰ کے راستے میں روانہ ہونے ) کے بعد پیچھے چھوڑ دے جانے والے اپنے بیٹھے رہ جانے پرخوش ہوئے اور انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرنے کو ناگوار سمجھا اور کہنے لگے کہ گرمی میں نہ نکلو آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ جہنم کی آگ بہت زیادہ گرم ہے کیا اچھا ہوتا کہ یہ لوگ ( اس بات کو ) سمجھتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو ( غزوہ تبوک سے ) پیچھے رہنے دیا گیا تھا ، وہ رسول اللہ کے جانے کے بعد اپنے ( گھروں میں ) بیٹھے رہنے سے بڑے خوش ہوئے ، اور ان کو یہ بات ناگوار تھی کہ وہ اللہ کے راستے میں اپنے مال و جان سے جہاد کریں ، اور انہوں نے کہا تھا کہ : اس گرمی میں نہ نکلو ۔ کہو کہ : جہنم کی آگ گرمی میں کہیں زیادہ سخت ہے ۔ کاش ۔ ان کو سمجھ ہوتی ۔

By Noor ul Amin

پیچھے رہ جانے والے منافق اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور گھر بیٹھ رہنے پر خوش ہیں انہوں نے یہ پسندنہیں کیا کہ اپنے مال ودولت اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور کہنے لگے کہ:’’ایسی گرمی میں نہ نکلو‘‘آپ کہہ دیجئے جہنم کی آگ اس سے بھی شدیدگرم ہے کاش!یہ لوگ کچھ سمجھتے

By Kanzul Eman

پیچھے رہ جانے والے اس پر خوش ہوئے کہ وہ رسول کے پیچھے بیٹھ رہے ( ف۱۸۷ ) اور انہیں گوارا نہ ہوا کہ اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں لڑیں اور بولے اس گرمی میں نہ نکلو ، تم فرماؤ جہنم کی آگ سب سے سخت گرم ہے ، کسی طرح انہیں سمجھ ہوتی ( ف۱۸۸ )

By Tahir ul Qadri

رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کے باعث ( جہاد سے ) پیچھے رہ جانے والے ( یہ منافق ) اپنے بیٹھ رہنے پر خوش ہو رہے ہیں وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور کہتے تھے کہ اس گرمی میں نہ نکلو ، فرما دیجئے: دوزخ کی آگ سب سے زیادہ گرم ہے ، اگر وہ سمجھتے ہوتے ( تو کیا ہی اچھا ہوتا