Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने इसको पसंद किया कि पीछे रहने वाली औरतों के साथ रह जाएं, और उनके दिलों पर मुहर कर दी गई पस वे कुछ नहीं समझते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ اس بات پرراضی ہوگئے کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں،اوران کے دلوں پرمہرلگادی گئی،سووہ نہیں سمجھتے ۔

By Amin Ahsan Islahi

انہوں نے اس بات کو پسند کیا کہ پیچھے رہ جانے والیوں کے ساتھی بنیں اور ان کے دلوں پر مہر کردی گئی ہے تو اب وہ کچھ سمجھتے ہی نہیں ۔

By Hussain Najfi

ان لوگوں نے یہ بات پسند کی کہ گھر میں پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ رہیں اور ( ان کے نفاق و کفر کی وجہ سے ) ان کے دلوں پر مہر لگ گئی ہے ۔ بس یہ کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

ان لوگوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور ان کے دلوں پر ٹھپّہ لگا دیا گیا ، اس لیے ان کی سمجھ میں اب کچھ نہیں آتا ۔ 89

By Mufti Naeem

انہوں نے پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ ہونا پسند کر لیا اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی سو وہ نہیں سمجھتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ اس بات سے خوش ہیں کہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوجائیں ، اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے ، چنانچہ وہ نہیں سمجھتے ( کہ وہ کیا کر رہے ہیں ) ۔

By Noor ul Amin

ان لوگوں نے پیچھے رہنے والوں میں شامل ہوناپسند کیا اوران کے دلوں پر مہر لگا دی گئی لہٰذا وہ اب کچھ نہیں سمجھتے

By Kanzul Eman

انہیں پسند آیا کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں اور ان کے دلوں پر مہُر کردی گئیں ( ف۱۹٦ ) تو وہ کچھ نہیں سمجھتے ( ف۱۹۷ )

By Tahir ul Qadri

انہوں نے یہ پسند کیا کہ وہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں ، بچوں اور معذوروں کے ساتھ ہو جائیں اور ان کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی ہے سو وہ کچھ نہیں سمجھتے