लेकिन रसूल और जो लोग उसके साथ ईमान लाए हैं उन्होंने अपने माल और जान से जिहाद किया, और उन्हीं के लिए हैं ख़ूबियाँ और वही फ़लाह पाने वाले हैं।
لیکن خود رسول نے بھی اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے ،انہوں نے اپنے مالوں اوراپنی جانوں کے ساتھ جہادکیااوریہی لوگ ہیں جن کے لیے بھلائیاں ہیں اوریہی فلاح پانے والے ہیں۔
البتہ رسول اور جو لوگ اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں ، انہوں نے اپنے مال وجان سے جہاد کیا اور یہی ہیں جن کیلئے رحمتیں اور برکتیں ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔
لیکن اللہ کے رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں انہوں نے اپنے مال اور اپنی جان کے ساتھ جہاد کیا اور یہی وہ ہیں جن کے لئے ساری بھلائیاں ہیں ۔ اور یہی کامیاب ہونے والے ہیں ۔
بخلاف اس کے رسول نے اور ان لوگوں نے جو رسول کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی جان و مال سے جہاد کیا اور اب ساری بھلائیاں انہی کے لیے ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں ۔
البتہ رسول ( ﷺ ) اور آپ کے ساتھ جو ایمان والے ہیں انہوں نے اپنے مال اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کیا اور یہی لوگ ہیں جن کیلئے خوبیاں ہیں اور یہی لوگ کامیاب ہیں ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کیلئے باغات تیار فرما رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیںگے یہ بڑی کامیابی ہے ۔
لیکن رسول اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ، انہوں نے اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد كیا ہے . انہی كے لیے ساری بھلائیاں ہیں ، اور یہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں ۔
لیکن رسول نے اور ان لوگوں نے جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنے مال ودولت اور جانوں سے جہاد کیا ساری بھلائیاں انہی لوگوں کے لئے اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے انہوں نے اپنے مالوں جانوں سے جہاد کیا ، اور انہیں کے لیے بھلائیاں ہیں ( ف۱۹۸ ) اور یہی مراد کو پہنچے ،
لیکن رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہیں اور انہی لوگوں کے لئے سب بھلائیاں ہیں اور وہی لوگ مراد پانے والے ہیں