Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम जब उनकी तरफ़ पलटोगे तो वे तुम्हारे सामने आज़ार पेश करेंगे, कह दीजिए कि बहाने न बनाओ, हम हरगिज़ तुम्हारी बात न मानेंगे, बेशक अल्लाह ने हमको तुम्हारे हालात बता दिए हैं, अब अल्लाह और उसका रसूल तुम्हारे अमल को देखेंगे फिर तुम उसकी तरफ़ लोटाए जाओगे जो खुले और छुपे का जानने वाला है, पस वह तुमको बता देगा जो कुछ तुम कर रहे थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب تم ان کی طرف واپس آؤگے تووہ تمہارے سامنے عذرپیش کریں گے،آپ کہہ دیں کہ عذرنہ کرو! ہم تم پرہرگزیقین نہیں کریں گے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں تمہاری کچھ خبریں بتا دی ہیں اورعنقریب اﷲ تعالیٰ اوراس کا رسول تمہاراعمل دیکھیں گے پھرتم اس کی طرف لوٹائے جاؤگے جوغیب اورحاضرکا جاننے والا ہے تووہ تمہیں بتادے گاجوکچھ تم کرتے رہے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

جب تم لوگ ان کی طرف پلٹو گے تو یہ تمہارے سامنے باتیں بنائیں گے ۔ کہہ دیجیو کہ باتیں نہ بناؤ ۔ ہم تمہاری باتیں باور کرنے والے نہیں ۔ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات سے اچھی طرح باخبر کردیا ہے ۔ اب اللہ اور اس کا رسول تمہارے عمل کو دیکھیں گے ، پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے کے آگے پیش کیے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہاری ساری کرتوت سے آگاہ کرے گا ۔

By Hussain Najfi

جب تم لوگ ( جہاد سے ) لوٹ کر ان کے پاس جاؤگے ۔ تو وہ ( منافقین ) طرح طرح کے عذر پیش کریں گے ۔ ( اے رسول ( ص ) ) تم کہہ دو بہانے نہ بناؤ ۔ ہم ہرگز تمہاری کسی بات پر اعتبار نہیں کریں گے ۔ ( کیونکہ ) اللہ تعالیٰ نے ہمیں تمہارے حالات بتا دیئے ہیں ۔ اب آئندہ اللہ تمہارا طرزِ عمل دیکھے گا اور اس کا رسول بھی پھر تم غائب اور حاضر کے جاننے والے ( خدا ) کی طرف لوٹائے جاؤگے وہ تمہیں بتلائے گا جو کچھ تم ( دنیا میں ) کرتے رہے ہو ۔

By Moudoodi

تم جب پلٹ کر ان کے پاس پہنچو گے تو یہ طرح طرح کے عذرات پیش کریں گے ، مگر تم صرف کہہ دینا کہ بہانے نہ کرو ، ہم تمہاری کسی بات کا اعتبار نہ کریں گے ۔ اللہ نے ہم کو تمہارے حالات بتا دیے ہیں ۔ اب اللہ اور اس کا رسول تمہارے طرزِ عمل کو دیکھے گا ۔ پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

By Mufti Naeem

وہ عنقریب جب تم ان کے پاس واپس جائو گے تمہارے سامنے اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم انہیں کچھ بھی نہ کہو پس تم انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو بیشک وہ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکاناجہنم ہے بدلہ ہے ان کاموں کا جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) جب تم لوگ ( تبوک سے ) واپس ان ( منافقوں ) کے پاس جاؤ گے ، تو یہ تمہارے سامنے ( طرح طرح کے ) عذر پیش کریں گے ۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہہ دینا کہ : تم عذر پیش نہ کرو ہم ہرگز تمہاری بات کا یقین نہیں کریں گے ۔ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات سے اچھی طرح باخبر کردیا ہے ۔ اور آئندہ اللہ بھی تمہارا طرز عمل دیکھے گا ، اور اس کا رسول بھی ، پھر تمہیں لوٹا کر اس ذات کے سامنے پیش کیا جائے گا جس کو چھپی اور کھلی تمام باتوں کا پورا علم ہے ، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

By Noor ul Amin

جب تم ان کے پاس واپس آئوگے تووہ تمہارے سامنے معذرت ( شروع ) کردیں گے:آپ ان سے کہہ دیجئے:بہانے نہ بنائوہم تمہاری باتوں پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات بتلادیئے ہیں اور آئندہ بھی اللہ اور اس کا رسول تمہارے کام دیکھ لیں گے پھرتم ایسی ذات کی طرف لوٹائے جائوگےجو کھلے اور چھپے سب حالات جانتا ہے وہ تمہیں بتلادے گاکہ تم کیا کچھ کرتے رہے

By Kanzul Eman

تم سے بہانے بنائیں گے ( ف۲۱۰ ) جب تم ان کی طرف لوٹ کر جاؤ گے تم فرمانا ، بہانے نہ بناؤ ہم ہرگز تمہارا یقین نہ کریں گے اللہ نے ہمیں تمہاری خبریں دے دی ہیں ، اور اب اللہ و رسول تمہارے کام دیکھیں گے ( ف۲۱۱ ) پھر اس کی طرف پلٹ کر جاؤ گے جو چھپے اور ظاہر سب کو جانتا ہے وہ تمہیں جتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) وہ تم سے عذر خواہی کریں گے جب تم ان کی طرف ( اس سفرِ تبوک سے ) پلٹ کر جاؤ گے ، ( اے حبیب! ) آپ فرما دیجئے: بہانے مت بناؤ ہم ہرگز تمہاری بات پر یقین نہیں کریں گے ، ہمیں اﷲ نے تمہارے حالات سے باخبر کردیا ہے ، اور اب ( آئندہ ) تمہارا عمل ( دنیا میں بھی ) اﷲ دیکھے گا اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھی ( دیکھے گا ) پھر تم ( آخرت میں بھی ) ہر پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے ( رب ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمہیں ان تمام ( اعمال ) سے خبردار فرما دے گا جو تم کیا کرتے تھے