Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इल्ज़ाम तो बस उन लोगों पर है जो आपसे इजाज़त माँगते हैं; हालाँकि वे मालदार हैं, वे इस पर राज़ी हो गए कि पीछे रहने वाली औरतों के साथ रह जाएं, और अल्लाह ने उनके दिलों पर मुहर कर दी पस वे नहीं जानते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینااعتراض کاراستہ ان لوگوں پرہے جو آپ سے اجازت مانگتے ہیں حالانکہ وہ مالدارہیں،وہ اس پرراضی ہوگئے کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں اور اﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں پرمہرلگادی سو وہ نہیں جانتے۔

By Amin Ahsan Islahi

الزام تو بس ان پر ہے جو تم سے رخصت مانگے ہیں ، حالانکہ وہ مالدار ہیں ۔ وہ لوگ خانہ نشین عورتوں کے ساتھ بیٹھ رہنے پر راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ۔ پس وہ علم سے محروم ہوگئے ۔

By Hussain Najfi

ہاں البتہ الزام ( اور اعتراض ) ان لوگوں پر ہے کہ باوجود دولت مند ہونے کے آپ سے ( بیٹھے رہنے کی ) اجازت مانگتے ہیں انہوں نے اس بات کو پسند کیا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ رہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اس لئے وہ کچھ جانتے بوجھتے نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

البتہ اعتراض ان لوگوں پر ہے جو مالدار ہیں اور پھر بھی تم سے درخواستیں کرتے ہیں کہ انہیں شرکتِ جہاد سے معاف رکھا جائے ۔ انہوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپّہ لگا دیا ، اس لیے اب یہ کچھ نہیں جانتے ﴿کہ اللہ کے ہاں ان کی روش کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے﴾ ۔

By Mufti Naeem

وہ لوگ جب آپ ان کی طرف واپس پہنچیں گے آپ کے پاس آآکر ( نہ نکل سکنے کے ) بہانے بنائیں گے آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے بہانے نہ بنائو ہمیں تمہاری باتوں کااعتبار نہیں بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہاری خبریں ہمیں بتا دی ہیں ۔ اور آئندہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) تمہارے عمل دیکھیں گے پھر تم چھپی اور ظاہری باتوں کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جائو گے پس وہ تمہیں ان کاموں کے متعلق آگاہ فرما دیں گے جنہیں تم کیا کرتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود تم سے اجازت مانگتے ہیں ۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوگئے ۔ اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے ، اس لیے انہیں حقیقت کا پتہ نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

الزام توان لوگوں پر ہےجو غنی ہونے کے باوجودآپ سے رخصت مانگتے ہیں انہوں نے پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ شامل ہوناپسند کیا اوراللہ نے ان کے دلوں پر مہرلگادی لہٰذااب یہ کچھ نہیں جانتے

By Kanzul Eman

مؤاخذہ تو ان سے ہے جو تم سے رخصت مانگتے ہیں اور وہ دولت مند ہیں ( ف۲۰۸ ) انہیں پسند آیا کہ عورتوں کے ساتھ پیچھے بیٹھ رہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی تو وہ کچھ نہیں جانتے ( ف۲۰۹ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( الزام کی ) راہ تو فقط ان لوگوں پر ہے جو آپ سے رخصت طلب کرتے ہیں حالانکہ وہ مال دار ہیں ، وہ اس بات سے خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں اور معذوروں کے ساتھ رہیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے ، سو وہ جانتے ہی نہیں ( کہ حقیقی سود و زیاں کیا ہے )