Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये लोग तुम्हारी वापसी पर तुम्हारे सामने अल्लाह की क़समें खाएंगे ताकि तुम उनसे दरगुज़र करो, पस तुम उनसे दरगुज़र करो, बेशक वे नापाक हैं और उनका ठिकाना जहन्नम है बदले में उसके जो वे करते रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب تم ان کی طرف واپس آؤ گے عنقریب وہ تمہارے لیے اﷲ تعالیٰ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے اعراض کروسوتم ان سے اعراض ہی کرلو، یقیناوہ گندے ہیں اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے اس کے بدلے میں جووہ کماتے رہے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ان کی طرف تمہاری واپسی پر تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے چشم پوشی برتو ۔ سو تم ان سے اعراض برتو ۔ یہ یکسر ناپاک ہیں اور ان کی کرتوت کی پاداش میں ان کا ٹھکانا جہنم ہے ۔

By Hussain Najfi

جب تم ان کے پاس لوٹ جاؤگے تو وہ ضرور تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھائیں گے ۔ تاکہ تم ان سے درگزر کرو ۔ سو تم ان سے رخ پھیر ہی لو ۔ یہ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے یہ ان کے کئے کی سزا ہے ۔ جو وہ کرتے رہے ہیں ۔

By Moudoodi

تمہاری واپسی پر یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے صَرفِ نظر کرو ۔ تو بے شک تم ان سے صَرفِ نظر ہی کر لو ، 94 کیونکہ یہ گندگی ہیں اور ان کا اصلی مقام جہنّم ہے جو ان کی کمائی کے بدلے میں انہیں نصیب ہوگی ۔

By Mufti Naeem

وہ تمہارے سامنے اس لیے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے راضی ہوجائو پس اگر تم ان سے راضی ہو ( بھی ) جائو تو اﷲ ( تعالیٰ ) ( تو ) نافرمان قوم سے راضی نہیں ہوتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تو یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے ، تاکہ تم ان سے درگذر کرو ۔ لہذا تم بھی ان سے درگذر کرلینا ۔ ( ٧٣ ) یقین جانو یہ سراپا گندگی ہیں ، اور جو کمائی یہ کرتے رہے ہیں ، اس کے نتیجے میں ان کا ٹھکانا جہنم ہے ۔

By Noor ul Amin

جب تم ان کے پا س لوٹ کرآئوگے تووہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم اُن کو ان کی حالت پر چھوڑدو ، سوتم اُن کو ان کی حالت پر چھوڑدو ، وہ ناپاک ہیں اور ان کاٹھکانہ جہنم ہے یہ ان کے کاموں کابدلہ ہےجو وہ کرتے رہے

By Kanzul Eman

اب تمہارے آگے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب ( ف۲۱۲ ) تم ان کی طرف پلٹ کر جاؤ گے اس لیے کہ تم ان کے خیال میں نہ پڑو ( ف۲۱۳ ) تو ہاں تم ان کا خیال چھوڑو ( ف۲۱٤ ) وہ تو نرے پلید ہیں ( ف۲۱۵ ) اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے بدلہ اس کا جو کماتے تھے ( ف۲۱٦ )

By Tahir ul Qadri

اب وہ تمہارے لئے اﷲ کی قَسمیں کھائیں گے جب تم ان کی طرف پلٹ کر جاؤ گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو ، پس تم ان کی طرف التفات ہی نہ کرو بیشک وہ پلید ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے یہ اس کا بدلہ ہے جو وہ کمایا کرتے تھے