और उन्हें आदेश भी बस यही दिया गया था कि वे अल्लाह की बन्दगी करे निष्ठा एवं विनयशीलता को उस के लिए विशिष्ट करके, बिलकुल एकाग्र होकर, और नमाज़ की पाबन्दी करें और ज़कात दे। और यही है सत्यवादी समुदाय का धर्म
اور اُنہیں اس کے سواکوئی حکم نہیں دیاگیاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں اس حال میں کہ وہ دین کواللہ تعالیٰ کے لیے خالص کرنے والے،یکسوہونے والے ہوں اورنمازقائم کریں اورزکوٰۃ دیں اور یہی مضبوط دین ہے۔
اور ان کو حکم یہی ہوا تھا کہ وہ اللہ ہی کی بندگی کریں ، اسی کی خالص اطاعت کے ساتھ ، بالکل یکسو ہوکر اور نماز کا اہتمام رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور یہی سیدھی ملت کا دین ہے ۔
حالانکہ انہیں تو بس یہی حکم دیا گیا تھا کہ دین کو اسی کیلئے خالص کرتے ہوئے اللہ کی عبادت کریں بالکل یکسُو ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہی نہایت ( صحیح اور ) درست دین ہے ۔
اور ان کو اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے ، بالکل یکسو ہو کر ، اور نماز قائم کریں اور زکوة دیں ۔ یہی نہایت صحیح و درست دین ہے ۔ 7
اور انہیں تو فقط اس ( بات ) کا حکم تھا کہ بالکل یکسوہوکر اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے اعتقاد کو خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی درست طریقہ ہے
اور انہیں اس كے سوا كوئی اور حكم نہیں دیا گیا تھا كہ وہ اللہ كی عبادت اس طرح كریں كہ بندگی كو بلكل یكسو ہوكر صرف اسی كے لیے خالص ركھیں ، اور نماز قائم كریں اور زكواة ادا كریں ، اور یہی سیدھی سچی امت كا دین ہے ۔
اورانہیں حکم تویہی دیا گیاکہ خالص اللہ کی مکمل حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی عبادت کریں ، پوری طرح یکسو ہوکر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی درست دین ہے
( ۵ ) اور ان لوگوں کو تو ( ف۱۰ ) یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتے ( ف۱۱ ) ایک طرف کے ہو کر ( ف۱۲ ) اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں اور یہ سیدھا دین ہے ،
حالانکہ انہیں فقط یہی حکم دیا گیا تھا کہ صرف اسی کے لئے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے اﷲ کی عبادت کریں ، ( ہر باطل سے جدا ہو کر ) حق کی طرف یک سُوئی پیدا کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیا کریں اور یہی سیدھا اور مضبوط دین ہے