Blog
Books
Search Hadith

مریض کی عیادت اور مرض کے ثواب کا بیان

75 Hadiths Found
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے پاس بخار کا ذکر کیا گیا تو کسی آدمی نے اسے برا بھلا کہا ، تو نبی ﷺ نے فرمایا :’’ اسے برا بھلا نہ کہو ، کیونکہ وہ گناہوں کو ایسے صاف کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 1583
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے کسی مریض کی عیادت کی تو فرمایا :’’ خوش ہو جاؤ ،کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، وہ (بخار) میری آگ ہے میں اسے دنیا میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ وہ اس کے لیے روز قیامت کی آگ کے حصہ کا (بدلہ) ہو جائے ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان ۔

Haidth Number: 1584
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ رب سبحانہ و تعالیٰ فرماتا ہے : مجھے میرے غلبہ و جلال کی قسم ! میں جسے بخشنے کا ارادہ کر لوں تو میں اسے دنیا سے نہیں اٹھاتا حتیٰ کہ میں اسے بیمار کر کے یا اس کے رزق میں تنگی کر کے اس کے ذمے تمام خطاؤں کا پورا پورا حساب نہ کر لوں ۔‘‘ لااصل لہ، رواہ رزین (لم اجدہ)

Haidth Number: 1585
شقیق ؒ بیان کرتے ہیں ، عبداللہ بن مسعود ؓ بیمار ہو گئے تو ہم ان کی عیادت کے لیے گئے تو وہ رونے لگے ، پس اس پر ان کو ملامت کیا گیا ، تو انہوں نے فرمایا : میں مرض کی وجہ سے نہیں روتا ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ مرض (گناہوں کا) کفارہ ہوتا ہے ۔‘‘ میں تو اس لیے روتا ہوں کہ یہ (مرض) مجھے بڑھاپے کی عمر میں لاحق ہوا ہے ، اور محنت و مشقت کرنے کے دور میں لاحق نہیں ہوا ، کیونکہ جب آدمی بیمار ہو جاتا ہے تو اس کے لیے وہی اجر لکھ دیا جاتا ہے جو اس کے بیمار ہونے سے پہلے لکھا جاتا تھا ، اور اب صرف مرض نے اسے (وہ اعمال بجا لانے سے) روک رکھا ہے ۔ لااصل لہ، رواہ رزین (لم اجدہ) ۔

Haidth Number: 1586
Haidth Number: 1587
Haidth Number: 1588
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، مریض کی عیادت کرتے وقت اس کے پاس مختصر وقت کے لیے بیٹھنا اور شور کم کرنا سنت ہے ۔ انہوں نے بیان کیا ، جب رسول اللہ ﷺ کے پاس ان کا شور اور اختلاف زیادہ ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میرے پاس سے چلے جاؤ ۔‘‘ لااصل لہ، رواہ رزین (لم اجدہ) ۔

Haidth Number: 1589
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عیادت (اتنے وقت کے لیے کرنی چاہیے) جتنا وقت دودھ کی دو دھاریں نکالنے کے درمیان ہوتا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔

Haidth Number: 1590
اور سعید بن مسیّب ؒ کی مرسل روایت میں ہے :’’ بہترین عیادت وہ جس میں (عیادت کر کے) جلدی اٹھا جائے ۔‘‘ ضعیف ۔

Haidth Number: 1591
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کسی آدمی کی عیادت کی تو فرمایا :’’ کسی چیز کو دل چاہتا ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا : گندم کی روٹی ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کے پاس گندم کی روٹی ہو تو وہ اسے اپنے بھائی کے پاس بھیج دے ۔‘‘ پھر نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب تمہارے کسی مریض کا کسی چیز کو دل چاہے تو وہ اسے کھلا دیا کرو ۔‘‘ ضعیف ۔

Haidth Number: 1592
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، مدینہ میں پیدا ہونے والا ایک شخص فوت ہو گیا تو نبی ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھ کر فرمایا :’’ کاش کہ یہ اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کسی اور جگہ فوت ہوتا ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کس لیے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک جب کوئی آدمی اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کسی جگہ فوت ہوتا ہے تو اس کی جائے پیدائش سے جائے وفات تک کے فاصلے کے برابر اسے جنت عطا کر دی جاتی ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ النسائی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 1593
Haidth Number: 1594
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص بیماری کی حالت میں فوت ہوتا ہے تو وہ شہادت کی موت مرتا ہے ، اسے قبر کے فتنے سے بچا لیا جاتا ہے ، صبح و شام اسے جنت سے رزق پہنچا دیا جاتا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔

Haidth Number: 1595
عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ شہداء اور اپنے بستروں پر وفات پانے والے ، طاعون کی وجہ سے فوت ہونے والوں کے بارے میں ہمارے رب عزوجل کے سامنے مقدمہ پیش کریں گے تو شہداء عرض کریں گے : ہمارے بھائی ہیں وہ ویسے ہی شہید کیے گئے جیسے ہم شہید کیے گئے ، جبکہ فوت ہونے والے کہیں گے ، یہ ہمارے بھائی ہیں ، یہ بھی ویسے ہی اپنے بستروں پر فوت ہوئے جس طرح ہم فوت ہوئے ، ہمارا رب فرمائے گا : ان کے زخم دیکھو ، اگر تو ان کے زخم ، مقتولین (شہداء) کے زخموں کی طرح ہیں تو پھر یہ ان میں سے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں ، پس ان کے زخم انہی کے زخموں سے مشابہ تھے ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و النسائی ۔

Haidth Number: 1596
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ طاعون سے فرار ہونے والا میدان جہاد سے فرار ہونے والے کی طرح ہے ، اور وہاں صبر کرنے (رک جانے) والے کے لیے شہید کا ثواب ہے ۔‘‘ ضعیف ۔

Haidth Number: 1597