Blog
Books
Search Hadith

سورۂ فاطر {ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا…}کی تفسیر

19 Hadiths Found

۔ (۸۷۲۷)۔ عَنْ أَ بِی الدَّرْدَائِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {ثُمَّ أَ وْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِینَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ بِإِذْنِ اللّٰہِ} [فاطر: ۳۲] فَأَ مَّا الَّذِینَ سَبَقُوْا بِالْخَیْرَاتِ فَأُولَئِکَ الَّذِینَیَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ بِغَیْرِ حِسَابٍ وَأَ مَّا الَّذِینَ اقْتَصَدُوْا فَأُولَئِکَ یُحَاسَبُونَ حِسَابًا یَسِیرًا، وَأَ مَّا الَّذِینَ ظَلَمُوا أَ نْفُسَہُمْ فَأُولَئِکَ الَّذِینَیُحْبَسُوْنَ فِی طُولِ الْمَحْشَرِ، ثُمَّ ہُمْ الَّذِینَ تَلَافَاہُمْ اللّٰہُ بِرَحْمَتِہِ فَہُمُ الَّذِینَیَقُولُونَ: {الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی أَ ذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَکُورٌ} إِلٰی قَوْلِہِ: {لُغُوبٌ} [فاطر: ۳۴۔۳۵])) (مسند احمد: ۲۲۰۷۰)

۔ ’ ’سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی فرماتے ہیں: {ثُمَّ أَ وْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِینَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ بِإِذْنِ اللّٰہِ}… پھر ہم نے اس کتاب کے وارث اپنے وہ بندے بنائے جنھیں ہم نے چن لیا، پھر ان میں سے کوئی اپنے آپ پر ظلم کرنے والا ہے اور ان میں سے کوئی میانہ رو ہے اور ان میں سے کوئی نیکیوں میں آگے نکل جانے والا ہے، اللہ کے حکم سے۔ یہی بہت بڑا فضل ہے۔تفسیریہ ہے کہ جو لوگ بھلائیوں میں آگے بڑھنے الے ہیں،یہ لوگ جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے،جو لوگ میانہ روی والے ہیں، ان سے آسان حساب لیا جائے گا اور جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، ان کو میدان محشر میں روکا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ان کی تلافی کریں گے، یہی لوگ کہیں گے: {اَلْحـَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَکُوْرٌ۔ الَّذِیْٓ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَۃِ مِنْ فَضْلِہٖلَایَمَسُّنَا فِیْہَا نَصَبٌ وَّلَا یَمَسُّنَافِیْہَا لُغُوْبٌ۔} … اور وہ کہیں گے سب تعریف اس اللہ کی ہے جس نے ہم سے غم دور کر دیا، بے شک ہمارا رب یقینا بے حد بخشنے والا، نہایت قدر دان ہے۔ جس نے ہمیں اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے گھر میں اتارا، نہ ہمیں اس میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے اور نہ ہمیں اس میں کوئی تھکاوٹ پہنچتی ہے۔

Haidth Number: 8727
۔ ابو ثابت سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد ِ دمشق میں داخل ہوا اور اس نے یہ دعا کی: اے میرے اللہ ! میری وحشت کو انس سے تبدیل کر دے، میری غربت کو باعث رحمت بنا دے اور مجھے پیارا اور نیک ہم نشین عطافرما، سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس کے یہ الفاظ سن لیے اور کہا: اگر تو سچا ہے تو میں تیری دعا کے لئے زیادہ خوش نصیب ہوں، میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: {فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ}سے مراد وہ ظالم، جس کو حشر کے میدان میںپکڑا جائے گا اور اس کو غم اور پریشانی پہنچائی جائے گی، {وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ} سے مراد وہ شخص ہے، جس کا حساب آسان ہوگا اور {وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ}وہ ہیں جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔

Haidth Number: 8728
۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آیت کے بارے میں فرمایا:{ثُمَّ أَ وْرَثْنَا الْکِتَابَ الَّذِینَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِہِ وَمِنْہُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْہُمْ سَابِقٌ بِالْخَیْرَاتِ بِإِذْنِ اللّٰہِ}… پھر ہم نے اس کتاب کے وارث اپنے وہ بندے بنائے جنھیں ہم نے چن لیا، پھر ان میں سے کوئی اپنے آپ پر ظلم کرنے والا ہے اور ان میں سے کوئی متوسط درجے کا ہے اور ان میں سے کوئی اللہ کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والا ہے، یہی بہت بڑا فضل ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا کہ (اس آیت میں مذکورہ) سب لوگوں کا مرتبہ ایک ہی ہے اور سارے جنت میںجائیں گے۔

Haidth Number: 8729

۔ (۱۱۳۰۱)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ، قَالَ: کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثَلَاثِیْنَ وَمِائَۃً، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ھَلْ مَعَ أَحَدٍ مِنْکُمْ طَعَامٌ؟)) فَإِذَا مَعَ رَجُلٍ صَاعٌ مِنْ طَعَامٍ أَوْنَحْوُہٗ،فَعُجِنَ،ثُمَّجَائَرَجُلٌمُشْرِکٌ مُشْعَانٌّ طَوِیْلٌ بِغَنَمٍ یَسُوْقُہَا، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَبَیْعًا أَمْ عَطِیَّۃً؟)) أَوْ قَالَ: ((أَمْ ہَدِیَّۃً؟)) قَالَ: لَا، بَلْ بَیْعٌ، فَاشْتَرٰی مِنْہُ شَاۃً، فَصُنِعَتْ، وَأَمَرَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِسَوَادِ الْبَطْنِ أَنْ یُشْوٰی، قَالَ: وَأَیْمُ اللّٰہِ! مَا مِنَ الثَّلَاثِیْنَ وَالْمِائَۃِ إِلَّاقَدْحَزَّلَہٗرَسُوْلُاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَزَّۃً مِنْ سَوَادِ بَطْنِہَا، إِنْ کَانَ شَاھِدًا أَعْطَاھَا إِیَّاہٗ، وَإِنْ کَانَ غَائِبًا خَبَأَلَہٗ،قَالَ: وَجَعَلَمِنْہَاقَصْعَتَیْنِ، قَالَ: فَأَکَلْنَا أَجْمَعُوْنَ وَشَبِعْنَا، وَفَضَلَ فِی الْقَصْعَتَیْنِ، فَجَعَلْنَاہُ عَلَی الْبَعِیْرِ، أَوْ کَمَا قَالَ۔ (مسند احمد: ۱۷۰۳)

سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ہم ایک سو تیس آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی معیت میں تھے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: کیا کسی کے پاس کھانا ہے؟ ایک آدمی کے پاس کھانے کی تقریباً ایک صاع کی مقدارتھی،پس اس کا آٹا گوندھا گیا، اس کے بعد ایک مشرک آدمی بکریاں ہانکتے ہوئے آیا، اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے اور پرا گندہ تھے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بکریاں فروخت کرو گے یا عطیہ کرو گے؟ اس نے کہا: عطیہیا ہبہ نہیں، بلکہ فروخت کروں گا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے ایک بکری خریدی، اسے ذبح کر کے تیار کیا گیا، پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی کلیجی گردے وغیرہ بھوننے کا حکم دیا۔ اللہ کی قسم! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بکری کی کلیجی کا حصہ ہر آدمی کے لیے رکھا، جو کوئی موجود تھا اسے دے دیااور جو موجود نہیں تھا، اس کے لیے رکھ چھوڑا۔ بکری کے گوشت کے دو تھال تیار کیے گئے۔ ہم سب نے سیر ہو کر کھایا اور دونوں میں گوشت بچا رہا، پھر ہم نے وہ بچا ہوا کھانا اونٹ پر لاد لیا۔

Haidth Number: 11301
سیدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ میں ایک دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں کھجوریں لے کر حاضر ہوا اور عرض کی: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے لیے ان کھجوروں میں برکت کی دعا فرمائیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کھجوروں کو اپنے سامنے بکھیر لیا۔ پھر دعا فرمائی۔آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: ان کھجوروں کو چمڑے کے تھیلے میں ڈال لو۔ کھوریں نکالنے کے لیے اس کے اندر ہاتھ ڈال کر کھجوریں نکالنا اور اسے الٹ کر جھاڑنا نہیں۔ ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے اس تھیلے سے اتنے اتنے وسق (ایک وسق ساٹھ صاع اور ایک صاع تقریباً دو کلو سو گرام ہوتا ہے) اللہ کی راہ میں نکالے۔ہم خود کھاتے بھی اور کھلاتے بھی۔ وہ تھیلا کبھی بھی میری کمر سے جدا نہیں ہوتا تھا۔مگرجب سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے قتل کا سانحہ پیش آیا تو وہ میری کمر سے کٹ کر گر گیا (اور گم ہوگیا)

Haidth Number: 11302

۔ (۱۱۳۰۳)۔ عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ، قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ غَزْوَۃٍ غَزَاھَا، فَأَرْمَلَ فِیْہَا الْمُسْلِمُوْنَ وَاحْتَاجُوْا إِلَی الطَّعَامِ، فَاسْتَأْذَنُوْا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ نَحْرِ الْإِبِلِ فَأَذِنَ لَھُمْ، فَبَلَغَ ذٰلِکَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: فَجَائَ فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِبِلُہُمْ تَحْمِلُہُمْ وَتُبَلِّغُہُمْ عَدُوَّھُمْ یَنْحَرُوْنَہَا؟ بَلِ ادْعُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ بِغَبَرَاتِ الزَّادِ فَادْعُ اللّٰہَ عَزَّوَجََلَّ فِیْہَا بِالْبَرَکَۃِ، قَالَ: ((أَجَلْ۔)) قَالَ: فَدَعَا بِغَبَرَاتِ الزَّادِ، فَجَائَ النَّاسُ بِمَا بَقِیَ مَعَہُمْ فَجَمَعَہُ ثُمَّ دَعَا اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ فِیْہِ بِالْبَرَکَۃِ، وَدَعَا بِأَوْعِیَتِہِمْ فَمَلَأَھَا وَفَضَلَ فَضْلٌ کَثِیْرٌ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عِنْدَ ذٰلِکَ: ((أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَأَشْہَدُ أَنِّیْ عَبْدُاللّٰہِ وَرَسُوْلُہٗ،وَمَنْلَقِیَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ بِہِمَا غَیْرَ شَاکٍّ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۹۴۴۷)

سیدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک غزوہ میں تشریف لے گئے۔ اس دوران مسلمانوں کا زاد راہ ختم ہو گیا اور وہ کھانے کے سلسلہ میں محتاج ہوگئے۔ انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اونٹوں کو نحر کرنے کی اجازت طلب کی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں اس کی اجازت مرحمت فرما دی۔ اس کی اطلاع عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کوہوئی تو انہوں نے آکر عرض کی: اللہ کے رسول! یہ اونٹ مسلمانوں کو اپنے اوپرسوار کرکے دشمن تک پہنچاتے ہیںتو کیایہ ان کو ذبح کر لیں؟ اللہ کے رسول! آپ اس کی بجائے لوگوں کے پاس جو بچا کھچا زاد راہ ہے وہ منگوا کر اللہ عزوجل سے اس میں برکت کی دعا فرمائیں (تو زیادہ مناسب ہوگا)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ٹھیک ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوںسے ان کے پاس بچا ہوا زاد راہ طلب فرمایا۔ لوگوں کے پاس جو جو چیزیں بچی ہوئی تھیںوہ لے آئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سب کو ایک جگہ جمع کرکے اللہ عزوجل سے برکت کی دعا کی۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے برتن (اور تھیلے وغیرہ) منگوا کر ان کو کھانے سے بھر دیااور بہت سا کھانا بچ رہا۔ اس موقع پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ جو کوئی صدق دل سے ان دو باتوں کی گواہی دیتا ہوا اللہ سے جا ملے اور اسے ان میں کسی قسم کا تردد نہ ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔

Haidth Number: 11303
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یا سیدنا ابو ہر یرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ (یہ شک اعمش کو ہوا ہے) سے روایت ہے کہ غزوۂ تبوک کے موقع پر لوگوں کوشدید بھوک کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر گزشتہ حدیث کی طرح کی حدیث ذکر کی۔

Haidth Number: 11304

۔ (۱۱۳۰۵)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ الْأَنْصَارِیِّ، حَدَّثَنِی أَبِی، قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی غَزْوَۃٍ، فَأَصَابَ النَّاسَ مَخْمَصَۃٌ، فَاسْتَأْذَنَ النَّاسُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی نَحْرِ بَعْضِ ظُہُوْرِھِمْ وَقَالُوْا: یُبَلِّغُنَا اللّٰہُ بِہِ، فَلَمَّا رَأٰی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ ھَمَّ أَنْ یَأْذَنَ لَھُمْ فِی نَحْرِ بَعْضِ ظُہُوْرِھِمْ قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَ بِنَا إِذَا نَحْنُ لَقِیْنَا الْقَوْمَ غَدًا جِیَاعًا أَوْ رِجَالًا؟ وَلٰکِنْ إِنْ رَأَیْتَیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ أَنْ تَدْعُوَ لَنَا بِبَقَایَا أَزْوَادِھِمْ فَنَجْمَعَھَا ثُمَّ تَدْعُوَ اللّٰہَ فِیْہَا بِالْبَرَکَۃِ، فَإِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی سَیُبَلِّغُنَا بِدَعْوَتِکَ، فَدَعَاالنَّبٍیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِبَقَایَا أَزْوَادِھِمْ، فَجَعَلَ النَّاسُ یَجِیْئُوْنَ بِالْحَثْیَۃِ مِنَ الطَّعَامِ وَفَوْقَ ذٰلِکَ، وَکَانَ أَعْلَاھُمْ مَنْ جَائَ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، فَجَمَعَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ قَامَ فَدَعَا مَا شَائَ اللّٰہُ أَنْ یَدْعُوَ، ثُمَّ دَعَا الْجَیْشَ بِأَوْعِیَتِہِمْ فَأَمَرَھُمْ أَنْ یَحْتَثُوْا، فَمَا بَقِیَ فِی الْجَیْشِ وِعَائٌ إِلَّا مَلَؤُوْہُ وَبَقِیَ مِثْلُہٗ،فَضَحِکَرَسُوْلُاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ فَقَالَ: ((أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَأَنِّی رَسُوْلُ اللّٰہِ، لَا یَلْقَی اللّٰہَ عَبْدٌ مُؤْمِنٌ بِہِمَا إِلاَّ حُجِبَتْ عَنْہُ النَّارُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۵۲۸)

عبدالرحمن بن ابی عمرۃ انصاری اپنے والدسے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک غزوہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، اس دوران لوگوں کوشدید بھوک کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سواری کے بعض اونٹوں کو نحر کرنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ ہمارے اپنی اگلی منزل تک پہنچنے کا اللہ مالک ہے۔ لیکن جب سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے دیکھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو بعض اونٹوں کے نحر کرنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسو ل! کل جب ہم بھوکے یا پیدل دشمن کے مقابل ہوں گے تو ہمارا کیا بنے گا؟ اس کے بدلے اگر آپ مناسب سمجھیں تو لوگوں کے پاس کھانے پینے کی جو اشیاء بچی ہوئی ہوں،وہ منگوائیں ۔ہم ان اشیاء کو ایک جگہ جمع کر دیتے ہیں۔ آپ اللہ تعالیٰ سے ان میں برکت کی دعا فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ کی دعا سے ہمارے لیے برکت فرمائے گا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوں سے کھانے پینے کی بچی ہوئی اشیاء منگوائیں، لوگ کھانے کی ایک ایک مٹھییا اس سے کچھ زیادہ لانے لگے، کوئی زیادہ سے زیادہ طعام لایا تو وہ ایک صاع کھجور تھی۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان تمام اشیاء کو جمع کرکے کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کی رضا کے بقدردعائیں کیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لشکر کو بلوایا کہ وہ اپنے اپنے برتن (تھیلے، بوریاں وغیرہ) لے آئیں اور ان کو کھانے سے بھر لیں، پورے لشکر میں جتنے بھی برتن تھے، انہوں نے ان سب کو کھانے سے بھر لیااور اتنا ہی کھانا باقی بچا رہا، یہ دیکھ کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شدت فرح سے اس حدتک مسکرائے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی داڑیں نظر آنے لگیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں،جو مومن ان دو باتوں کی شہادت اور دلی اقرار کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے ملے گا، قیامت کے دن اس سے آگ کو دور ہٹا دیا جائے گا۔

Haidth Number: 11305

۔ (۱۱۳۰۶)۔ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: عَمَدَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ إِلٰی نِصْفِ مُدِّ شَعِیْرٍ فَطَحَنَتْہٗ،ثُمَّعَمَدَتْإِلٰی عُکَّۃٍ کَانَ فِیْہَا شَیْئٌ مِنْ سَمْنٍ، فَاتَّخَذَتْ مِنْہُ خَطِیْفَۃً، قَالَ: ثُمَّ أَرْسَلَتْنِیْ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَأَتَیْتُہُ وَھُوَ فِی أَصْحَابِہِ، فَقُلْتُ: إِنَّ أُمَّ سُلَیْمٍ أَرْسَلَتْنِیْ إِلَیْکَ تَدْعُوْکَ، فَقَالَ: ((أَنَا وَمَنْ مَعِی؟)) قَالَ: فَجَائَ ھُوَ وَمَنْ مَعَہٗ،قَالَ: فَدَخَلَتُفَقُلْتُلِأَبِی طَلْحَۃَ: قَدْ جَائَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَنْ مَعَہٗ،فَخَرَجَ أَبُو طَلْحَۃَ فَمَشٰی إِلٰی جَنْبِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّمَا ھِیَ خَطِیْفَۃٌ إِتَّخَذَتْہَا أُمُّ سُلَیْمٍ مِنْ نِصْفِ مُدِّ شَعِیْرٍ، قَالَ: فَدَخَلَ فَأُتِیَ بِہِ، قَالَ: فَوَضَعَ یَدَہُ فِیْہَا ثُمَّ قَالَ: ((أَدْخِلْ عَشَرَۃً۔)) قَالَ: فَدَخَلَ عَشَرَۃٌ فَأَکَلُوْا حَتّٰی شَبِعُوْا، ثُمَّ دَخَلَ عَشَرَۃٌ فَأَکَلُوْا، ثُمَّ عَشَرَۃٌ، ثُمَّ عَشَرَۃٌ، حَتّٰی أَکَلَ مِنْہَا أَرْبَعُوْنَ، کُلُّہُمْ أَکَلُوْا حَتّٰی شَبِعُوْا، قَالَ: وَبَقِیَتْ کَمَا ھِیَ، قَالَ: فَأَکَلْنَا۔ (مسند احمد: ۱۲۵۱۹)

سیدناسیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے نصف مد جو پیسے، پھرگھی کے لیے چمڑے کا بنا ہوا ڈبہ اٹھایا، اس میں تھوڑا ساگھی تھا۔ انہوں نے اس سے دلیہ سا بنایا، پھر انہوںنے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بلانے کے لیے مجھے بھیجا۔ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پہنچا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صحابہ کے درمیان تشریف فرماتھے۔ میں نے عرض کی: ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے مجھے بھیجا ہے، وہ آپ کو کھانے کے لئے بلا رہی ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے اور میرے ان ساتھیوں کو بھی؟ چنانچہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ تشریف لائے۔ میں نے گھر جا کر سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ تشریف لا رہے ہیں۔ سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ باہرنکلے اورنبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پہلو کے ساتھ چلنے لگے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو صرف دلیہ ہے، جو ام سلیم نے نصف مد جو سے تیار کیاہے (اتنی مقدار تو کھانے کی نہیں ہے کہ اتنے لوگ کھا لیں)۔ بہرحال رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اندرتشریف لائے، وہ کھانا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے پیش کیا گیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک اس میں رکھا اور فرمایا: دس آدمیوںکو اندر بلا لو۔ پس دس آدمیوں نے آکر پیٹ بھر کر کھایا، پھر دس آدمی آئے، انہوں نے بھی پیٹ بھر کر کھایا، پھر دس آدمی آئے،پھر دس آدمی آئے، یہاں تک کہ چالیس افراد نے سیر ہو کر کھاناکھایا اور وہ کھانا جیسے تھا، ویسے ہی باقی بچا رہا، پھر ہم گھر والوں نے وہ کھا لیا۔

Haidth Number: 11306
سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں ثرید (وہ کھانا جس میں روٹی شوربے میں بھگو کر نرم کرکے کھائی جاتی ہے) کا ایک پیالہ پیش کیاگیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اور دیگر لوگوں نے وہ کھایا، ظہر کے وقت تک لوگ کھاناکھاتے رہے، ایک گروہ کھانا کھا کر اٹھ جاتا تو ان کے بعد دوسرا گروہ آجاتا۔ ایک شخص نے سیدنا سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے پوچھا: کیاکھانے میں مزید کھانا شامل کیا جاتا رہا؟ انہوں نے جواب دیا: زمین سے تو شامل نہیں کیا گیا، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ آسمان سے اس میں اضافہ کیا جاتا رہا ہو۔

Haidth Number: 11307

۔ (۱۱۳۰۸)۔ حَدَّثَنَا وَکِیْعٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیْلُ، عَنْ قَیْسٍ، عَنْ دُکَیْنِ بْنِ سَعِیْدٍ الْخَثْعَمِیِّ، قَالَ: أَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَنَحْنُ أَرْبَعُوْنَ وَأَرْبَعُمِائَۃٍ، نَسْأَلُہُ الطَّعَامَ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِعُمَرَ: ((قُمْ فَأَعْطِہِمْ۔)) قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا عِنْدِیْ إِلَّا مَا یَقِیْظُنِیْ وَالصِّبْیَۃَ، قَالَ وَکِیْعٌ: اَلْقَیْظُ فِی کَلَامِ الْعَرَبِ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ، قَالَ: ((قُمْ فَأَعْطِہِمْ۔)) قَالَ عُمَرُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! سَمْعًا وَطَاعَۃً، قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ وَ قُمْنَا مَعَہٗ،فَصَعِدَبِنَاإِلٰی غُرْفَۃٍ لَہٗ،فَأَخْرَجَالْمِفْتَاحَمِنْحُجْزَتِہِفَفَتَحَ الْبَابَ، قَالَ دُکَیْنٌ: فَإِذَا فِی الْغُرْفَۃِ مِنَ التَّمْرِ شَبِیْہٌ بِالْفَصِیْلِ الرَّابِضِ، قَالَ: شَأْنُکُمْ؟ قَالَ: فَأَخَذَ کُلُّ رَجُلٍ مِنَّا حَاجَتَہٗمَاشَائَ،قَالَ: ثُمَّالْتَفَتُّ،وَإِنِّی لَمِنْ آخِرِھِمْ وَکَأَنَّا لَمْ نَرْزَأْ مِنْہُ تَمْرَۃً۔ (مسند احمد: ۱۷۷۱۹)

سیدنادکین بن سعید خثعمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم چار سو چالیس آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خدمت میں آئے، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کھانے کا مطالبہ کیا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: اٹھواور انہیں کھانا مہیا کرو۔ انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میرے ہاں تو صرف اس قدر کھانا ہے جو میرے لیے اور میری اولاد کے لیے صرف چار ماہ تک کافی ہوگا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اٹھواوران کو کھانا دو۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! سنا اور اطاعت کی (یعنی آپ کا حکم سر آنکھوں پر)۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اٹھے اور ہم بھی ان کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، وہ ہمیں اپنے ساتھ لے کر بالاخانے کی طرف گئے۔ انہوں نے اپنی کمر سے چابی نکال کر دروازہ کھولا۔ سیدنا دکین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ ان کے کمرے میں کم زور قسم کی کھجور پڑی تھی۔ انہوں نے کہا: تم یہاں سے جس قدر چاہو اٹھا لو، ہم میں سے ہر آدمی نے وہاں سے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق کھجوریں اٹھا لیں، میں سب سے آخر میں تھا۔ میں نے غور کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ گویا ہم نے ان کی کھجوروں میں ایک کھجور بھی کم نہیں کی۔

Haidth Number: 11308

۔ (۱۱۳۰۹)۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ، قَالَ: قَدِمْنَا عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی أَرْبَعِمِائَۃٍ مِنْ مُزَیْنَۃَ، فَأَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِأَمْرِہِ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا لَنَا طَعَامٌ نَتَزَوَّدُہٗ،فَقَالَالنَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِعُمَرَ: ((زَوِّدْھُمْ۔)) فَقَالَ: مَا عِنْدِیْ إِلَّا فَاضِلَۃٌ مِنْ تَمْرٍوَمَا أُرَاھَا تُغْنِیْ عَنْہُمْ شَیْئًا، فَقَالَ: ((انْطَلِقْ فَزَوِّدْھُمْ۔)) فَانْطَلَقَ بِنَا إِلٰی عُلِّیَّۃٍ لَہٗ،فَإِذَا فِیْہَا تَمْرٌ مِثْلُ الْبَکْرِ الْأَوْرَقِ، فَقَالَ: خُذُوْا، فَأَخَذَ الْقَوْمُ حَاجَتَہُمْ، قَالَ: وَکُنْتُ أَنَا فِی آخِرِالْقَوْمِ، قَالَ: فَالْتَفَتُّ وَمَا أَفْقِدُ مَوْضِعَ تَمْرَۃٍ، وَقَدِ احْتَمَلَ مِنْہُ أَرْبَعُمَائَۃِ رَجُلٍ۔ (مسند احمد: ۲۴۱۴۷)

سیدنا نعمان بن مقرن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم قبیلہ بنو مزینہ کے چار سو آدمی رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمارے لئے لوگوں کو حکم دیا۔ بعض لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ان کو دینے کے لیے ہمارے پاس کھانا میسر نہیں ہے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا عمربن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: تم انہیں کھانا مہیا کرو۔ انہوں نے عرض کی: میرے پاس تو کچھ ہلکی قسم کی کھجور ہے، میرا خیال ہے کہ وہ ان کو کفایت نہیں کرے گی۔آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم جا کر انہیں دے دو۔ وہ ہمیں اپنے ساتھ بالا خانے میں لے گئے، وہاں مٹیالے رنگ کی سی کھجور تھی۔ انہوں نے کہا: یہاں سے اٹھا لو۔ لوگوں نے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق کھجوریں اٹھا لیں، میں سب سے آخر میں تھا۔ میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ ہم نے ایک کھجور کے برابر بھی جگہ خالی نہیں کی۔ حالانکہ وہاں سے چار سو افراد نے کھجوریں اٹھائی تھیں۔

Haidth Number: 11309

۔ (۱۱۳۱۰)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ: إِذْھَبْ إِلٰی نَبِیِّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقُلْ: إِنْ رَأَیْتَ أَنْ تَغَدّٰی عِنْدَنَا فَافْعَلْ، قَالَ: فَجِئْتُہُ فَبَلَّغْتُہُ، فَقَالَ: ((وَمَنْ عِنْدِی؟)) قُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: ((انْہَضُوْا۔)) قَالَ: فَجِئْتُ فَدَخَلْتُ عَلٰی أُمِّ سُلَیْمٍ وَأَنَا لَدَھِشٌ لِمَنْ أَقْبَلَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَقَالَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ: مَا صَنَعْتَ یَا أَنَسُ؟ فَدَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی إِثْرِ ذٰلِکَ، قَالَ: ((ھَلْ عِنْدَکَ سَمْنٌ؟)) قَالَتْ: نَعَمْ، قَدْ کَانَ مِنْہُ عِنْدِیْ عُکَّۃٌ فِیْہَا شَیْئٌ مِنْ سَمْنٍ، قَالَ: ((فَأْتِ بِہَا۔)) قَالَتْ: فَجِئْتُہُ بِہَا فَفَتَحَ رِبَاطَہَا ثُمَّ قَالَ: ((بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰہُمَّ أَعْظِمْ فِیْہَا الْبَرَکَۃَ۔)) قَالَ: فَقَالَ: ((اقْلِبِیْہَا۔)) فَقَلَبْتُہَا فَعَصَرَھَا نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یُسَمِّی، قَالَ: فَأَخَذْتُ نَقْعَ قِدْرٍ، فَأَکَلَ مِنْہَا بِضْعٌ وَثَمَانُوْنَ رَجُلًا فَفَضَلَ فِیْہَا فَضْلٌ، فَدَفَعَہَا إِلٰی أُمِّ سُلَیْمٍ، فَقَالَ: ((کُلِی وَأَطْعِمِی جِیْرَانَکِ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۸۱)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ان سے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہو کہ ممکن ہو تو کھانا ہمارے ہاں تناول فرمائیں۔ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں جا کر یہ پیغام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک پہنچا دیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اور جو لوگ میرے پاس ہیں وہ؟ میں نے کہہ دیا: جی ہاں وہ بھی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگو !اٹھو۔ میں نے جا کر سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ساری بات کہہ دی۔ مجھے ان لوگوں کا ڈر تھا جو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ آرہے تھے کہ اتنے لوگوں کو کھانا کیسے کفایت کرے گا۔ سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: سیدنا انس! تم نے یہ کیا کیا؟ اتنے میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریفلے آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: کیا آپ کے پاس گھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں ! میرے پاس چمڑے کا ایک ڈبہ تھا،اس میں کچھ گھی تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ ڈبہ اٹھا لائیں۔ سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتی ہیں: میں نے وہ ڈبہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا ڈھکن کھولا اور فرمایا: بسم اللہ، یا اللہ! اس میں خوب برکت فرما۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب اس ڈبے کو پلٹ دو۔ انہوں نے اسے پلٹ دیا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ کا نام لیتے لیتے اسے اچھی طرح نچوڑا، انہوں نے وہ سارا گھی ہنڈیا میں ڈال دیا۔ اس سے اسی سے زائد آدمیوں نے کھانا کھایااورکافی کھانا بچا رہا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ ہنڈیا ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حوالے کی اور فرمایا: لو تم بھی کھائو اور ہمسایوں کو بھی کھلائو۔

Haidth Number: 11310

۔ (۱۱۳۱۱)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ لَیْلٰی، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ: أَتٰی أَبُوْ طَلْحَۃَ بِمُدَّیْنِ مِنْ شَعِیْرٍ، فَأَمَرَ بِہِ فَصُنِعَ طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ لِیْ: یَا أَنَسُ! انْطَلِقْ ائْتِ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَادْعُہُ وَقَدْ تَعْلَمُ مَا عِنْدَنَا، قَالَ: فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَصْحَابُہُ عِنْدَہُ، فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَا طَلْحَۃَیَدْعُوْکَ إِلٰی طَعَامِہِ، فَقَامَ وَقَالَ لِلنَّاسِ: ((قُوْمُوْا۔)) فَقَامُوْا، فَجِئْتُ أَمْشِیْ بَیْنَیَدَیْہِ حَتّٰی دَخَلْتُ عَلٰی أَبِی طَلْحَۃَ فَأَخْبَرْتُہُ، قَالَ: فَضَحْتَنَا، قُلْتُ: إِنِّی لَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَرُدَّ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمْرَہٗ، فَلَمَّا انْتَہَی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی الْبَابِ قَالَ لَھُمْ: ((اقْعُدُوْا۔)) وَدَخَلَ عَاشِرَعَشَرَۃً، فَلَمَّا دَخَلَ وَأُتِیَ بِالطَّعَامِ تَنَاوَلَ فَأَکَلَ، وَأَکَلَ مَعَہُ الْقَوْمُ حَتّٰی شَبِعُوْا، ثُمَّ قَالَ لَھُمْ: ((قُوْمُوْا، وَلْیَدْخُلْ عَشَرَۃٌ مَکَانَکُمْ۔)) حَتّٰی دَخَلَ الْقَوْمُ کُلُّہُمْ وَأَکَلُوْا، قَالَ: قُلْتُ: کَمْ کَانُوْا؟ قَالَ: کَانُوْا نَیْفًا وَ ثَمَانِیْنَ، قَالَ: وَفَضَلَ لِأَھْلِ الْبَیْتِ مَا أَشْبَعَہُمْ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۶۱)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دو مد جولے کر آئے، انہوں نے اس سے کھانا تیار کرنے کا حکم دیا، پھر مجھ سے کہا: انس! تم جا کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بلا لائو اور تم جانتے ہی ہو کہ کھانا تھوڑا سا ہے۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کیخدمت میں پہنچا تو صحابۂ کرام بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس تھے۔ میں نے عرض کیا کہ ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ کو کھانے کے لیے بلاتے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے اور لوگوں کو بھی کھڑے ہونے کا حکم دیا۔ وہ بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے آگے آگے چلتا ہوا سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس پہنچا اور ان کو صورت حا ل سے باخبر کیا (کہ وہ تو سارے لوگ آ رہے ہیں)۔ انھوں نے کہا: تونے تو آج ہمیں رسوا کر دیا ہے۔ میں نے کہا کہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات کو رد نہیں کر سکتا تھا، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دروازے پر پہنچے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صحابہ کو وہیں بیٹھ جانے کا حکم دیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خود نو صحابہ کے ہمراہ اندر چلے آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب اندر آئے اور کھانا پیش کیا گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ والوں نے خوب سیر ہو کر کھایا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: تم اٹھ جائو اور تمہاری جگہ مزید دس آدمی آجائیں ۔ یہاں تک کہ سب لوگوں نے آکر کھانا تناول کیا۔ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے دریافت کیا کہ اس دن صحابۂ کرام کی تعداد کیا تھی؟ انہوں نے بتایا کہ اسی سے زائد افراد تھے، سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ پھر بھی اتنا کھانا بچ گیا جس نے گھر والوںکو سیر کر دیا۔

Haidth Number: 11311

۔ (۱۱۳۱۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: عَمِلْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْخَنْدَقِ، قَالَ: فَکَانَتْ عِنْدِیْ شُوَیْہَۃُ عَنْزٍ جَذْعٌ سَمِیْنَۃٌ، قَالَ: فَقُلْتُ: وَاللّٰہِ لَوْ صَنَعْنَاھَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَأَمَرْتُ إِمْرَأَتِی فَطَحَنَتْ لَنَا شَیْئًا مِنْ شَعِیْرٍ، وَصَنَعَتْ لَنَا مِنْہُ خُبْزًا، وَذَبَحَتْ تَلْکَ الشَّاۃَ فَشَوَیْنَاھَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَلَمَّا أَمْسَیْنَا وَأَرَادَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْإِنْصِرَافَ عَنِ الْخَنْدَقِ، قَالَ: وَکُنَّا نَعْمَلُ فِیْہِ نَہَارًا فَإِذَا أَمْسَیْنَا رَجَعْنَا إِلٰی أَھْلِنَا، قاَلَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی قَدْ صَنَعْتُ لَکَ شُوَیْہَۃً کَانَتْ عِنْدَنَا وَصَنَعْنَا مَعَہَا شَیْئًا مِنْ خُبْزِ ھٰذَا الشَّعِیْرِ، فَأُحِبُّ أَنْ تَنْصَرِفَ مَعِی إِلٰیمَنْزِلِی، وَإِنَّمَا أُرِیْدُ أَنْ یَنْصَرِفَ مَعِی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَحْدَہٗ،قَالَ: فَلَمَّاقُلْتُلَہُذٰلِکَقَالَ: ((نَعَمْ۔)) ثُمَّأَمَرَصَارِخًا،فَصَرَخَأَنِانْصَرِفُوْامَعَرَسُوْلِاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی بَیْتِ جَابِرٍ، قَالَ: قُلْتُ: إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، فَأَقْبَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَقْبَلَ النَّاسُ مَعَہٗ،قَالَ: فَجَلَسَوَأَخْرَجْنَاھَاإِلَیْہِ، قَالَ: فَبَرَکَ وَسَمّٰی ثُمَّ أَکَلَ، وَتَوَارَدَھَا النَّاسُ، کُلَّمَا فَرَغَ قَوْمٌ قَامُوْا وَجَائَ نَاسٌ حَتّٰی صَدَرَ أَھْلُ الْخَنْدَقِ عَنْہَا۔ (مسند احمد: ۱۵۰۹۳)

سیدناجابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ خندق میں کام کیا، میر ے ہاں موٹی تازی ایک کھیری عمر کی چھوٹی سی بکری تھی۔ میں نے سوچا کہ ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کھانے کے لیے اس بکری کو پکا لیں۔ میں نے اپنی اہلیہ کو حکم دیاتو اس نے کچھ جو پیس کر آٹا تیارکیااور ہمارے لیے روٹیاں پکائیں۔ اس بکری کو ذبح کیا اور ہم نے اس کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بھونا، جب شام ہوئی اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خندق سے واپسی کا ارادہ فرمایا، سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم دن کو کام کیا کرتے اور شام کے وقت اہل و عیال میں واپس آجاتے تھے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! ہمارے ہاں ایک چھوٹی سی بکری تھی، میں نے آپ کے لیے وہ تیار کی ہے اور جو کی کچھ روٹیاں بھی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ میرے گھر تشریف لے چلیں۔ سیدنا جابر کہتے ہیں: میں چاہتا تھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اکیلے ہی میرے ساتھ تشریف لے چلیں ، لیکن جب میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے گزارش کی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا تو اس نے اعلان کردیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ جابر کے گھر چلو۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اعلان سن کر میں نے إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھا۔ بہرحال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ دوسرے لوگ آگئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ گئے، ہم نے تیار شدہ کھانا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے پیش کیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے برکت کی دعا کی اور اللہ کا نام لے کر کھانا کھایا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد لوگ باری باری آتے گئے، جب ایک گروہ فارغ ہو کر اٹھ جاتا تو دوسرے لوگ آجاتے یہاںتک کہ تمام اہل خندق کھانا کھا گئے۔

Haidth Number: 11312

۔ (۱۱۳۱۳)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قُتِلَ أَبِییَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَکَ حَدِیْقَتَیْنِ وَلِیَہُوْدِیٍّ عَلَیْہِ تَمْرٌ، وَتَمْرُ الْیَہُوْدِیِّیَسْتَوْعِبُ مَا فِی الْحَدِیْقَتَیْنِ، فَقَالَ لَہٗرَسُوْلُاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ھَلْ لَکَ أَنْ تَأْخُذَ الْعَامَ بَعْضًا وَتُؤَخِّرَ بَعْضًا إِلٰی قَابِلٍ؟)) فَأَبٰی، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا حَضَرَ الْجِدَادُ فَآذِنِّی۔)) قَالَ: فَآذَنْتُہٗ،فَجَائَالنَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ فَجَعَلْنَا نَجُدُّ وَیُکَالُ لَہٗمِنْأَسْفَلِالنَّخْلِ، وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدْعُوْ بِالْبَرَکَۃِ، حَتّٰی أَوْفَیْنَاہُ جَمِیْعَ حَقِّہِ مِنْ أَصْغَرِ الْحَدِیْقَتَیْنِ فِیْمَایَحْسِبُ عَمَّارٌ، ثُمَّ أَتَیْنَا ھُمْ بَرُطَبٍ وَمَائٍ فَأَکَلُوْا وَشَرِبُوْا، ثُمَّ قَالَ: ((ھٰذَا مِنَ النَّعِیْمِ الَّذِی تُسْأَلُوْنَ عَنْہٗ۔)) (مسنداحمد: ۱۵۲۷۶)

سیدناجابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ان کے والد احد کے دن شہید ہوگئے تھے، وہ اپنے ترکہ میں دو باغ چھوڑ گئے تھے، ان کے ذمہ ایکیہودی کا کھجوروں کی صورت میں قرضہ تھا، یہودی کا قرض دونوں باغوں کے پھل سے بھی زائد تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس یہودی سے فرمایا: کیا تم اتنی رعایت دے سکتے ہو کہ کچھ قرض اس سال لے لو اور کچھ آئندہ سال۔ اس نے انکار کر دیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: جب کھجور کا پھل تیار ہو تو مجھے اطلاع کرنا۔ جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اطلاع دی۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہمراہ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی آگئے۔ ہم پھل اتارنے لگے اور کھجور کے نیچےیہودی کے لیے کھجوروں کا وزن کیا جانے لگا۔ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم برکت کی دعافرماتے رہے۔ ہم نے چھوٹے باغ کے پھل سے یہودی کو سارا قرض ادا کر دیا۔ اس کے بعد ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں تازہ کھجور اور پانی پیش کیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اور صحابہ نے کھجوریں کھائیں اور پانی پیا۔پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ بھی ان نعمتوں میں سے ہے، جن کی بابت تم سے پوچھ گچھ ہوگی۔

Haidth Number: 11313
۔(دوسری سند) سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ ان کے والد مقروض شہید ہوئے۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں جا کر عرض کی کہ میرے والد فوت ہوگئے ہیں اور ان کے ذمے قرض ہے،جبکہ میرے پاس کھجوروں کے پھل کے سوا ادائیگی کے لیے اور کچھ نہیں ہے اور کھجوروں کا پھل قرض کا چھٹا حصہ بھی نہیں ہوگا۔ تو آپ میرے ساتھ چلیں تاکہ قرض خواہ میرے ساتھ سخت کلام نہ کریں۔ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھجور کے ڈھیروں میں سے ایک ڈھیر کے گرد چکر کاٹنے لگے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دعا کی اور بیٹھ گئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: اس کے قرض خواہ کہاں ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے حق ان کو پورے کر دیئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جس قدر ان کو دیا اتنا ہی پھل باقی بچا رہا۔

Haidth Number: 11314
سیدناجابربن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آکر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کھانا طلب کیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ایک وسق (یعنی ساٹھ صاع) جو عطا فرمائے۔ کافی عرصہ تک وہ آدمی، اس کی بیوی اور ان کا ایک لڑکا اس سے کھاتے رہے۔ یہاں تک کہ ایک دفعہ انہوں نے اس کو ماپ لیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کی پیمائش نہ کرتے تو تم اس سے کھاتے رہتے اور وہ تمہارے پاس موجود رہتا۔

Haidth Number: 11315
سیدناجابربن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ ام مالک بہزیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا چمڑے کے ایک برتن میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں گھی بطور ہدیہ بھیجا کرتی تھیں۔ایک دفعہ ان کے بیٹوں نے ان سے سالن طلب کیا، ان کے پاس ایسی کوئی چیز نہ تھی، جسے وہ بطور سالن دیتیں، وہ جس برتن میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں گھی بھیجا کرتی تھیں، اس میں انہوں نے تھوڑا سا گھی پایا، ایک عرصہ تک وہی گھی ان کے بیٹوں کے لیے سالن کا کام دیتا رہا۔ یہاں تک کہ ایک دفعہ انہوں نے اسے نچوڑ دیا۔ پھر اس نے آکر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ذکر کیا (کہ برتن کا گھی تو ختم ہوگیا)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تو نے اسے نچوڑا تھا؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو اسے ویسے ہی استعمال کرتی رہتی تو وہ تیرے لیے کبھی ختم نہ ہوتا۔

Haidth Number: 11316