Blog
Books
Search Hadith

شادی ،بیویوں کے درمیان عدل ،اولاد کی تربیت ، ان کے درمیان عدل اور ان کے اچھے نام رکھنے کابیان

143 Hadiths Found
عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے بچے کے بارے میں اپنے شوہر سے جھگڑا کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا: عورت جب تک شادی نہ کرلے بچے کی زیادہ حقدار ہے۔

Haidth Number: 2000
سالم بن عبداﷲ (بن عمر) رحمۃ اﷲ علیہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: عورت پردہ ہے، جب یہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اسے مزین کرکے دکھاتا ہے، اور جب یہ اپنے گھر میں ہو تو اﷲ کے بہت نزدیک ہوتی ہے۔

Haidth Number: 2001
میمون بن مہران رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ معاویہ نے ام درداء رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام بھیجا، ام درداء رضی اللہ عنہا نے شادی کرنے سے انکار کر دیا، اور کہنے لگیں کہ میں نے ابو درداء رضی اللہ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے آخری شوہر کےلئے ہے اور میں ابو درداء رضی اللہ عنہ کا بدل نہیں چاہتی

Haidth Number: 2002
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے (ان کے گھروں میں)ان کے شوہروں کی اجازت کے بغیر بات کرنے سے منع فرمایا

Haidth Number: 2003
ربیع بن سبرہ جہنی رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کرنے سے منع فرمایا (فتح مکہ کے زمانے میں عورتوں سے متعہ کرنے سے)اور فرمایا: خبردار یہ آج کے اس دن سے قیامت کے دن تک حرام ہے ۔

Haidth Number: 2004
ربیع بن سبرہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا: متعہ تمہارے آج کے اس دن سے قیامت تک حرام ہےاور جو شخص کوئی چیز (تحفہ یا صدقہ وغیرہ)دے چکا ہو تووہ اسےواپس نہ لے

Haidth Number: 2005
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے دور رہنے (یعنی شادی نہ کرنے )سے منع فرمایا ہے

Haidth Number: 2006
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نکاح میری سنت ہے، جس نے میری سنت پر عمل نہیں کیا وہ مجھ سے نہیں، اور شادی کرو، کیوں کہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔ اور جس شخص کے پاس وسعت ہو وہ نکاح کرلے، اور جس شخص کے پاس گنجائش نہ ہو وہ روزے رکھے، کیوں کہ روزہ اس کے لئے ڈھال ہے۔

Haidth Number: 2007
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو ثنیۃ الوداع میں پڑاؤ کیا۔ (وہاں) تو چراغ دیکھے، اور کچھ عورتوں کے رونے کی آواز سنی، آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ وہ عورتیں ہیں جن سے ان کے شوہروں نے متعہ کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ختم ہے، یا فرمایا: نکاح، طلاق، عدت اور وراثت نے متع کو حرام کردیا ہے۔

Haidth Number: 2008
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس سال حج کرلو،پھراس کےبعد (گھرمیں) چٹائیوں پر بیٹھ رہناہے،آپ نےیہ بات اپنی بیویوں سےحجۃ الوداع کےموقع پرکہی۔ یہ حدیث سیدنا ابو واقد اللیثی، ابوہریرہ، زینب بنت حجش، سودہ بنت زمعہ، ام سلمہ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 2009
حجر بن قیس رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے انہوں نے زمانۂ جاہلیت دیکھا تھا، کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف فاطمہ رضی اللہ عنہاکے نکاح کا پیغام بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے لئے ہے اگر تم اس سے اچھا سلوک کرو۔

Haidth Number: 2010
سہل بن معاذ بن انس رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول ! میرا شوہر جہاد کے لئے چلا گیا ہے، جب وہ نماز پڑھتا تھا تو میں بھی نماز پڑھتی تھی، اور جو کام وہ کرتا میں کرتی تھی، جب تک وہ واپس آئے مجھے ایسا عمل بتایئے جو اس کے عمل کے برابر ہو؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: کیا تم اس بات کی طاقت رکھتی ہو کہ جب تک وہ لوٹ آئے قیام کرو، تو قیام کرتی رہو اور روزہ رکھو تو افطار نہ کرو، اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا ذکر کرتی رہو ؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھ میں اتنی طاقت نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تمہیں اتنی طاقت دے بھی دی جائے تو جب تک وہ لوٹ نہ آئے تم اس کے عمل کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچ سکتیں ۔

Haidth Number: 2011
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں جو بیوی اپنے شوہر کو تکلیف دیتی ہے تو حور عین میں سے اس کی بیوی کہتی ہے: اسے تکلیف مت دو، اللہ تمہیں برباد کرے! یہ تو تمہارے پاس مہمان ہے، ممکن ہے کہ یہ جلد ہی تمہیں چھوڑ کر ہمارے پاس آجائے۔

Haidth Number: 2012
ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کی تھالی میں سے خود بھرے، کیوں کہ اس کا رزق تو اللہ کے ذمے ہے

Haidth Number: 2013

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ يَّسْتَأْذِنُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ...الحديث، وفيه: وَالنَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌جَالِسًا حَوْلَه نِسَاؤُه يَسْأَلْنَه النَّفَقَة وَنَزَل قَوْله تَعَالَى: (یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ .) ﮊ (الأحزاب: ٢٨) حَتَّى بَلَغَ (لِلۡمُحۡسِنٰتِ مِنۡکُنَّ اَجۡرًا عَظِیۡمًا) (الأحزاب) فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ! إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكِ أَمْرًا أُحِبُّ أَنْ لَا تَعْجَلِي فِيهِ حَتَّى تَسْتَشِيرِي أَبَوَيْكِ قَالَتْ: وَمَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَتَلَا عَلَيْهَا الْآيَةَ قَالَتْ: أَفِيكَ يَا رَسُولَ اللهِ أَسْتَشِيرُ أَبَوَيَّ؟ بَلْ أَخْتَارُ اللهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ وَأَسْأَلُكَ أَنْ لَّا تُخْبِرَ امْرَأَةً مِنْ نِّسَائِكَ بِالَّذِي قُلْتُه . قَالَ: لَا تَسْأَلُنِي امْرَأَةٌ مِّنْهُنَّ إِلَّا أَخْبَرْتُهَا، إِنَّ اللهَ لَمْ يَبْعَثْنِي مُعَنِّتًا وَلَا مُتَعَنِّتًا وَلَكِنْ بَعَثَنِي مُعَلِّمًا مُيَسِّرًا

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لے کر اندر داخل ہوئے۔۔۔حدیث بیان کی اس میں ہے کہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، آپ کے گرد آپ کی بیویاں بیٹھی ہوئی تھیں اور آپ سے خرچے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نازل ہوا:(الأحزاب: ٢٨) ”اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو۔۔۔اجر عظیم ہے“ آپ نے فرمایا: اے عائشہ! میں چاہتا ہوں کہ تمہارے سامنے ایک بات رکھوں لیکن جب تک اپنے والدین سے مشورہ نہ کر لو اس میں جلدی نہ کرنا، عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا بات ہے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھ کر انہیں سنائی، عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کے بارے میں میں اپنے والدین سے مشورہ کروں گی؟ میں اللہ، اس کے رسول اور آخرت کے گھر کو پسند کرتی ہوں۔ اور میں آپ سے مطالبہ کرتی ہوں کہ آپ اپنی بیویوں میں سے کسی کو یہ بات نہ بتائیں جو میں نے آپ سے کہی۔آپ نے فرمایا: مجھ سے جس بیوی نے بھی پوچھا میں اسے بتادوں گا کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سختی کرنے والا اور تکلیف دینے والا بناکر نہیں بھیجابلکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مبلغ اور آسانی کرنے والا بناکر بھیجا ہے۔

Haidth Number: 2014
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ بیٹیوں کو مجبور نہ کرو کیوں کہ یہ بہت زیادہ غم خواری کرنے والی اور اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

Haidth Number: 2015
عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اگر میں اپنی بیوی سے جھوٹ بولوں تو کیا مجھ پر کوئی گناہ ہوگا؟ آپ نے فرمایا: نہیں، اللہ تعالیٰ جھوٹ کو پسند نہیں کرتا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس کی اصلاح اور اسے خوش کرتے ہوئے ایسا کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر کوئی گناہ نہیں۔

Haidth Number: 2016
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ: عورت کے لئے (اس کے شوہر مال میں سے) شوہر کی اجازت کے بغیر عطیہ دینا جائز نہیں۔

Haidth Number: 2017
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس عورت کی طرف نہیں دیکھے گا جو اپنے شوہر کی شکر گزاری نہیں کرتی ،حالانکہ وہ اس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتی۔

Haidth Number: 2018
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جابر کیا تمہاری بیوی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: کیا تم نے ثیبہ سے نکاح کیا تھا یا کنواری سے؟ میں نے کہا: میں نے شادی شدہ (بیوہ)سے نکاح کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے کسی کنواری سے شادی کیوں نہیں کی؟ جابر نے کہا: میرے والد فلاں فلاں دن آپ کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے، اور اپنے پیچھے کنواری بیٹیاں چھوڑیں، مجھے مناسب نہ لگا کہ میں ان جیسی ہی ایک نا تجربہ کار لڑکی لے آؤں، اس لئے میں نے بیوہ سے شادی کی کہ کسی کی جُوئیں نکال دے اور کسی کی قمیص پھٹ جائے تو اسے سی دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا خیال بہت اچھا ہے۔

Haidth Number: 2019
کےرخسارسے لگا لیا۔اس دن وہ کہہ رہےتھے:ابوقاسم خوش رہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:کافی ہے؟ میں نے کہا:اےاللہ کےرسول!جلدی نہ کیجئے۔آپ میرے لئےکھڑے رہے۔پھر فرمایا:کافی ہے؟ میں نے کہا:اے اللہ کے رسول! جلدی نہ کیجئے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھےان سےکوئی دل چسپی نہیں تھی، میں تو یہ چاہتی تھی کہ دوسری بیویوں تک یہ بات پہنچ جائےکہ آپ میرے لئے کیا مقام رکھتے ہیں اور آپ کے ہاں میری کیا قدر و منزلت ہے۔

Haidth Number: 2020
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا عورتوں سے لاتعلقی کا معاملہ پیش آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ: اے عثمان! مجھے رہبانیت کا حکم نہیں دیا گیا۔ کیا تم میرے طریقے سے بے رغبتی کرو گے؟ اس نے کہا: نہیں اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: میری سنت ہے کہ میں نماز بھی پڑھتاہوں اور سوتا بھی ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں، اور کھانا بھی کھاتا ہوں، شادی بھی کرتا ہوں اور طلاق بھی دیتا ہوں۔ (یعنی ہم بستری بھی کرتا ہوں اور اور کبھی نہیں بھی کرتا) جس نے میرے طریقے سے بے رغبتی اختیار کی وہ مجھ سے نہیں، عثمان! تمہاری بیوی کا تم پر حق ہے اور تمہاری جان کا تم پر حق ہے۔ سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں واللہ! بہت سے مسلمان اس پر جمع ہوچکے تھے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عثمان کو اس کی سوچ پر برقرار کھتے ہیں تو ہم خصی ہو جائیں گے۔ اور دنیا سے کٹ جائیں گے۔

Haidth Number: 2021
عبد مزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچے کی طرف سے عقیقہ کیا جائے اور اس کے سر پر خون نہ ملا جائے۔

Haidth Number: 2022