Blog
Books
Search Hadith

طہارت اور وضو کا بیان

81 Hadiths Found
مہاجر بن قنفذ سے مروی ہے كہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے آپ پیشاب كر رہے تھے۔ انہوں نے آپ كو سلام كہا:آپ نے وضوكرنے تك اسے جواب نہیں دیا، پھر اس كے سامنے عذر پیش كرتے ہوئے كہا: مجھے پاكیزگی كے علاوہ اللہ كا ذكر كرنا پسند نہیں۔

Haidth Number: 2383
) ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایك لشكر بھیجا، جنہوں نے بہت بڑی تعداد میں مال غنیمت حاصل كیا اور جلدی واپس آگئے ، ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے ایسے لوگ نہیں دیكھے جو اس لشكر سے زیادہ غنیمت حاصل کر نےوالے اور جلدی واپس آنے والے ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اس لشكر سے بھی زیادہ جلدی اور بڑی غنیمت حاصل كرنے والےكے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جس نے اپنے گھر میں وضو ءكیا اور اچھی طرح وضو كیا، پھر مسجد كی طرف گیا اور مسجدمیں صبح كی نماز پڑھی، پھر اس كے بعد چاشت كی نماز پڑھی ، تو وہ بہت جلد اور بہت بڑی غنیمت سمیٹ کر پلٹا

Haidth Number: 2384
) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كان سر كا حصہ ہیں۔( ) یہ حدیث سیدنا ابو امامہ، ابوھریرہ، ابن عمرو، ابن عباس، عائشہ صدیقہ، ابو موسیٰ، انس، سمرۃ بن جندب، اور عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 2385
ابو حازم كہتے ہیں كہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كے پیچھےکھڑا ہوا تھا وہ نماز كے لئے وضو كر رہے تھے ۔ انہوں نے اپنا ہاتھ لمبا كیا حتی كہ وہ بغل تك لے آئے، میں نے ان سے كہا: ابو ہریرہ یہ كیسا وضو ہے؟ انہوں نے كہا: اے بنی فروخ ! تم یہاں ہو؟ اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں یہ وضونہ كرتا، میں نے اپنےخلیل( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے سنا آپ فرما رہے تھے: جہاں تك مومن کے وضوکا پانی پہنچتا ہے وہاں تك مومن كی سجاوٹ(زیور)پہنچے گی۔

Haidth Number: 2386
) سلمان رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ زمین کو چھوا کرو (تیمم کیا کرو ،بعض نے سجدہ بھی مراد لیا ہے )کیونکہ یہ تمہارے لئے شفقت کرنے والی ہے

Haidth Number: 2387
عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ ابو جبیر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس اپنی بیٹی كو لائے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی كی تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جبیر‌رضی اللہ عنہ كو وضو كرنے كا حكم دیا، اور فرمایا: ابو جبیر وضو كرو، ابو جبیر نے منہ سے ابتداء كی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جبیر سے كہا: اپنے منہ سے ابتداء نہ كرو، كیوں كہ كافر منہ سے شروع كرتا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو كا پانی منگوایا، اپنے دونوں ہاتھ دھو كر صاف كئے، پھر كلی كی، اور تین مرتبہ ناك میں پانی چڑھایا، اور تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا اور (تین مرتبہ) اپنا دایاں ہاتھ كہنی تك دھویا، اور بایاں ہاتھ تین مرتبہ دھویا، اپنے سر كا مسح كیا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے

Haidth Number: 2388
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: میری امت میں سے خلال كرنے والےلوگ كتنے اچھے ہیں

Haidth Number: 2389
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ میں نے كپڑے میں لگے حیض كے خون كے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نےفرمایا: اسے لکڑی سےكھرچ دو(جس سے اثر زائل ہوسکے)، اور اسے پانی اور بیری سے دھوڈالو۔(

Haidth Number: 2390
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز كے كسی معاملے میں سوال كیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ہاتھوں اور پاؤں كی انگلیو ں كا خلال كرو، یعنی اچھی طرح وضو ءكرو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے جو بات كہی اس میں یہ بھی تھا كہ: جب تم ركوع كرو تو اپنی ہتھیلیوں كو اپنے گھٹنوں پر ركھو حتی كہ تمہیں اطمینان ہو جائے، اور جب تم سجدہ كرو تو اپنی پیشانی اچھی طرح زمین پر ركھو حتی كہ تمہیں زمین کاحجم محسوس ہو۔

Haidth Number: 2391
عبدالرحمن بن ابی بكرہ اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر كے لئے تین دن اور تین راتیں اور مقیم كے لئے ایك دن اور ایك رات رخصت دی كہ جب وہ باوضو ءہو كر موزے پہنے تو وہ موزوں پر مسح كر سكتاہے

Haidth Number: 2392
ثوبان‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدھے ہو جاؤ، قریب ہو جاؤ، عمل كرو،اختیار دواور جان لو كہ تمہارا بہترین عمل نماز ہے،اور صرف مومن ہی وضوء پر ہمیشگی کرتا ہے

Haidth Number: 2393
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز تین حصوں میں تقسیم ہے، وضو ایك حصہ ہے ،ركوع ایك حصہ ہے، اور سجدہ ایك حصہ ہے۔ جس شخص نے کماحقہ انہیں ادا كیا اس كی نماز قبول كر لی گئی اور اس كے باقی عمل بھی قبول كر لئے گئے اور جس شخص كی نماز رد كر دی گئی اس كے باقی عمل بھی رد كر دیئے گئے

Haidth Number: 2394
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمم كے بارے میں فرمایا: چہرے اور ہتھیلیوں كے لئے ایك ہی ضرب کافی ہے

Haidth Number: 2395
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ غسل كے لئے ایك صاع کافی ہے اور وضو كے لئے ایك مد۔

Haidth Number: 2396
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سےمروی ہےكہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت كا ارادہ كرتے تو زمین كے قریب ہونے سے پہلے اپنا كپڑا نہ اٹھاتے۔(

Haidth Number: 2397
عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے نكلتے تو وضو ءكرتے

Haidth Number: 2398
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت كے لئے جاتے تو بہت دور نكل جاتے

Haidth Number: 2399
عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب ہمبستری کرتے(جب شرمگاہ دوسری شرمگاہ سے مل جاتی)تو غسل كرتے۔

Haidth Number: 2400
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو كرتے تو اپنی كہنیوں پر پانی گھماتے۔

Haidth Number: 2401
ابراہیم سے مرسلا ً مروی ہے كہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آتے تو نہایت عمدہ خوشبو سے پہچانے جاتے

Haidth Number: 2402
عروہ سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے لئے كپڑے كا ایك ٹكڑا تھا، جس سے وہ وضو كے بعد پانی خشك كیا كرتے تھے۔

Haidth Number: 2403
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو نئے، ڈھانپے ہوئے مٹکے سے وضوء کرنا زیادہ پسند ہے یا وضوء کی جگہ سے (یعنی حوض وغیرہ)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضوء کی جگہ سے (یعنی حوض وغیرہ)،اللہ كا دین آسان ہے،یكسو اور نرم ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌(کوئیں وغیرہ کی طرف) پانی لانے کے لئے بھیجتے اور تو آپ مسلمانوں كے ہاتھوں كی بركت كی امید ركھتے ہوئے اسے پی لیتے ۔

Haidth Number: 2404
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو نئے، ڈھانپے ہوئے مٹکے سے وضوء کرنا زیادہ پسند ہے یا وضوء کی جگہ سے (یعنی حوض وغیرہ)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضوء کی جگہ سے (یعنی حوض وغیرہ)،اللہ كا دین آسان ہے،یكسو اور نرم ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌(کوئیں وغیرہ کی طرف) پانی لانے کے لئے بھیجتے اور تو آپ مسلمانوں كے ہاتھوں كی بركت كی امید ركھتے ہوئے اسے پی لیتے

Haidth Number: 2405
محمود بن طحلاء سے مروی ہے كہتے ہیں كہ میں نے ابو سلمہ سے كہا: تمہارا رضاعی یا سوتیلا والا سلیم اس چیز سے وضو نہیں كرتا جسے آگ نے چھوا ہو۔ ابو سلمہ نےسلیم كے سینے پر ہاتھ مارا اور كہا: میں ام سلمہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی گواہی پیش كرتا ہوں كہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی گواہی دیتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌اس چیز سے وضو كیا كرتے تھے جسے آگ نے چھوا ہو

Haidth Number: 2406
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایك ایك مرتبہ، دو دو مرتبہ اور تین تین مرتبہ(اعضاء دھو كر)وضوكرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌ان تمام طریقوں سے وضو ءكرتے

Haidth Number: 2407
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (بیت الخلاء) سے باہر نکلتے تو اپنے ہاتھ پر پانی ڈالتے اور مٹی سے پاکیزگی حاصل کرتے۔ میں كہتا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یقینا پانی آپ كے قریب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌فرماتے: مجھے نہیں معلوم كہ میں اس تك پہنچ پاؤں گا یا نہیں۔

Haidth Number: 2408
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغمس كی طرف قضائے حاجت كیلئے جاتے تھے۔ نافع نے كہا(مغمس) مكہ سے دو یا تین میل كے فاصلے پر ہے

Haidth Number: 2409
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم انگلیوں کو وضوکے پانی سے اچھی طرح دھولو وگرنہ آگ ان پر غلبہ پالے گی ۔

Haidth Number: 2410
عبدالرحمن بن ا بی لیلی سے مروی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے كسی صحابی سے مرفوعا بیان كرتے ہیں كہ: اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا تو اپنی امت پر مسواك فرض كر دیتا جس طرح ان پر وضو فرض كیا

Haidth Number: 2411
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، میمونہ رضی اللہ عنہا سے بیان كرتے ہیں ،كہتی ہیں كہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی ہوگئے، میں نے ایك ٹب سے غسل كیا۔ میں نے كچھ پانی بچا دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور اس پانی سے غسل کریں، میں نے كہا: میں نے اس سے غسل كیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی پر كوئی جنابت نہیں۔

Haidth Number: 2412