Blog
Books
Search Hadith

قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان

129 Hadiths Found
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جب نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌بحیثیت نبی مبعوث ہوگئے توآپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اپنی طرف سے عقیقہ کیا۔

Haidth Number: 850
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: برتن ڈھانپ دو، مشكیزِے باندھ دو، كیونكہ سال میں ایك رات ایسی ہے جس میں وبا نازل ہوتی ہے۔ جس برتن پر ڈھكن نہیں ہوتا یا جومشكیز ہ كھلا ہوتا ہے اس میں وبا داخل ہوجاتی ہے۔( )

Haidth Number: 851
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: بنی اسرائیل كی ایك امت گم ہوگئی تھی۔ معلوم نہیں اس كے ساتھ كیا ہوا؟ میرے خیال میں یہ چوہے ہیں( كیا تم نہیں دیكھتے) جب ان كے سامنے اونٹ كا دودھ ركھا جاتا ہے تونہیں تو پیتے اور جب بکری كا دودھ ان كے سامنے ركھا جاتا ہے توپی لیتے ہیں(

Haidth Number: 852

عن عَائشَة قالت: أتيتُ رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِخَزِيرَةٍ طَبَخْتُهَا لَه، فَقُلْتُ لِسَوْدَة وَالنَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بَيْنِي وبينها، فَقُلْتُ لها: كُلِي. فَأَبَتْ، فَقُلْتُ: لَتَأْكُلَنَّ أَوْلَأَلْطَخَنَّ وَجْهَكَ. فَأَبَتْ، فَوَضَعْتُ يَدَي في الْخَزِيرَة فطَلَيْتُ بِهَا وَجْهَهَا! فَضَحِكَ النَّبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَوَضَعَ فَخِذَهُ لَهَا وَقَال لسودة: اِلْطَخِي وَجْهَهَا فَلَطَخَتْ وَجْهِي، فَضَحِكَ النَّبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أيضاً، فمرَّ عُمَرُ فنادى: يَا عبد الله! يَا عبد الله! فَظَنّ النَّبِي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَنَّه سَيَدْخُل فَقَال لَهُمَا: قُومَا فَاغْسِلا وُجوهَكُما، يعني: عائشةَ وسودةَ قالت عائشةُ فَمَا زِلْتُ أَهَابُ عُمَرَ رضی اللہ عنہ لِهَيْبَةِ رَسُولِ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِيَّاهُ.

عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس (گوشت اور آٹے سے تیار کردہ) حلوہ پكا كر لائی، میں نے حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے كہا: جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان میں تھے۔ میں نے کہا:كھاؤ۔ سودہ رضی اللہ عنہا نے انكار كر دیا، میں نے كہا: تم اسے كھاؤ وگرنہ میں اسے تمہارےچہرےپرمل دوں گی۔ اس نے پھر انكار كیا، میں نےحلوے میں اپنا ہاتھ ڈالا، اور سودہ رضی اللہ عنہ كے چہرے پر مل دیا۔ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ہنسنے لگے۔ آپ نے اپنی ران (عائشہ رضی اللہ عنہا پر) ركھ دی اور سودہ رضی اللہ عنہا سے كہا: اس كے چہرے پر مل دو، اس نے میرے چہرے پر بھی مل دیا۔ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اسی طرح مسكرانے لگے۔ عمر‌رضی اللہ عنہ گزرے اور آواز دی: اے عبداللہ، اے عبداللہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سمجھے كہ عمر اندر آجائیں گے۔ آپ نے ان دونوں سے كہا: كھڑی ہوجاؤ اپنے چہر ے دھولو۔ یعنی عائشہ اور سودہ رضی اللہ عنہما سے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے عمر‌رضی اللہ عنہ کی ہیبت کا خیال کرنے کی وجہ سے میں ہمیشہ ان سے ڈرتی رہی کیونکہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌بھی عمر سے اس وقت ڈر گئے تھے۔

Haidth Number: 853
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كا سب سے پسندیدہ مشروب ٹھنڈامیٹھا (پانی ودودھ )تھا ۔

Haidth Number: 854
عبداللہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كا سب سے پسندیدہ گوشت بكری كا بازوتھا۔

Haidth Number: 855
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب كھانا كھاتے تواپنے سامنے سے كھاتے۔( )

Haidth Number: 856
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب پانی وغیرہ پیتے توتین سانس لیتے اور فرماتے یہ زیادہ عمدہ,راحت اور صحت بخش طریقہ ہے ۔ ( )

Haidth Number: 857
ابوایوب انصاری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب كھانا كھاتے یا پانی پیتے توكہتے: الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَسَقَى وَسَوَّغَهُ وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا.”تمام تعریفات اس اللہ كے لئے ہیں جس نے كھلایا اور پلایا۔ اسے آسانی سے نگلنے كی سہولت دی اور اس كے نکلنے كے لئے راستہ بنایا۔

Haidth Number: 858
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ہمیں منع کرتے تھے کہ ہم اپنی قربانیوں کا گوشت تین دن کے بعد کھائیں۔ میں ایک سفر میں نکلا، پھر اپنے گھر آیا۔ یہ عیدالاضحیٰ کے کچھ دن بعد کا واقعہ ہے۔ میری بیوی میرے پاس پنڈلی کا گوشت لائی جس میں اس نے خشک گوشت کے ٹکڑے رکھے ہوئے تھے۔ میں نے اس سے کہا: تمہیں یہ خشک گوشت کہاں سے ملا؟ اس نے کہا: یہ گوشت تو ہماری قربانیوں کا ہے۔ میں نے اس سے کہا: کیا رسول اﷲ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ہمیں اس سے منع نہیں کیا کہ ہم یہ گوشت تین دن کے بعد نہ کھائیں؟ اس نے کہا: اس حکم کے بعد آپ نے لوگوں کو رخصت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ: میں نے اس کی تصدیق نہیں کی، اور اپنے بھائی قتادہ بن نعمان کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے اس بارے میں سوال کیا۔ تو انہوں نے جواباً پیغام بھیجا کہ یہ گوشت کھالو، تمہاری بیوی نے سچ کہا۔ رسول اﷲ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس مسئلے میں مسلمانوں کو رخصت دے دی ہے۔

Haidth Number: 859
عبداللہ بن بسر سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كا ایك تھال تھا جسے غراء كہا جاتا تھا، اور اسے چار آدمی اٹھایا كرتے تھے۔( )

Haidth Number: 860
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كھجوروں کے ساتھ تربوز كھایا كرتے تھےاور كہتے تھے: ہم اس كی گرمی تربوز كی ٹھنڈك سے ختم كرتے ہیں، اور اس كی ٹھنڈك كھجور كی گرمی سے ختم كرتے ہیں۔

Haidth Number: 861
انس‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كھجوروں كے ساتھ تربوز كھایا كرتے تھے۔( )

Haidth Number: 862
عبداللہ بن جعفر كہتے ہیں کہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كھجوروں كے ساتھ ككڑی كھایا كرتے تھے۔( )

Haidth Number: 863
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ كہتےِ ہیںٍ كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس كھجوریں لائی گیٴ جس میں کیڑے پیدا ہوگئے تھےآپ اس سے گھن الگ کرکے کھا رہے تھے

Haidth Number: 864
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كدوپسند كیا كرتے تھے۔( )

Haidth Number: 865
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌تین سانسوں میں پانی پیا كرتے تھے۔ جب برتن كواپنے منہ كے قریب لاتے توبسم اللہ كہتے، جب پیچھے كرتے توالحمدللہ كہتے آپ اس طرح تین مرتبہ كرتے۔

Haidth Number: 866
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كوٹھنڈی کی ہوئی میٹھی چیزپسند تھی ۔( )

Haidth Number: 867
جابر‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشکیزے میں نبیذ تیار کی جاتی،اگر مشکیزہ میسر نہ ہوتا توپتھر کے برتن میں تیار کی جاتی ۔ ( )

Haidth Number: 868
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: درندوں میں سے ہر كچلی والے جانور کا كھانا حرام ہے۔( )

Haidth Number: 869
ابوامامہ باہیب رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےكہ ہر چیز سے ذبح کئے ہوئے جانور کا گوشت کھالو جس سے رگیں کٹ جائیں ماسوائے دانتوں کے کاٹنے اور ناخن کے سوراخ کرنے سے۔

Haidth Number: 870
Haidth Number: 871
واثلہ بن اسقع لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ثرید والے برتن کے درمیان (چوٹی) پر ہاتھ رکھا اور كہا: بسم اللہ كہہ كر اس كے اطراف سے كھاؤ، اس كے اوپر کے حصے كوچھوڑ دوكیونكہ بركت اوپر سے آتی ہے۔( )

Haidth Number: 872

عَنْ عبد الله بن بسر قال: أهديت لِلنَّبِيّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌شَاةٌ والطَّعَامُ يَوْمَئذٍ قَلِيلٌ، فَقَالَ لِأَهْلِه: اطْبُخُوا هَذِه الشَّاة وانْظُرُوا إلى هَذا الدَّقِيقِ فاخْبُزُوه واطْبُخُوا واثْرُدُوا عَلَيه، قَالَ: وكَان لِلنَّبِيّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَصْعَةٌ يُقَالُ لَهَا الْغَرَّاءُ يَحْمِـــلُهَا أَرْبَعَةُ رِجَالٍ، فلمَّاأَصْبَحَ وسَبَّحُوا الضُّحَى أُتِىَ بِتِلْكَ الْقَصْعَة والْتَقَوْا عَلَيْهَا، فَإِذَا كَثُر النَّاسُ جَثَا رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقَال: أَعْرَابِيٌّ ما هَذِه الْجِلْسَة؟ فَقَال النَّبِي صلی اللہ علیہ وسلم : إِن الله جَعَلَنِي عَبْدًا كَرِيمًا ولَم يَجْعَلَنِي جَبَّارًا عَنِيدًا ثم قال رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : كُلُوا من جَوَانِبِهَا، ودَعُوْا ذِرْوَتَهَا يُبَارَك لَكُم فِيهَا، ثم قال: خُذُوا فَكُلُـوا، فوالذي نَفَس مُحَمَـد بِيَده لَيَفْتَحَنّ عَلَيْكُم أَرْضُ فَارِسِ والرُّومِ، حَتَّى يَكْثُرَ الطَّعَامُ فَلَا يُذْكَرُ اسْمُ الله.

عبداللہ بن بسر سے مروی ہے كہ: نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كوایك بكری تحفے میں دی گئی ۔ اس دن كھانا تھوڑا تھا۔ آپ نے اپنے گھر والوں سے كہا: اس بكری كوپكالو، اور اس آٹے كی طرف دیکھو اور روٹیاں بنالو، پكاؤ اور اس كی ثرید بناؤ۔ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كا ایك تھال تھا جسے غراءكہا جاتا تھا، اسے چار آدمی اٹھایا كرتے تھے۔ جب صبح ہوئی اور چاشت کی نماز پڑھ لی تووہ تھال لایا گیا۔ لوگ اس پر چڑھ گئے۔ جب لوگ زیادہ ہوگئے تورسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌گھٹنوں كے بل بیٹھ گئے۔ ایك بدونے كہا: آپ اس طرح كیسے بیٹھےہو ؟ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے معزز بندہ بنایا ہے، مجھے سخت گیر سر كش نہیں بنایا۔ پھر رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس كے اطراف سے كھاؤ، اور اس كے درمیانی( اوپری) حصے كوچھوڑ دو، تمہارے لئے اس میں بركت ڈال دی جائے گی۔ پھر فرمایا: شروع کرو، اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی جان ہے، تم فارس وروم كی سلطنت فتح كروگے، اس وقت كھانا زیادہ ہوجائے گا، اور پھر اس پر اللہ كا نام بھی نہیں لیا جائے گا۔( )

Haidth Number: 873
رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: زیتون كا تیل كھاؤ اور اسے بالوں میں لگاؤ، كیو نكہ یہ مبارك درخت سے بنا ہے۔( )

Haidth Number: 874
عبداللہ بن ابی یزید سے مروی ہے كہ ابویزید نے بیان كیا : میں نے ام ایوب كے پاس قیام کیا جن كے پاس رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ قیا م كیا کرتے تھے۔ میں ان كے پاس ٹھہرا توانہو ں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے مجھے یہ حدیث بیان كی كہ: انہو ں نے پر تكلف كھانا بنایا، جس میں كچھ سبزیاں بھی تھیں، وہ كھانا جب نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے قریب كیا گیا توآپ نے اسے نا پسند كیا اور اپنے ساتھیوں سے كہا : اسے كھالو،یعنی لہسن کو میں تمہاری طرح نہیں میں ڈرتا ہوں كہ كہیں میں اپنے ساتھی (یعنی فرشتے) كوتكلف نہ دوں۔( )

Haidth Number: 875
عائشہ رضی اللہ عنہ كہتی ہیں كہ علی‌رضی اللہ عنہ ایك سفر سے آئے توہم نے ان كے سامنے قربانی كا گوشت پیش کیا ۔ انہوں نے كہا: جب تك میں رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے نہ پوچھ لوں اسے نہیں كھاؤں گا۔ كہتی ہیں كہ علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے پوچھا تورسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: (اس) ذی الحجہ سے (اگلے) ذی الحجہ تك اسے كھا سكتے ہویعنی قربانی كے گوشت كو۔( )

Haidth Number: 876
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما كہتےہیں كہ ہم اس كا نام سیركرنے والا(پیٹ بھر نے والا) ركھتے تھے،یعنی زم زم كا اور ہم گھر والوں كے لئے اسے بہتر ین سہارا سمجھتے تھے۔( )

Haidth Number: 877
سماْ ن بن بریدہ اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں نے تین دن كے بعد تمہیں ( قربانی كا گوشت كھانے سے منع كیا تھا تاكہ گنجائش ركھنے والا، تنگدست کوبھی شامل كر لے، اب جب تك تمہا را جی چاہے، كھاؤ، كھلاؤ اور ذخیرہ كرو۔( )

Haidth Number: 878
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتےہیں كہ جب یہ آیت (سورۃ المائدۃ ۹۳) نازل ہوئی: ترجمہ:ایسے لوگوں پر جوایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کوکھاتے پیتے ہوں جبکہ وہ لوگ تقوی رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیزگاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں، اللہ ایسے نیکوکاروں سے محبت رکھتا ہے۔آپ نے مجھ سے كہا مجھے بتایا گیا ہے كہ تم ان میں سے ہو۔( )

Haidth Number: 879