Blog
Books
Search Hadith

قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان

129 Hadiths Found
ام عبداللہ اخت شداد بن اوس سے مروی ہے كہ اس نے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس افطار كے وقت دودھ كا ایك پیالہ بھیجا(۔ یہ روزہ ایک طویل اور شدید گرمی کے دن میں تھا۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نےخادم کوواپس لوٹادیا اور پوچھا کہ: یہ دودھ كہاں سے آیا ہے؟ انہوں نے كہا كہ یہ میری بكری كا دودھ ہے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے دوبارہ پوچھا: یہ بكری كہاں سے آئی ہے؟ انہوں نے كہا: میں نے اپنے پیسوں سے خریدی ہے۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے وہ دودھ پی لیا۔ دوسرے دن ام عبداللہ، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آئیں اور كہا: اے اللہ كے رسول ! میں نے آپ كی طرف گرمی کی شدت اور دن کی طوالت کا خیال کرتے ہوئے دودھ بھیجا تھا،توآپ نے اس دودھ کے بارے میں خادم کوواپس بھیج دیا۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مجھ سے پہلے رسولوں كوحكم دیا گیا تھا كہ صرف حلال وپاكیزہ ہی كھائیں اور نیک عمل كریں۔

Haidth Number: 820
سعدِ بن خالد سے مروی ہے كہ میں ابوسلمہ كے پاس آیا۔ ہمارے پاس مکھن، اور کھجور کا حلوہ آیا، ایك مكھی كھانے میں گر گئی۔ ابوسلمہ اپنی انگلی سے اسے كھانے میں غوطے دینے لگے۔ میں نے كہا:ماموں جان!یہ آپ كیا كر رہے ہیں؟ انہوں نے كہا:ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان كی كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مكھی كے ایك پر میں زہر ہوتا ہے اور دوسرے میں شفا، جب مكھی كھانے میں گر جائے تواسے غوطے دے لوكیونكہ وہ زہر كومقدم ركھتی ہے اور شفا كوموخر۔

Haidth Number: 821
ابراہیم بن سعد اپنے والد سے وہ ان كے دادا سے بیان كرتے ہیں، انہوں نے كہا كہ میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے(صفنا) كے مقام پر ان كے قتل والے دن سنا كہہ رہے تھے: جنت قریب آگئی ہے، اورحور عین كی شادی كر دی گئی ہے۔ آج كے دن ہم اپنے حبیب محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے ملیں گے۔ اور ایك روایت میں ہے۔ ہم اپنے پیاروں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران كی جماعت سے ملیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےمجھ سے عہد لیا تھا كہ دنیا میں ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌تمہارا آخری كھانا پانی اور دودھ ہو۔

Haidth Number: 822
ام سلمہ ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: وہ شخص جوچاندی( اور سونے) كے برتن میں. مشروب پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتا ہے ، سوائے اس صورت میں کے وہ توبہ كرلے۔( )

Haidth Number: 823
) انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: یقیناً اللہ تعالیٰ اس بندے سے خوش ہوتا ہے جوایك لقمہ كھاتا ہے اور اللہ كا شكر ادا كرتا ہے یا ایك گھونٹ پانی پیتا ہے اور اللہ كا شكر ادا كرتا ہے۔( )

Haidth Number: 824
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ برتن كے درمیان میں بركت ہوتی ہے اس لئے اس كے اطراف سے كھاؤ اس كے اوپر سے نہ كھاؤ

Haidth Number: 825

عَنْ عَائشَةَ قَالَتْ: أَهْدَتْ أُمُّ سُنْبُلَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم لَبَنًا فَدخَلَتْ عَليَّ بِه فَلَمْ تَجِدْهُ فَقُلتُ لَهَا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَدْ نَهَى أَنْ نَأْكُلَ طَعَامَ الْأَعْرَابِ فَدَخَلَ النَّبي صلی اللہ علیہ وسلم وَأَبُوبَكْرٍ فَقَالَ النبي صلی اللہ علیہ وسلم : يَا أُمَّ سُنْبُلَةَ!مَا هَذَا مَعَكِ؟ قَالَتْ: لَبَنًا يَا رَسُولَ اللهِ أَهْدَيْتُه لَكَ قَالَ: اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ نَاوِلِي أَبَا بَكْرٍ ثم قَالَ: اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ نَاوِلِي عَائشَة ثم قال: اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ فَنَاوَلَتْه النَّبي صلی اللہ علیہ وسلم فَشَرِبَ قَالَتْ: فقلتُ: يَابردَهَا عَلَى الْكَبِدِ يَا رَسُولَ اللهِ! قد كُنْتَ نَهَيْتَ عَنْ طَعَامِ الْأَعْرَابِ قَالَ: يَا عَائشَةُ! إِنَّهُمْ لَيْسُوا بِالْأَعْرَابِ هُمْ أَهْلُ بَادِيَتِنَا وَنَحْنُ أَهْلُ حَاضِرَتِهِمْ وَإِذَا دُعُوا أَجَابُوا فَلَيْسُوا بِأَعْرَابِ.

عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ ام سنبلہ نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌تحفتاً دودھ لائیں۔ وہ دودھ لے كر میرے پاس آئیں تورسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كونہ پایا، میں نے ان سے كہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےہمیں بدوؤں كاكھاناكھانےسےمنع فرمایا ہے۔اتنے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبكر صدیق‌رضی اللہ عنہ آگئے۔ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ام سنبلہ! یہ تمہارے پاس كیا ہے؟ كنہے لگے: اے اللہ كے رسول! یہ دودھ آپ كے لئے تحفے میں لائی تھی، آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اے ام سنبلہ دودھ ڈالواور ابوبكر كودو، پھر فرمایا: ام سنبلہ دودھ ڈالواور عائشہ كودو۔پھر فرمایا: ام سنبلہ دودھ ڈالو، اب اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم كودودھ دیا توآپ نے پی لاد۔ اے میرے دل کے قرار، اے اللہ كے رسول ! كاش آپ نے بدؤوں كا كھانا كھانے سے منع نہیں فرمایا؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اے عائشہ! یہ لوگ بدو نہیں بلكہ گاؤں والے ہیں، اور ہم شہر والے جب انہیں دعوت دی گئی تو انہوں نے قبول کرلی كیو نكہ (یہ)لوگ بدو نہیں۔( )

Haidth Number: 826
علی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے قبروں كی زیارت،(کچھ)برتنوں اور تین دن كے بعد قربانی كا گوشت روكنے سے منع فرمایا تھا۔ پھر فرمایا: میں نے تمہیں قبروں كی زیارت سے منع كیا تھا، اب ان كی زیارت كرو، كیونكہ یہ آخرت كی یاد دلاتی ہیں۔ اور میں نے تمہیں:(کچھ)برتنوں سے منع كیا تھا اب ان میں پیو، اور ہر نشہ آور چیزوں سے بچو۔ اور میں نے تمہیں تین دن كے بعد قربانی كا گوشت روكنے سے منع كیا تھا اب جب تك تما را دل چاہے اسے روك لو۔

Haidth Number: 827
عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ ایك شخص كا كھانا دوكے لئے كافی ہوجاتا ہے اور دوآدمیوں كا كھانا تین اور چار كے لئے كافی ہوجاتا ہے، اور چار لوگوں كا كھانا پانچ اور چھ لوگوں كے لئے كافی ہوجاتا ہے۔

Haidth Number: 828
نعمان بن بشرِ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: انگور میں نشہ ہے، كھجور میں نشہ ہے، شہد میں نشہ ہے،گندم میں نشہ ہے اور جَومیں نشہ ہے۔

Haidth Number: 829
نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ایك صحابی نے بیان كیا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میری امت كے كچھ لوگ شراب پیئں گے اور اسے كوئی دوسرا نام دیں گے۔( )

Haidth Number: 830
عبداللہ بن عكیم سے مروی ہےكہ قبہہ جہینہ كے ہمارے ایك سردار نے بیان كیا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان كی طرف خط لكھا كہ مردار كی كسی چیز سے نفع نہ اٹھاؤ۔

Haidth Number: 831
نبیشہ ہذلی سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ہم نے تمںیِ تنك (دن)كے بعد (قربانی) كا گوشت كھانے سے منع كیا تھا تاكہ تم سب اس میں شریك ہوسكو۔ اب اللہ تعالیٰ نے گنجائش دے دی ہے، كھاؤ بھی ذخیرہ بھی كرواور تجارت بھی كرو۔ خبردار یہ ایام كھانے پینے اور اللہ كے ذكر كے ہیں۔

Haidth Number: 832
فیروز سے مروی ہے كہ ہم رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آئے، ہم نے كہا: اے اللہ كے رسول آپ كومعلوم ہے كہ ہم كون ہیں اور كہاں سے تعلق ركھتے ہیں ہم كس كی طرف آئے ہیں؟آپ نے فرمایا: اللہ اور اس كے رسول كی طرف۔ ہم نے كہا: اے اللہ كے رسول ہمارے انگور ہیں، ہم ان كا كیا كریں؟ آپ نے فرمایا: ان كا منقیٰ بنا لو۔ ہم نے كہا ہم منقیٰ كا كیا كریں گے؟ آپ نے فرمایا: اسے دوپھر كے كھانے میں اس کی نبیذ بناؤ، اور رات كے كھانے میں شربت بنا كر پیو، اور رات كے كھانے میں نبیذ بناؤ، دوپھر كے كھانے میں شربت بنا كر استعمال كرو۔ اسے مشكیز ے میں ڈالو۔ مٹكوں میں نہ ڈالو، كیونكہ جب اس كا وقت گزر جاتا ہے تویہ سركہ بن جاتا ہے۔

Haidth Number: 833
اسماء بنت ابی بكر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ جب وہ ثرید بنایا كرتے تواسے كسی چیز سے ڈھانپ دیا كرتے حتیٰ كہ اس کی شدت اور بھاپ ختم ہوجاتی پھر كہتیں كہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے كہ یہ بركت كے لحاظ سے اچھا ہے۔

Haidth Number: 834

) قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ. عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: خَرَجْنَا مِنْ قَوْمِنَا غفَارٍ وَكَانُوا يُحِلُّونَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ فَخَرَجْتُ أَنَا وَأَخِي أُنَيْسٌ وَأُمُّنَا فَنَزَلْنَا عَلَى خَالٍ لَنَا فَأَكْرَمَنَا خَالُنَا وَأَحْسَنَ إِلَيْنَا فَحَسَدَنَا قَوْمُهُ فَقَالُوا: إِنَّكَ إِذَا خَرَجْتَ عَنْ أَهْلِكَ خَالَفَ إِلَيْهِمْ أُنَيْسٌ فَجَاءَ خَالُنَا فَنَثَا عَلَيْنَا الَّذِي قِيلَ لَهُ فَقُلْتُ: أَمَّا مَا مَضَى مِنْ مَعْرُوفِكَ فَقَدْ كَدَّرْتَهُ وَلَا جِمَاعَ لَكَ فِيمَا بَعْدُ فَقَرَّبْنَا صِرْمَتَنَا فَاحْتَمَلْنَا عَلَيْهَا وَتَغَطَّى خَالُنَا ثَوْبَهُ فَجَعَلَ يَبْكِي فَانْطَلَقْنَا حَتَّى نَزَلْنَا بِحَضْرَةِ مَكَّةَ فَنَافَرَ أُنَيْسٌ عَنْ صِرْمَتِنَا وَعَنْ مِثْلِهَا فَأَتَيَا الْكَاهِنَ فَخَيَّرَ أُنَيْسًا فَأَتَانَا أُنَيْسٌ بِصِرْمَتِنَا وَمِثْلِهَا مَعَهَا قَالَ: وَقَدْ صَلَّيْتُ يَا ابْنَ أَخِي قَبْلَ أَنْ أَلْقَى رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِثَلَاثِ سِنِينَ قُلْتُ: لِمَنْ؟ قَالَ: لِلهِ قُلْتُ: فَأَيْنَ تَوَجَّهُ؟ قَالَ: أَتَوَجَّهُ حَيْثُ يُوَجِّهُنِي رَبِّي أُصَلِّي عِشَاءً حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ أُلْقِيتُ كَأَنِّي خِفَاءٌ حَتَّى تَعْلُوَنِي الشَّمْسُ فَقَالَ أُنَيْسٌ: إِنَّ لِي حَاجَةً بِمَكَّةَ فَاكْفِنِي فَانْطَلَقَ أُنَيْسٌ حَتَّى أَتَى مَكَّةَ فَرَاثَ عَلَيَّ ثُمَّ جَاءَ فَقُلْتُ مَا صَنَعْتَ قَالَ لَقِيتُ رَجُلًا بِمَكَّةَ عَلَى دِينِكَ يَزْعُمُ أَنَّ اللهَ أَرْسَلَهُ قُلْتُ: فَمَا يَقُولُ النَّاسُ؟ قَالَ: يَقُولُونَ: شَاعِرٌ كَاهِنٌ سَاحِرٌ وَكَانَ أُنَيْسٌ: أَحَدَ الشُّعَرَاءِ قَالَ أُنَيْسٌ لَقَدْ سَمِعْتُ قَوْلَ الْكَهَنَةِ فَمَا هُوبِقَوْلِهِمْ وَقَدْ وَضَعْتُ قَوْلَهُ عَلَى أَقْرَاءِ الشِّعْرِ فَمَا يَلْتَئمُ عَلَى لِسَانِ أَحَدٍ بَعْدِي أَنَّهُ شِعْرٌ وَاللهِ إِنَّهُ لَصَادِقٌ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ قَالَ: قُلْتُ: فَاكْفِنِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأَنْظُرَ قَالَ: فَأَتَيْتُ مَكَّةَ فَتَضَعَّفْتُ رَجُلًا مِنْهُمْ فَقُلْتُ: أَيْنَ هَذَا الَّذِي تَدْعُونَهُ الصَّابِئ؟ فَأَشَارَ إِلَيَّ فَقَالَ: الصَّابِئ فَمَالَ عَلَيَّ أَهْلُ الْوَادِي بِكُلٍّ مَدَرَةٍ وَعَظْمٍ حَتَّى خَرَرْتُ مَغْشِيًّا عَلَيَّ قَالَ: فَارْتَفَعْتُ حِينَ ارْتَفَعْتُ كَأَنِّي نُصُبٌ أَحْمَرُ قَالَ: فَأَتَيْتُ زَمْزَمَ فَغَسَلْتُ عَنِّي الدِّمَاءَ وَشَرِبْتُ مِنْ مَائهَا وَلَقَدْ لَبِثْتُ يَا ابْنَ أَخِي ثَلَاثِينَ بَيْنَ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ مَا كَانَ لِي طَعَامٌ إِلَّا مَاءُ زَمْزَمَ فَسَمِنْتُ حَتَّى تَكَسَّرَتْ عُكَنُ بَطْنِي وَمَا وَجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سُخْفَةَ جُوعٍ قَالَ: فَبَيْنَا أَهْلِ مَكَّةَ فِي لَيْلَةٍ قَمْرَاءَ إِضْحِيَانَ إِذْ ضُرِبَ عَلَى أَسْمِخَتِهِمْ فَمَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ أَحَدٌ وَامْرَأَتَيْنِ مِنْهُمْ تَدْعُوَانِ إِسَافًا وَنَائلَةَ قَالَ: فَأَتَتَا عَلَيَّ فِي طَوَافِهِمَا فَقُلْتُ: أَنْكِحَا أَحَدَهُمَا الْأُخْرَى قَالَ: فَمَا تَنَاهَتَا عَنْ قَوْلِهِمَا قَالَ: فَأَتَتَا عَلَيَّ فَقُلْتُ: هَنٌ مِثْلُ الْخَشَبَةِ غَيْرَ أَنِّي لَا أَكْنِي فَانْطَلَقَتَا تُوَلْوِلَانِ وَتَقُولَانِ لَوكَانَ هَاهُنَا أَحَدٌ مِنْ أَنْفَارِنَا قَالَ: فَاسْتَقْبَلَهُمَا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَأَبُوبَكْرٍ وَهُمَا هَابِطَانِ قَالَ: مَا لَكُمَا؟ قَالَتَا: الصَّابِئ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا قَالَ: مَا قَالَ لَكُمَا؟ قَالَتَا: إِنَّهُ قَالَ لَنَا كَلِمَةً تَمْلَأُ الْفَمَ وَجَاءَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَطَافَ بِالْبَيْتِ هُووَصَاحِبُهُ ثُمَّ صَلَّى فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ أَبُوذَرٍّ: فَكُنْتُ أَنَا أَوَّلَ مَنْ حَيَّاهُ بِتَحِيَّةِ الْإِسْلَامِ قَالَ: فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ: وَعَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مِنْ غِفَارٍ قَالَ: فَأَهْوَى بِيَدِهِ فَوَضَعَ اِصْبَعَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي:كَرِهَ أَنْ انْتَمَيْتُ إِلَى غِفَارٍ فَذَهَبْتُ آخُذُ بِيَدِهِ فَقَدَعَنِي صَاحِبُهُ وَكَانَ أَعْلَمَ بِهِ مِنِّي ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ قَالَ: مَتَى كُنْتَ هَاهُنَا؟ قَالَ: قُلْتُ: قَدْ كُنْتُ هَاهُنَا مُنْذُ ثَلَاثِينَ بَيْنَ لَيْلَةٍ وَيَوْمٍ قَالَ: فَمَنْ كَانَ يُطْعِمُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَا كَانَ لِي طَعَامٌ إِلَّا مَاءُ زَمْزَمَ فَسَمِنْتُ حَتَّى تَكَسَّرَتْ عُكَنُ بَطْنِي وَمَا أَجِدُ عَلَى كَبِدِي سُخْفَةَ جُوعٍ قَالَ: إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ فَقَالَ أَبُوبَكْرٍ يَا رَسُولَ اللهِ ائذَنْ لِي فِي طَعَامِهِ اللَّيْلَةَ فَانْطَـلَقَ رَسُـولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَأَبُوبَكْرٍ: وَانْطَلَقْتُ مَعَهُمَا فَفَتَحَ أَبُوبَكْرٍ بَابًا فَجَعَلَ يَقْبِضُ لَنَا مِنْ زَبِيـبِ الطَّائفِ وَكَانَ ذَلِكَ أَوَّلَ طَعَـامٍ أَكَلْتُهُ بِهَـا ثُمَّ غَـبَرْتُ مَـا غَبَرْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ وُجِّهَتْ لِي أَرْضٌ ذَاتُ نَخْلٍ لَا أُرَاهَا إِلَّا يَثْرِبَ فَهَلْ أَنْتَ مُبَلِّغٌ عَنِّي قَوْمَكَ؟ عَسَى اللهُ أَنْ يَنْفَعَهُمْ بِكَ وَيَأْجُرَكَ فِيهِمْ؟ فَأَتَيْتُ أُنَيْسًا فَقَالَ: مَا صَنَعْتَ؟ قُلْتُ: صَنَعْتُ أَنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ قَالَ: مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْ دِينِكَ فَإِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ فَأَتَيْنَا أُمَّنَا فَقَالَتْ: مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْ دِينِكُمَا فَإِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَصَدَّقْتُ فَاحْتَمَلْنَا حَتَّى أَتَيْنَا قَوْمَنَا غِفَارًا فَأَسْلَمَ نِصْفُهُمْ: وَكَانَ يَؤُمُّهُمْ أَيْمَاءُ بْنُ رَحَضَةَ الْغِفَارِيُّ وَكَانَ سَيِّدَهُمْ وَقَالَ نِصْفُهُمُ إِذَا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌الْمَدِينَةَ أَسْلَمْنَا فَقَدِمَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌الْمَدِينَةَ فَأَسْلَمَ نِصْفُهُمْ الْبَاقِي وَجَاءتْ أَسْلَمُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِخْوَتُنَا، نُسْلِمُ عَلَى الَّذِي أَسْلَمُوا عَلَيْهِ فَأَسْلَمُوا فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : غِفَارُ غَفَرَ اللهُ لَهَا وَأسْلَمُ سَالَمَهَا اللهُ.

رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: یہ (آب زمزم) بابركت ہے یہ کھانے کا كھانا ہے۔ ابوذر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كتےا ہںل كہ ہم اپنی قوم غفار سے نکلے وہ حرمت والے منو ں كوحلال سمجھتے تھے۔ مںم، مرزا بھائی انسئ اور مر ی والدہ آئےاوراپنے ماموں كے گھر ٹھرطے ہمارے ماموں نے ہماری بتِ عزت كی اور ہمارے ساتھ اچھا سلوك كاے، ان كی قوم نے ہم سے حسد كام۔ كنےن لگے: جب تم گھر سے نکلتے ہو تو انیس تمہارے گھر والوں کے پاس آجاتا ہے۔میرے ماموں آئے ان سے جوبات کہی گئی تھی وہ ہم سے بیان کرنے لگے،میں نے کہا:آپ نے جواچھا سلوک کیا تھا،یہ بات کرکے سارے پر پا نی پھیر دیا،آج کے بعد ہم کبھی نہیں ملیں گے۔ہم نے اپنے اونٹ لئے اور ان پر سوار ہوگئے،میرے ماموں اپنے چہرے کوکپڑےسے ڈھانپ کر رونے لگے،ہم چلتے رہےیہاں تک کہ مکہ کے سامنے آگئے ۔انیس نے ہماری جیسی ایک سواری کے مقابلے میں فخر کا اظہارکیا۔ وہ دونوں کاہن کے پاس لایاتواس نے انیس یعنی اس کی سواری کو اچھا قرار دیا۔ انیس ہمارے پاس ہماری سواری اور اس جیسی دوسری سواری لایااور کہا:بھتیجے میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات سے تین سال پہلے نماز پڑھنی شروع کردی تھی۔میں نے کہا:کس کے لئے؟اس نے (ابو ذرغفاری) کہا اللہ کے لئے میں نے کہا کس طرف رخ کیا ؟اس نے کہا: جہاں میرا رب مجھے پھیر دیتا میں اسی طرف پھر جا تا،میں عشاء کی نماز پڑھتا، پھر جب رات کا آخری پہر ہوتا تومجھے اس طرح خیال آتا کہ گویا میں چھپ گیا ہوں حتی کہ سورج بلند ہوجاتا ۔انیس نے کہا:مجھے مکہ میں کچھ کام ہے میرے بعد خیال رکھنا ۔انیس مکہ گیا اور واپس آنے میں دیر کردی،پھر جب وہ آیا تومیں نے کہا:تم نے کیا کیا ؟کہنے لگا:میں مکہ میں ایک آدمی سے ملا جوتمہا رے دین پر ہے اور اس کا گمان ہے کہ اسے اللہ تعالی نے بھیجا ہے۔میں نے کہا:لوگ کیا کہتے ہیں ؟انیس نے کہا:لوگ اسے شاعر، کاہن اور جادوگرکہتے ہیں ۔انیس خود بھی ایک شاعر تھا کہنے لگا:میں نے کاہنوں کی بات سنی ہے لیکن وہ کاہنوں والی بات نہیں کرتا،میں نے اس کا لام اصناف شعر پر پرکھا لیکن وہ کسی بھی لحاظ سے شعر نہیں ہے،واللہ وہ سچاہے اور لوگ جھوٹے ہیں ۔میں نے کہا:میرے بعد خیال رکھنا تاکہ میں مکہ جاسکوں اور دیکھوں کہ کیا صورتحال ہے ۔میں مکہ آیا اور ان میں سے کمزور سے آدمی سے پوچھا کہ وہ شخص کہاں ہے جسے تم صابی کہتے ہو؟اس نے میری طرف اشارہ کر کے کہا:یہ صابی(بے دین) ہے۔اہل مکہ مجھ پر پتھروں اور ہڈیوں سے سے ٹوٹ پڑے حتی کہ میں چکراکر گرگیا ۔جب مجھے ہوش آیا توخون میں لت پت تھا، میں زمزم کے پاس آیا خون دھویا اوراس کا پانی پیا ۔بھتیجے! میں تیس دن وہاں رکارہا، میرے پاس سوائے زمزم کے کوئی کھانا نہیں تھا،لیکن میں اتنا موٹا ہوگیا کہ میرے جسم پر گوشت چڑھ گیا۔ اور میں نے کبی بھوک موس س تک نہ کی۔پھر ایک چاندنی رات اہل مکہ میں جبکہ لوگ سو چکے تھے کوئی شخص بیت اللہ کا طواف نہیں کر رہا تھا کہ ان میں سے دوعورتیں اساف اور نائلہ کوپکا رنے لگیں،وہ اپنے طواف کے دوران میرے پاس آئیں تومیں نے کہا:ایک کا دوسرے سے نکاح کردو۔وہ اپنی بات سے باز نہ آئیں۔ پھر وہ میرے پاس آئیں تومیں نے بغیر کنایۃ کئے کہااساف اور نائلہ دونوں کے لئے) لکڑی جیسا....... وہ چیختی چلا تی اور واویلا کرتی ہوئی چلی گںی اور کہتی کہ کاش ہماری جماعت ہوتی ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق‌رضی اللہ عنہ نیچے اتر رہے تھے وہ ان دونوں سے ملے آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:تم دونوں کوکیا ہوا؟ کہنے لگیں:کعبہ اور اس کے پردوں کے درمیا ن ایک صابی ہے ۔آپ نے فرمایا:اس نے تم سے کیا کہا ؟ کہنے لگیں: ایسی بات کہی ہے جومنہ سے نہیں نکالی جاسکتی ۔رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌آئے اور حجر اسود کا استلام کیا،آپ نے اورآپ کے ساتھی نے بیت اللہ کا طواف کیا،پھر نماز پڑھی،جب فارغ ہوئے توابوذر‌رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کواسلامی سلام کیا ۔میں نے کہا:السلام علیکم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔آپ نے فرمایا:وعلیک ورحمۃ اللہ،پھر فرمایا:تم کون ہو؟میں نے کہا:غفار سے تعلق رکھتا ہوں ؟آپ نے اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھ لیا ۔میں نے دل میں کہا شاید آپ کوغفار کی طرف میری نسبت پسند نہیں آئی۔میں نے آپ کا ہاتھ پکڑنا چاہا،آپ کے ساتھی نے مجھے روک لیا،وہ مجھ سے زیادہ جانتا تھا ۔پھر آپ نے سر اٹھا یا اور فرمایا:تم کب سے یہاں ہو؟میں نے کہا:ایک ماہ سے،تمہیں کون کھانا کھلاتا ہے؟میں نے کہا کہ زمزم کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں، میں زمزم کا پانی پی کر موٹا ہوگیا حتی کہ میرے پیٹ کی سلویں پر ہوگئیں۔ اورمجھے کبھی بھی بھوک کا احساس نہیں ہوا۔آپ نے فرمایا:یہ بابرکت ہے اور کھانے کا کھانا ہے ۔ابوبکرنے کہا: اے اللہ کے رسول !آج رات مجھے اس کی مہمان نوازی کی اجازت دیجئے۔پھر آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اور ابوبکر‌رضی اللہ عنہ چل پڑے تومیں بھی ان کے ساتھ چل پڑا ابوبکر‌رضی اللہ عنہ نے دروازہ کھولا اور طائف کا منقہ مٹھیاں بھر کر لانے لگے،یہ وہ پہلا کھانا تھا جومیں نے مکے میں کھا یا،پھر میں کچھ وقت ٹھہرا رہا،اس کے بعد رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس آیا توآپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:میرے سامنے کھجوروں والی سرزمین کی گئی ہے،میرے خیال میں وہ یثرب ہے ۔کیا تم میری طرف سے اپنی قوم کوپیغام دے دوگے؟ ممکن ہے کہ اللہ تعالی انہیں نفع دے اور تمہیں اجردے ۔میں انیس کے پاس آیا تواس نے کہا:تم کیا کررہے تھے ؟میں نے کہا میں نے یہ کام کیا ہے کہ مسلمان ہوگیا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی تصدیق کردی ہے ۔انیس نے کہا:مجھے تمہارے دین سے کوئی بے رغبتی نہیں کیونکہ میں بھی مسلمان ہوچکا ہوں اورآپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی تصدیق کردی ہے ۔پھر ہم اپنی ماں کے پاس آئے تووہ کہنے لگی:مجھے تم دونوں کے دین سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ میں مسلمان ہوچکی ہوں اور آپ کی تصدیق کردی ہے ۔پھر ہم سوار ہوکر اپنی قوم کے پاس آئے توان میں سے آدھے لوگ مسلمان ہوگئے اور ان کی امامت ایماءبن رحضہ غفاری کروایا کرتےتھے،وہ ان کے سردار تھے،باقی آدھے لوگوں نے کہا جب رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌مدینےآئیں گے توہم مسلمان ہوں گے ۔پھرجب رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌مدینے میں تشریف لے آئے توباقی نصف لوگ بھی مسما ن ہوگئے ۔پھر قبیلہ اسلم کے لوگ آئے اور کہنے لگے:اے اللہ کے رسول! ہم بھی اسلام قبول کرتے ہیں ۔جس طرح ہمارے بھائیوں نے اسلام قبول کیا اور وہ مسلمان ہوگئے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:غفار کی اللہ مغفرت کرے اور اسلم کوسلامت رکھے ۔ ( )

Haidth Number: 835
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس دودھ لایا گیا، جس میں پانی ملایا گیا تھا۔ آپ كے دائیں طرف ایك بدوتھا، اور بائیں طرف ابوبكر‌رضی اللہ عنہ ۔ آپ نے دودھ پیا اور پھر بدوكودے دیا، اور فرمایا: دائیں طرف،پھر دائیں طرف۔ اور ایك روایت میں ہے: دائیں والے، دائیں والے، خبردار دائیں طرف سے شروع كرو۔

Haidth Number: 836
ایك آدمی جس نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی آٹھ سال خدمت كی سے مروی ہے كہ وہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا كرتا تھا جب كھانا آپ كے قریب كا ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جاتا ہے توآپ كتےس:بسم اللہ، اور جب فارغ ہوتے توكہتے: اَللّٰهُمَّ أَطْعَمْتَ وَأَسْقَيْتَ وَأَقْنَيْتَ وَهَدَيْتَ وَأَحْيَيْتَ فَلَكَ الْحَمْدُ عَلَى مَا أَعْطَيْتَ.” اے اللہ تونے كھلایا،تونے پلایا، اورتونےاس پر راضی اور خوش کیا،تونے ہدایت دی، اورتونے زندگی دی، جوتونے دیا اس پر تیرا شكر ہے“۔( )

Haidth Number: 837
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ انہو ں نے ایك بكری ذبح كی تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں سے كچھ باقی ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے كہا: اس میں سے صرف شانے كا گوشت بچا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: شانے كی ہڈی كے علاوہ باقی سب كچھ بچ گیا۔

Haidth Number: 838
سلمی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: وہ گھر جس میں كھجور نہیں اس گھر كی طرح ہے جس میں كھانا نہیں۔( )

Haidth Number: 839
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تین شخص ہیں جن كی طرف قیامت كے دن اللہ تعالیٰ دیکھے گا بھی نہیں۔ اپنے والدین كا نافرمان، مردوں كی مشابہت كرنے والی عورت، اور دیوث، اورتین شخص ہیں جوجنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ اپنے والدین كا نافرمان، دائمی شرابی، اور دے كر احسان جتلانے والا۔

Haidth Number: 840
سالم بن عبداللہ (بن عمر) رضی اللہ عنہ اپنے والد سے بیا ن كرتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے شراب حرام كر دی ہے، اور ہر نشہ آور چیزحرام ہے۔

Haidth Number: 841
Haidth Number: 842
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے،شراب ان دودرختوں میں سے ہے:كھجور اور انگور۔

Haidth Number: 843
ضرار بن ازور سے مروی ہے كہ مجھے مرسے گھر والوں نے كچھ دودھیل اونٹنیاں دیں ، اور ایك روایت میں ہے كہ ایك دودھیل اونٹنی دے كر نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی طرف بھیجا، میں اسے آپ كے پاس لایا توآپ نے مجھے اس كا دودھ دوہنے كا حكم دیا پھر فرمایا:تھوڑا سادودھ تھنوں میں رہنے دو۔

Haidth Number: 844
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: عفراء كا خون(خاکستری رنگ کا خون) اللہ تعالیٰ كوسیاہی مائل خون سے زیادہ پسند ہے۔( )

Haidth Number: 845
علقمہ قرشی سے مروی ہے انہوں نے كہاكہ ہم میمونہ رضی اللہ عنہ زوجہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے گھر میں داخل ہوئے توہمیں گھر میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ملے۔ہم نےآگ پرپكی ہوئی چیزیں كھانےكےبعدوضوكرنےكاذكر كیا۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے رسول اللہ کو دیکھا کہ آپ آگ پر پکی ہوئی چیز کھاتے تھے، پھر نماز پڑھتے اور وضوء نہیں کرتے تھے۔ ایك شخص نے ان سے كہا:ابن عباس كیا آپ نے انہیں دیكھا ہے؟ اپنے ہاتھ سے آنكھوں كی طرف اشارہ كیا كہ میری آنكھوں نے دیكھا ہے۔

Haidth Number: 846

عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَتَى أُمَّ حَرَامٍ فَأَتَيْنَاهُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ فَقَالَ: رُدُّوا هَذَا فِي وِعَائهِ وَهَذَا فِي سِقَائهِ فَإِنِّي صَائمٌ قَالَ: ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ تَطَوُّعًا فَأَقَامَ أُمُّ حَرَامٍ وَأُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَنَا وَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فِيمَا يَحْسَبُ ثَابِتٌ قَالَ: فَصَلَّى بِنَا تَطَوُّعًا عَلَى بِسَاطٍ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: إِنَّ لِي خُوَيْصَّةً خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ ادْعُ اللهَ لَهُ فَمَا تَرَكَ يَوْمَئذٍ خَيْرًا مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَلَا الْآخِرَةِ إِلَّا دَعَا لِي بِهِ ثُمَّ قَالَ: اللهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ قَالَ أَنَسٌ: فَأَخْبَرَتْنِي ابْنَتِي أَنِّي قَدْ رزقت مِنْ صُلْبِي بِضْعًا وَتِسْعِينَ وَمَا أَصْبَحَ فِي الْأَنْصَارِ رَجُلٌ أَكْثَرَ مِنِّي مَالًا ثُمَّ قَالَ أَنَسٌ: يَا ثَابِتُ! مَا أَمْلِكُ صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ إِلَّا خَاتَمِي

انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ام حرام رضی اللہ عنہا كے پاس آئے۔ ہم آپ كے پاس كھجور اور گھی لائے۔ آپ نے فرمایا: اسے اس كے برتن میں اور اسے مشکیزے میں ڈال دو، میں روزے سے ہوں۔ پھر آپ كھڑے ہوئے اور ہمیںِ دوركعت نفل نماز پڑھائی۔ ام حرام اور ام سلیم كوہمارے پیچھے كھڑا كیا۔ مجھے اپنے دائیں طرف كھڑا كیا۔ ہمیں چٹائی پر نفل نماز پڑھائی، جب آپ نے نماز مكمل كر لی توام سلیم رضی اللہ عنہا نے كہا: میرا ایك پیارا سا بچہ، آپ كا چھوٹا سا خدمت گزار انس اس كے لئے اللہ سے دعا كیجیے۔ آپ نے اس دن دنیا اور آخرت کی کوئی بھلائی نہ چھوڑی مگر میرے لیے اس کی دعا کی۔ جب اس كے لئے دنیا وآخرت كی بھلائی كے لئے دعا نہ كی ہو۔ پھر فرمایا: اے اللہ اس كا مال اور اولاد زیادہ كر اور اس میں بركت دے۔انس نے كہا: مجھے میرا بیٹی نے بتایا كہ میری صلب سے نوے سے زیادہ بچے ہوئے ہیں ، اور انصار میں سے كوئی شخص دولت میں مجھ سے زیادہ نہ ہوا۔ اے ثابت میں اس انگوٹھی کے علاوہ کسی سونے چاندی کا مالک نہیں ہوں۔

Haidth Number: 847
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس ریان كھجوریں آئیں۔ آپ نے پوچھا: یہ تمہیں كہاں سے ملیں ؟ انہوں نے كہا: ہمارے پاس بعل كی كھجوریں تھیں ، ہم نے ایك صا ع كے بدلے دوصاع دیئے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس كے مالك كویہ كھجوریں واپس كردو، یعنی ریان كھجوریں، اپنی ردی قسم کی (بعل کھجوریں) بیچو اور پھر یہ کھجوریں خرید لو۔

Haidth Number: 848
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: بدترین كھانا ولیمے كا وہ كھانا ہے، جس میں جس كا حق ہے اسے روكا جاتا ہے اور جس كا حق نہیں اسے بلایا جاتا ہے، اور جس شخص نے دعوت قبول نہ كی اس نے اللہ اور اس كے رسول كی نافرمانی كی۔

Haidth Number: 849