Blog
Books
Search Hadith

قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان

129 Hadiths Found
ابوموسیٰ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے مجھے یمن كی طرف بھیجا۔ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول وہاں كچھ مشروب ہیں، میں كون سا مشروب پیئوں اور كون سا نہ پیئوں؟ آپ نے فرمایا: مشروب كون سے ہیں؟ میں نے كہا :تبع اورمزر۔ آپ نے فرمایا: تبع اور مزر كیا ہیں؟ میں نے كہا:تبع،شہدكی نبیذ ہےجبكہ مزر مكئ كی نبیذ ہے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:نشہ آور مشروب نہ پیئو، كیو نكہ میں نے ہر نشہ آورچیز حرام كر دی ہے۔( )

Haidth Number: 910
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ عبدالقیس كے وفد نے کہا:اے اللہ كے رسول ہم كس برتن میں پئیں ؟ آپ نے فرمایا:کدوکے برتن میں نہ پیؤ،نہ تار کول کے برتن میں اور نہ لکڑی کے برتن میں اور مشكیزوں میں نبیذ بناؤ۔ انہوں نے كہا : اے اللہ كے رسول اگر مشكیز وں نبیذ تیز ہوجائے؟ آپ نے فرمایا: پانی ڈالو، انہوں نے كہا: اے اللہ كے رسول...... آپ نے تیسر ی یا چوتھی مرتبہ فرمایا: اسے پھینك دو، پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ پر شراب، جوا اور طبلہ حرام كر دیا ہے۔ اور فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ سفیان کہتے ہیں کہ: میں نے علی بن بذیمہ سے پوچھا کہ: ‘‘الکوبہ’’ کیا چیز ہے؟ انہوں نے بتایا کہ طبلہ یا ڈھول۔

Haidth Number: 911
انس‌رضی اللہ عنہ کہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اسلام میں كوئی کوچیں کاٹنا نہیں ۔

Haidth Number: 912
عطاء كہتے ہیں كہ ایك عورت نے عائشہ رضی اللہ عنہا كے پاس كہا : اگر فلاں كی بیوی كے ہاں ولادت ہوگی، توہم اس كی طرف سے اونٹ نحر كریں گے ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے كہاِ: نہیں بلکہ سنت یہ ہے كہ بچے كی طرف سے دوبكریاں اور بچی كی طرف سے ایك بكری ذبح كی جائے۔ ( )

Haidth Number: 913
ابودرداء‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: (والدین کا) نافرمان، دا ئمی شرابی اور تقدیر كوجھٹلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔( )

Haidth Number: 914
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: (والدین کا) نافرمان، احسان جتلانے والا دائمی شرابی( اور زنا كا بچہ) جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔( )

Haidth Number: 915
ابوموسیٰ اشعری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: دائمی شرابی، جادوپر یقین ركھنے والا، اور رشتہ داری توڑنے والا جنت میں داخل نہیںِ ہوں گے۔( )

Haidth Number: 916
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تم میں سے كوئی شخص كھڑے ہوكر پانی نہ پئےِ۔( )

Haidth Number: 917
عمر بن ابی سلمہ سے مروی ہے كہ میں رسول اللہ کی گود میں پلنے والا بچہ تھا۔ (کھانا کھاتے وقت) میرا ہاتھ پلیٹ میں) گھوم رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے كہا: بچے جب كھانا كھاؤ توكہوبسم اللہ اور اپنے دائیں ہاتھ سے كھاؤ اور اپنے سامنے سے كھاؤ۔( )

Haidth Number: 918