Blog
Books
Search Hadith

توبہ، نصیحت اور رقائق كا بیان

117 Hadiths Found
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے: اللہ كے كچھ بندے ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ بندوں كو فائدہ دینے كے لئے نعمتوں سے نوازتا ہے۔ جو وہ خرچ كرتے ہیں ان كے لئے برقرار ركھتا ہے ،جب وہ روك لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے چھین لیتا ہے اور دوسروں كو عطا كر دیتاہے۔( )

Haidth Number: 1342
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ كے كچھ بندے ایسے ہیں جو لوگوں کو نشانوں سے پہچانتے ہیں۔

Haidth Number: 1343
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بدگوئی اور فحش گوئی كو نا پسند كرتا ہے۔ اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تك امین کو خائن نہ سمجھا جائے اور خائن کو امین نہ سمجھا جانے لگے،اورفحش گوئی،بدگوئی، قطع رحمی اور برے پڑوسیوں كی اكثریت نہ ہو جائے۔ مومن كی مثال سونے كے ٹكڑے كی طر ح ہےكہ اس كے مالك نے اس میں پھونك ماری نہ تو یہ تبدیل ہو ااورنہ كم ہوا۔ اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی جان ہے! مومن كی مثال كھجور كے درخت كی طرح ہے جو صاف خوراك حاصل كرتا ہے اور پاكیزہ پھل دیتا ہے۔ اگر زمین پر گر بھی جائے تو خراب نہیں ہوتا نہ ہی ٹوٹتا ہے۔( )

Haidth Number: 1344
ا بی بن كعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ابن ِ آدم كی خوراك كو دنیا كے لئے مثال بنا دیا گیا ہے۔ اس لئے وہ دیكھے كہ ابن آدم سے كیاخارج ہو رہا ہے۔ اگرچہ وہ کتنا ہی مصالحے دار اور چٹ پٹا ہو، وہ جان لے گا كہ كس طرف جارہا ہے۔( )

Haidth Number: 1345
فاطمہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میری امت كے بدترین لوگ وہ ہیں جنہیں نعمتیں دی گئیں ، وہ لوگ جو رنگا رنگ كپڑے اور قسم قسم کے كھانے طلب كرتے ہیں اور باچھیں كھول كر گفتگو كرتے ہیں۔

Haidth Number: 1346
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کچھ لوگ خیر كی كنجیاں اور شر كے تالے ہیں اور كچھ لوگ شر كی كنجیاں اور خیر كے تالےہوتے ہیں۔ ان لوگوں كے لئے خوشخبری ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے خیر كی كنجیاں بنا دیا اور ہلاكت ہے ان لوگوں كے لئے جنہیں اللہ تعالیٰ نے شر كی كنجیاں بنا دیا۔( )

Haidth Number: 1347
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے صحابہ خندق كھو درہے تھے اور كہہ رہے تھے:ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی بیعت جہاد پر كی ہے، جب تك ہم باقی ہیں۔ اور نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌فرما رہے تھے: اے اللہ بھلائی تو آخرت كی بھلائی ہے، انصار اور مہاجرین كو معاف كر دے۔ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس جَو كی روٹی لائی گئی جس پر بو دار چربی لگی ہوئی تھی۔ صحابہ نے اس میں سے كھایا اور نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌فرما رہے تھے: بھلائی تو صرف آخرت كی بھلائی ہے۔( )

Haidth Number: 1348
Haidth Number: 1349
ابو ذر‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے یہ آیت پڑھی :(ہَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّہْرِ لَمْ یَکُنْ شَیْئًا مَّذْکُوْرًا) آپ نے یہ آیت ختم كی پھر فرمایا: میں ایسا منظر دیكھ رہا ہوں جو تم نہیں دیكھ رہے اور ایسی باتیں سن رہا ہوں جو تم نہیں سن ر ہے، آسمان چرچرا رہا ہے ، اور اس كا حق ہے كہ وہ چراچرائے ، آسمان میں چار انگلیوں كی جگہ بھی نہیں جہاں فرشتے اللہ كوسجدہ كرتے ہوئے اپنی پیشانی ركھے ہوئے نہ ہوں۔ اللہ كی قسم ! اگر تمہیں معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم بہت تھوڑا ہنستے اور بہت زیادہ روتے، اور بستروں پر تم بیویوں سے لذت حاصل نہیں كرتے تم گڑگڑاتے ہوئے گھاٹیوں کی طرف نکل جاتے۔( )

Haidth Number: 1350
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی ان كے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے نصیحت كیجئے، انہوں نے كہا: تم نے مجھ سے وہی سوال كیاہے جو میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے كیا تھا: آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں تمہیں اللہ كے تقویٰ كی نصیحت كرتا ہوں، كیوں كہ یہ ہر معاملے كی ابتداءہے، اور تم پر جہاد كرنا فرض ہے کیونکہ یہ اسلام كی رہبانیت ہے، اور اللہ كے ذكر اور قرآن كی تلاوت كو لازم كر لو كیوں کہ یہ آسمان میں تمہارے لئے باعث رحمت اور زمین میں تمہارے لئے ذکر خیر کا باعث ہے۔

Haidth Number: 1351
براء بن عازب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ہم رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اچانك آپ نے ایك مجمع دیكھا، تو آپ نے فرمایا: یہ لوگ كس لئے جمع ہوئے ہیں ؟ آپ كو بتایا گیا كہ یہ لوگ ایك كھودی جانے والی قبر كے پاس جمع ہوئے ہیں۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌گھبراہٹ میں اپنے صحابہ كے آگے آگے تیز تیز چلتے ہوئے قبر تك پہنچے اور گھٹنوں كے بل بیٹھ گئے ، میں آپ كے سامنے آگیا تاكہ میں دیكھوں كہ آپ كیا كرتےہیں۔ آپ رونے لگے، حتی كہ آپ كے آنسوؤں سے مٹی تر ہو گئی، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: اے بھائیو! اس دن كے لئے تیاری كرو۔( )

Haidth Number: 1352
) سہل بن سعد‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: چھوٹے چھوٹے گناہوں سے بچو،جس کی مثال اس طرح ہے کہ كچھ لوگوں نے ایك وادی میں پڑاؤ ڈالااورچھوٹی چھوٹی لكڑیاں اكھٹی كیں اور روٹیاں پكالیں۔ اسی طرح جب گناہ كرنے والا چھوٹے چھوٹے گناہ كرتا ہے تو وہ گناہ اسے ہلاك كر دیتے ہیں۔( )

Haidth Number: 1353
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تم میں سے کون ہے جو اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال پسند كرتا ہے؟ لوگوں نے كہا: اے اللہ كے رسول ہم میں سے كوئی بھی اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث كا مال پسند نہیں كرتا۔ آپ نے فرمایا: جان لو كہ تم میں سے كوئی بھی شخص ایسا نہیں جسے اپنے مال سے اپنے وارث کا مال زیادہ پسند نہ ہو۔ تمہارا مال وہ ہے جو تم نے آگے بھیج دیا، اور تمہارے وارث كا مال وہ ہے جوتم نے تركہ چھوڑا ۔

Haidth Number: 1354
آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تین عادتیں ہلاك كرنے والی ہیں اورتین عادتیں نجات دلانے والی ہیں! انتہائی بخل، خواہش پرستی، اور خود پسندی تین عادتیں ہلاک کرنے والی یہ ہیں۔ اور تین عادتین نجات دلانے والی یہ ہیں: ظاہر اور پوشیدہ میں اللہ كی خشیت، محتاجی اور غنی میں میانہ روی، غصے اور خوشی میں انصاف کرنا۔

Haidth Number: 1355
خولہ بنت قیس بن قہد انصاریہ سے مروی ہے كہ: رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ایك دن ہمارے پاس تشریف لائے۔ میں نے آپ كے سامنے ہانڈی پیش كی،اس میں روٹی یا کھچڑی تھی۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اپنا ہاتھ كھانے كے لئےہانڈی میں ڈالاتو آپ كی انگلیاں جل گئیں۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے كہا: اُف( تکلیف كے وقت كلمہ) ۔پھر فرمایا: ابن آدم كو ٹھنڈك پہنچے تو اُف كہتا ہے اور اگراسےتپش پہنچے توبھی اُف كہتا ہے

Haidth Number: 1356
نعمان بن بشیر كہتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جماعت رحمت ہے اور تنہائی (علیحدگی )عذاب ہے

Haidth Number: 1357
ابو عبید حضر می سے مروی ہے كہ ابو مالك اشعری‌رضی اللہ عنہ كی وفات كا وقت جب قریب آیا تو انہوں نے كہا: اے اشعریوں كی جماعت تم میں موجودلوگ، غیر موجود لوگوں تك یہ بات پہنچا دیں، میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا، فرما رہے تھے: دنیا كی مٹھا س آخرت كی كڑواہٹ ہے اور دنیا كی كڑواہٹ آخرت كی مٹھاس ہے

Haidth Number: 1358
نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ایك صحابی نے كہا كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم، میری طرف رخ كرو، میں تمہاری طرف چل كر آؤں گا، میری طرف چل كر آؤ میں تیری طرف دوڑ كر آؤں گا۔

Haidth Number: 1359
نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ایك صحابی نے كہا كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم، میری طرف رخ كرو، میں تمہاری طرف چل كر آؤں گا، میری طرف چل كر آؤ میں تیری طرف دوڑ كر آؤں گا۔

Haidth Number: 1360
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ اللہ عزوجل نے فرمایا: میرے بندے! میں تمہارے گمان كے مطابق ہوں اور میں تمہارے ساتھ ہوں جب تم مجھے یاد كرتے ہو

Haidth Number: 1361
جندب‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایاكہ: ایك آدمی نے كہا: اللہ کی قسم!اللہ تعالیٰ فلاں كو معاف نہیں كرے گا۔ اللہ عزوجل نےفرمایا: یہ كون ہوتا ہے جو جو مجھ پر قسم اٹھاتا ہے كہ میں فلاں كو نہیں بخشوں گا؟ میں نے فلاں كو بخش دیا اور تیرے عمل ضائع كر دئے۔( )

Haidth Number: 1362
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جبریل نے مجھ سے كہا: اگر آپ مجھےاس وقت دیكھتے جب میں سمندركی كالی مٹی لے كر فرعون كے منہ میں اس ڈر سے بھر رہا تھا كہ كہیں اسے اللہ كی رحمت آغوش میں نہ لے لے۔

Haidth Number: 1363
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: باندھ کر قتل کئے گئے آدمی کے سابقہ گناہ معاف کردئے جا ئیں گے۔

Haidth Number: 1364
ابو امامہ بن سہل بن حنیف اپنے والد سے مرفوعا بیان كرتے ہیں كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كمزور مسلمانوں كے پاس آتے ،انہیں دیكھتے، ان كے مریضوں كی عیادت كرتے اور ان كے جنازوں میں شریك ہوتے۔( )

Haidth Number: 1365
ثوبان‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں اپنی امت كے ایسے لوگوں كو جانتا ہوں جو قیامت كے دن تہامہ كےپہاڑوں كے برابر نیكیاں لے كر آئیں گے، جو چمك رہی ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ انہیں ریت كے بكھرے ہوئے ذرات كی طرح كر دے گا۔ ثوبان رضی اللہ عنہ نے كہا: اے اللہ كے رسول ہمیں ان كے بارے میں بتایئے، اور ان كی وضاحت كیجئے؟ كہیں ہم لاعلمی میں ان جیسے نہ ہو جائیں ۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: وہ تمہارے بھائی ہیں ، اور تم جیسے ہیں رات كو وہ بھی وہی عبادت كرتے ہیں جو تم كرتے ہو لیكن یہ ایسے لوگ ہیں كہ جب علیحدہ ہوتے ہیں تو اللہ كی حرمات كا ارتكاب كرتے ہیں۔

Haidth Number: 1366
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ تم اپنے سے پہلے لوگوں (یہودونصاریٰ) كی بالشت برابر بالشت ، ہاتھ برابر ہاتھ اوربازو برابر بازو پیروی كرو گے(یعنی مکمل پیروی کرو گے)۔ حتی كہ اگر ان میں سے كوئی شخص سانڈے (گوہ) كے بل میں گھسے گا تو تم بھی اس میں گھسو گے اور اگر ان میں سے کسی نے اپنی ماں سے اعلانیہ بدکاری کی ہوگی تو تم بھی کرو گے۔

Haidth Number: 1367

) عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْكِنْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ امْرَأَةً خَرَجَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌تُرِيدُ الصَّلَاةَ فَتَلَقَّاهَا رَجُلٌ فَتَجَلَّلَهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا فَصَاحَتْ فَانْطَلَقَ وَمَرَّ عَلَيْهَا رَجُلٌ فَقَالَتْ: إِنَّ ذَاكَ الرَّجُلَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا وَمَرَّتْ بِعِصَابَةٍ مِّنَ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَتْ إِنَّ ذَاكَ الرَّجُلَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا فَانْطَلَقُوا فَأَخَذُوا الرَّجُلَ الَّذِي ظَنَّتْ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَيْهَا فَأَتَوْهَا فَقَالَتْ: نَعَمْ هُوَ هَذَا. . . فَأَتَوْا بِهِ رَسُولَ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَلَمَّا أَمَرَ بِهِ لِيُرْجَمَ قَامَ صَاحِبُهَا الَّذِي وَقَعَ عَلَيْهَا فَقَالَ يَا رَسُولَ الله أَنَا صَاحِبُهَا. فَقَالَ لَهَا اذْهَبِي فَقَدْ غَفَرَ الله لَكِ. وَقَالَ لِلرَّجُلِ قَوْلًا حَسَنًا وَقَالَ لِلرَّجُلِ الَّذِي وَقَعَ عَلَيْهَا: ارْجُمُوهُ. وَقَالَ: لَقَدْ تَابَ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ لَقُبِلَ مِنْهُمْ .

علقمہ بن وائل كندی اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ: ایك عورت رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے زمانے میں نماز كے ارادے سے نكلی ، توراستے میں ایك آدمی اسے ملا اور اس نے اپنا کپڑا اس پر ڈالا اور اپنی حاجت پوری کی۔ وہ چیخنے لگی تو وہ چلا گیا۔ ایك آدمی اس كے پاس سے گزرا تو اس نے كہا: اس شخص نے میرے ساتھ بد کاری كی ہے۔ پھر وہ مہاجرین كی ایك جماعت كے پاس سے گزری تو كہنے لگی: اس آدمی نے میرے ساتھ بد حركت كی ہے۔ لوگ اس كے پیچھے دوڑے اور اس آدمی كو پكڑ لیا۔ جس كے بارے میں عورت كا گمان تھا كہ اس نے عورت سے زنا كیا ہے۔ وہ عورت كے پاس آئے تو عورت كہنے لگی: ہاں یہی وہ مرد ہے ۔ لوگ اسے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس لائے، جب آپ نے اس شخص کو رجم كرنے كا حكم دیا تو اس عورت كا جس سے اس نے زنا كیا تھا تو اس عورت کے ساتھ زیادتی کرنے والا آدمی کھڑا ہوگیا اور اس نے کہا کہ: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے ساتھ زیادتی مجھ سے ہوئی ہے۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے عورت سے فرمایا کہ: تم جاؤ، اللہ نے تمہیں بخش دیا (بدکاری کے جرم میں پکڑے جانے والے) آدمی سے بھی آپ نے اچھی بات کہی۔ اور (بدکاری) کرنے والے آدمی کے بارے میں حکم دیا کہ: اس کو رجم کردو اور فرمایا کہ: اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اہل مدینہ بھی ایسی توبہ کرتے تو قبول کی جاتی۔( )

Haidth Number: 1368
سراقہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ: میں جعرانہ، میں رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا مجھےسمجھ نہیں آیا كہ میں آپ سے كیا پوچھوں ؟ میں نے كہا:اےاللہ كے رسول میں اپنا حوض بھر كر اپنی سواری كا انتظار كرتا ہوں تاکہ حوض پر آكر پانی پئے، كوئی دوسرا جانور آكر پانی پی لیتا ہے ، كیا اس میں كوئی اجر ہے؟ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تمہارے لئے ہرتر جگہ (ذی روح جو اس میں سے پانی پئے)میں اجر ہے۔

Haidth Number: 1369
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ اگر تم خطائیں كرتے رہو حتی كہ تمہاری خطائیں آسمان تك پہنچ جائیں پھر تم توبہ كرو تو اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ قبول فرمائے گا

Haidth Number: 1370
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اگر ابن آدم اپنے رزق سے اس طرح بھاگے جس طرح موت سے بھاگتا ہے تب بھی اس كارزق اس تك پالے گا جیسے اسے موت پالیتی ہے۔( )

Haidth Number: 1371