Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلطَّرْدُ: (ن) کسی کو حقیر اور ذلیل سمجھ کر دور کردینا، ہٹادینا کہا جاتا ہے: طَرَدْتُّہٗ: میں نے اسے بھگا دیا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ یٰقَوۡمِ مَنۡ یَّنۡصُرُنِیۡ مِنَ اللّٰہِ اِنۡ طَرَدۡتُّہُمۡ) (۱۱:۳۰) برادران ملت! اگر میں ان کو نکال دوں تو عذاب خدا سے کون میری مدد کرسکتا ہے۔ (وَ لَا تَطۡرُدِ الَّذِیۡنَ) (۶:۵۲) اور ان کو مت نکالو۔ (وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیۡنَ ) (۱۱:۲۹) اور میں ان مومنین کو حقیر سمجھ کر اپنے پاس سے نکالنے والا بھی نہیں ہوں۔ (فَتَطۡرُدَہُمۡ فَتَکُوۡنَ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ) (۶:۵۲) اگر ان کو نکالو گے تو ظالموں میں ہوجاؤ گے۔ اَطْرَدَہُ السُّلْطَانُ وَطَرَدَہٗ: بادشاہ نے اسے شہر بدر کردیا اور جہاں سکونت پذیر تھا وہاں سے نکال دینے کا حکم صادر فرمایا۔ طَرْدٌ وَطَرِیْدَۃٌ: وہ شکار جسے اس کی جگہ سے نکال بھگایا جائے مَطَارَدَۃِ الْاَقْرَانِ: ہمسروں کا ایک دوسرے پر حملہ کرکے مدافعت کرنا۔ اَلْمِطْرَدُ: دور بھگانے کا آلہ اِطِّرَادُ الشَیْئِ: کسی چیز کا پے درپے آنا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بِطَارِدِ سورة هود(11) 29
بِطَارِدِ سورة الشعراء(26) 114
تَطْرُدِ سورة الأنعام(6) 52
طَرَدْتُّهُمْ سورة هود(11) 30
فَتَطْرُدَهُمْ سورة الأنعام(6) 52