और ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह के मुक़ाबले में कौन मेरी मदद करेगा अगर मैं उन लोगों को धुत्कार दूँ, क्या तुम ग़ौर नहीं करते।
اور اے میری قوم!اگرمیں ان کودور ہٹادوں تواﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں کون میری مددکرے گا توکیاتم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
اور اے میرے ہم قومو! اگر میں ان کو دھتکاروں تو خدا کے مقابل میں کون میری مدد کرے گا؟ کیا تم لوگ اس پہلو پر دھیان نہیں کرتے؟
اے میری قوم! اگر میں ان کو اپنے پاس سے نکال دوں تو اللہ کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا ۔ کیا تم اتنا بھی غور نہیں کرتے ( اور نصیحت قبول نہیں کرتے؟ )
اور اے قوم ، اگر میں ان لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کی پکڑ سے کون مجھے بچانے آئے گا ؟ تم لوگوں کی سمجھ میں کیا اتنی بات بھی نہیں آتی ؟
اور اے میری قوم اگر میں انہیں ( اپنے پاس سے ) نکال بھی دوں تو اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میںکون میری مدد کرسکتا ہے کیا تم اتنا بھی نہیںسوچتے؟
اور اے میری قوم ! اگر میں ان لوگوں کو دھتکاردوں تو کون مجھے اللہ ( کی پکڑ ) سے بچائے گا؟ کیا تم پھر بھی دھیان نہیں دو گے؟
اوراے میری قوم!اگرمیں انہیں بھگادوں تواللہ کے مقابلے میں میری کون مدد کرے گا ، تم غورنہیں کرتے ہو؟
اور اے قوم مجھے اللہ سے کون بچالے گا اگر میں انھیں دور کروں گا ، تو کیا تمہیں دھیان نہیں ،
اور اے میری قوم! اگر میں ان کو دھتکار دوں تو اﷲ ( کے غضب ) سے ( بچانے میں ) میری مدد کون کر سکتا ہے ، کیا تم غور نہیں کرتے