और मैं तुम से नहीं कहता कि मेरे पास अल्लाह के ख़ज़ाने हैं और न मैं ग़ैब की ख़बर रखता हूँ और न यह कहता हूँ कि मैं फ़रिश्ता हूँ, और मैं यह भी नहीं कह सकता कि जो लोग तुम्हारी निगाहों में हक़ीर हैं उनको अल्लाह कोई भलाई नहीं देगा, अल्लाह ख़ूब जानता है जो कुछ उनके दिलों में है, अगर मैं ऐसा कहूँ तो मैं ही ज़ालिम हूँगा।
اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ تعالیٰ کے خزانے ہیں اورمیں غیب بھی نہیں جانتااورنہ ہی میں یہ کہتاہوں کہ بے شک میں فرشتہ ہوں اورنہ میں اُن لوگوں کے بارے میں جنہیں تمہاری نگاہیں حقیرسمجھتی ہیں یہ کہتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ انہیں قطعاًکوئی بھلائی عطانہیں کرے گا،اﷲ تعالیٰ ہی اس کوزیادہ جاننے والاہے جو ان کے دلوں میں ہے۔ بلاشبہ اس وقت تومیں یقیناًظالموں میں سے ہوں گا۔‘‘
اور میں تمہارے سامنے یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا اور نہ یہ دعویٰ کرتا کہ میں کوئی فرشتہ ہوں اور نہ میں ان لوگوں کے بارے میں ، جن کو تمہاری نگاہیں حقیر دیکھتی ہیں ، یہ کہہ سکتا کہ خدا ان کو کوئی خیر دے ہی نہیں سکتا ۔ جو کچھ ان کے دلوں میں ہے ، اس کو خدا ہی خوب جانتا ہے ۔ اگر میں ایسا کروں تو میں ہے ظالم ٹھہروں گا ۔
اور ( دیکھو ) میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں کو تم حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہو کہ اللہ انہیں کوئی بھلائی عطا نہیں کرے گا اللہ ہی بہتر جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اگر میں ایسا کہوں تو ظالموں میں سے ہو جاؤں گا ۔
اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں ، نہ یہ میرا دعوٰی ہے کہ میں فرشتہ ہوں ۔ 37 اور یہ بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ جن لوگوں کو تمہاری آنکھیں حقارت سے دیکھتی ہیں انہیں اللہ نے کوئی بھلائی نہیں دی ۔ ان کے نفس کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ اگر میں ایسا کہوں تو ظالم ہوں گا ۔
اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ ( تعالیٰ ) کے خزانے ہیں اورنہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ جن لوگوں کو تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں اللہ ( تعالیٰ ) انہیں ہر گز کوئی بھلائی نہیںدیںگی جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اللہ ( تعالیٰ ) انہیں خوب جانتے ہیں ( اگرمیں ایسا کروں ) تو بلاشبہ میں ہی ظالم قرار دیاجاؤںگا ۔
اور میں تم سے یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میرے قبضے میں اللہ کے خزانے ہیں ، نہ میں غیب کی ساری باتیں جانتا ہوں ، اور نہ میں تم سے یہ کہہ رہا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں ۔ ( ١٦ ) اور جن لوگوں کو تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں ، ان کے بارے میں بھی میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اللہ انہیں کبھی کوئی بھلائی عطا نہیں کرے گا ۔ ان کے دلوں میں جو کچھ ہے اسے اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے ۔ اگر میں ان کے بارے میں ایسی باتیں کہوں تو میرا شمار یقینا ظالموں میں ہوگا ۔
میں تمہیں نہیں کہتاہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتاہوں ، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ یہ کہ جن لوگوں کو تم حقیرسمجھتے ہواللہ انہیں کبھی بھلائی سے نوازے گاہی نہیں ، جوان کے دلوں میں وہ تواللہ خوب جانتا ہے اگرمیں ایساکہوں گاتویقینا ظالموں میں سے ہو جائونگا
اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جان جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( ف٦۷ ) اور میں انھیں نہیں کہتا جن کو تمہاری نگاہیں حقیر سمجھتی ہیں کہ ہرگز انھیں اللہ کوئی بھلائی نہ دے گا ، اللہ خوب جانتا ہے جو ان کے دلوں میں ہے ( ف٦۸ ) ایسا کروں ( ف٦۹ ) تو ضرور میں ظالموں میں سے ہوں ( ف۷۰ )
اور میں تم سے ( یہ ) نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ کے خزانے ہیں ( یعنی میں بے حد دولت مند ہوں ) اور نہ ( یہ کہ ) میں ( اﷲ کے بتائے بغیر ) خود غیب جانتا ہوں اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں ( انسان نہیں ) فرشتہ ہوں ( میری دعوت کرشماتی دعوؤں پر مبنی نہیں ہے ) اور نہ ان لوگوں کی نسبت جنہیں تمہاری نگاہیں حقیر جان رہی ہیں یہ کہتا ہوں کہ اﷲ انہیں ہرگز کوئی بھلائی نہ دے گا ( یہ اﷲ کا امر اور ہر شخص کا نصیب ہے ) ، اﷲ بہتر جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے ، ( اگر ایسا کہوں تو ) بیشک میں اسی وقت ظالموں میں سے ہو جاؤں گا