Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने कहाः ऐ नूह! तुमने हमसे झगड़ा किया और बहुत झगड़ा कर लिया पस अब वह चीज़ ले आओ जिसका तुम हमसे वादा करते रहे हो अगर तुम सच्चे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

انہوں نے کہا: ’’اے نوح!یقیناتم نے ہم سے جھگڑاکیاہے پھرتم نے ہم سے بہت زیادہ جھگڑا کیا ہے چنانچہ وہ لے ہی آؤجس کا تم ہمیں وعدہ دیتے ہواگرتم سچوں میں سے ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ اے نوح! تو نے ہم سے بحث کرلی اور بہت بحث کرلی ۔ اگر تم سچے ہو تو وہ چیز ہم پر لاؤ ، جس کی تم ہم کو برابر دھمکی سنا رہے ہو ۔

By Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا اے نوح! تم نے ہم سے بحث و تکرار کی ہے اور بہت کر لی ( اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ) اگر تم سچے ہو تو وہ ( عذاب ) ہمارے پاس لاؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو ۔

By Moudoodi

آخرِکار ان لوگوں نے کہا کہ اے نوح ، تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت کر لیا ۔ اب تو بس وہ عذاب لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر سچے ہو ۔

By Mufti Naeem

کہنے لگے اے نوح!تم ہم سے بحث بھی خوب کر چکے اگر تم سچے ہو تو ہمارے اوپر اس عذاب کو لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکیاں دیتے رہتے ہو

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا کہ : اے نوح ! تم ہم سے بحث کرچکے ، اور بہت بحث کرچکے ۔ اب اگر تم سچے ہو تو لے آؤ وہ ( عذاب ) جس کی دھمکی ہمیں دے رہے ہو ۔

By Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’نوح!تم نے ہم سے جھگڑا کیا اوراسے بہت طول دیاتواب اگرتم سچے ہوتوجس بات کی ہمیں دھمکی دیتے ہووہ لے ہی آئو‘‘

By Kanzul Eman

بولے اے نوح تم ہم سے جھگڑے اور بہت ہی جھگڑے تو لے آؤ جس ( ف۷۱ ) کا ہمیں وعدے دے رہے ہو اگر تم سچے ہو ،

By Tahir ul Qadri

وہ کہنے لگے: اے نوح! بیشک تم ہم سے جھگڑ چکے سو تم نے ہم سے بہت جھگڑا کر لیا ، بس اب ہمارے پاس وہ ( عذاب ) لے آؤ جس کا تم ہم سے وعدہ کرتے ہو اگر تم ( واقعی ) سچے ہو