Blog
Books
Search Quran
Lughaat

دَرَسَ الدَّارُ: گھر کے نشان باقی رہ گئے اور نشان کا باقی رہنا چونکہ شے کے فی ذاتہ مٹنے کو چاہتا ہے اس لئے دُرُوسٌ کے معنیٰ اِنْمِحَائُ یعنی مٹ جانا کرلئے جاتے ہیں اسی طرح دَرَسْتُ الْکِتَابَ وَالْعِلْمَ کے اصل معنیٰ کتاب یا علم کو حفظ کرکے اس کا اثر لے لینے کے ہیں اور اثر کا حاصل ہونا مسلسل قرأت کے بغیر ممکن نہیں اس لئے دَرَسْتُ الْکِتَابَ کے معنیٰ مسلسل پڑھنا کے آتے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (وَ دَرَسُوۡا مَا فِیۡہِ ) (۷۔۶۹) اور جو کچھ اس(کتاب) میں ہے اس کو انہوں نے پڑھ بھی لیا ہے۔ (بِمَا کُنۡتُمۡ تُعَلِّمُوۡنَ الۡکِتٰبَ وَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَدۡرُسُوۡنَ ) (۳۔۷۹) کیونکہ تم کتاب(خدا کی ) تعلیم دیتے اور اسے پڑھتے پڑھاتے رہتے ہو۔ (وَ مَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ مِّنۡ کُتُبٍ یَّدۡرُسُوۡنَہَا) (۳۴۔۴۴) اور ہم نے نہ تو ان کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور آیت کریمہ: (وَلِیَقْولْوا دَرَسْتَ) (۶۔۱۰۵) میں ایک قرأت دَارَستَ بھی ہے جس کے معنیٰ یہ ہیں کہ کافر یہ نہ کہیں کہ تم نے کتاب کو دوسروں سے پڑھ لیا۔بعض نے کہا ہے کہ: (وَدَرَسْوا مَافِیْہ) (۷۳۔۱۶۹) کے معنیٰ یہ ہیں کہ انہوں نے اس پر عمل ترک کردیا اور یہ دَرَسَ القَوْمُ المَکَانَ کے محاورہ سے ماخوذ ہے۔ یعنی انہوں نے مکان کے نشانات مٹادیئے۔ دَرَسَتِ الْمَرَأۃُ (کنایہ) عورت کا حائضہ ہونا۔دَرَسَ الْْبَعِیْرُ: اونٹ کے جسم پر خارش کے اثرات ظاہر ہونا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَدْرُسُوْنَ سورة آل عمران(3) 79
تَدْرُسُوْنَ سورة القلم(68) 37
دَرَسْتَ سورة الأنعام(6) 105
دِرَاسَتِهِمْ سورة الأنعام(6) 156
وَدَرَسُوْا سورة الأعراف(7) 169
يَّدْرُسُوْنَهَا سورة سبأ(34) 44