और इस तरह हम अपनी दलीलें मुख़्तलिफ़ तरीक़ों से बयान करते हैं और ताकि वे कहें कि तुमने पढ़ दिया और ताकि हम वाज़ेह कर दें उन लोगों के लिए जो जानना चाहें।
اوراسی طرح ہم اپنی آیات کوپھیرپھیرکربیان کرتے ہیں اور تاکہ وہ کہیں کہ تم نے پڑھ رکھاہے اورتاکہ ہم اسے ان لوگوں کے لیے واضح کردیں جو علم رکھتے ہیں۔
اور اسی طرح ہم اپنی دلیلیں مختلف اسلوبوں سے پیش کرتے ہیں ( تاکہ ان پر حجت قائم ہو ) اور تاکہ وہ بول اٹھیں کہ تم نے اچھی طرح پڑھ کر سنا دیا اور تاکہ ہم اس کو اچھی طرح واضح کردیں ان لوگوں کیلئے ، جو جاننا چاہیں ۔
اور ہم اپنی آیتیں یونہی الٹ پھیر کر بیان کرتے ہیں اور اس لئے کرتے ہیں کہ یہ لوگ کہیں کہ آپ نے ( کسی سے ) پڑھا ہے اور تاکہ ہم اسے علم رکھنے والوں کے لئے واضح کر دیں ۔
اس طرح ہم اپنی آیات کو بار بار مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں اور اس لیے کرتے ہیں کہ یہ لوگ کہیں تم کسی سے پڑھ آئے ہو ، اور جو لوگ علم رکھتے ہیں ان پر ہم حقیقت کو روشن کردیں ۔ 70
اورا سی طرح دلائل کو ہم مختلف پہلوئوں سے بیان کرتے ہیں اور تاکہ یہ لوگ یوں کہیں کہ آپ نے ( کسی سے ) پڑھ لیا ہے اور تاکہ ہم ان لوگوں کیلئے جو علم والے ہیں ، اس کو واضح کردیں ۔
اسی طرح ہم آیتیں مختلف طریقوں سے بار بار واضح کرتے ہیں ( تاکہ تم انہیں لوگوں تک پہنچا دو ) اور بالآخر یہ لوگ تو یوں کہیں کہ : تم نے کسی سے سیکھا ہے ( ٤٣ ) اور جو لوگ علم سے کام لیتے ہیں ان کے لیے ہم حق کو آشکار کردیں ۔
اسی طرح ہم آیات کو مختلف پیرایوں میں بیان کرتے ہیں تاکہ کافرنہ کہیں کہ:’’تونے کسی سے پڑھ لیا ہے‘‘ اور تاکہ اہل علم پر ان کو واضح کر دیں
اور ہم اسی طرح آیتیں طرح طرح سے بیان کرتے ( ف۲۱٦ ) اور اس لیے کہ کافر بول اٹھیں کہ تم تو پڑھے ہو اور اس لیے کہ اسے علم والوں پر واضح کردیں ،
اور ہم اسی طرح ( اپنی ) آیتوں کو بار بار ( انداز بدل کر ) بیان کرتے ہیں اور یہ اس لئے کہ وہ ( کافر ) بول اٹھیں کہ آپ نے ( تو کہیں سے ) پڑھ لیا ہے تاکہ ہم اس کو جاننے والے لوگوں کے لئے خوب واضح کردیں