Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आप बस उस चीज़ की पैरवी करें जो आपके रब की तरफ़ से आपकी जानिब वह्य की जा रही है, उसके सिवा कोई माबूद नहीं और मुशरिकों से एराज़ कीजिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ اسی کا پیچھا کریں جوآپ کے رب کی طرف سے آپ پر وحی کی جارہی ہے، اس کے سواکوئی معبودنہیں اورآپ مشرکوں سے کنارہ کشی اختیار کریں۔

By Amin Ahsan Islahi

تم بس اس چیز کی پیروی کرو ، جو تمہارے رب کی طرف سے تم پر وحی کی جارہی ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے اعراض کرو ۔

By Hussain Najfi

آپ اس وحی کی پیروی کریں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کو کی جاتی ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ اور مشرکوں سے بےتوجہی اختیار کریں ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اس وحی کی پیروی کیے جا و جو تم پر تمہارے رب کی طرف سے نازل ہوئی ہے کیونکہ اس ایک رب کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے ۔ اور ان مشرکین کے پیچھے نہ پڑو ۔

By Mufti Naeem

آپ کے رب کی طرف سے آپ کی طرف جو وحی کی گئی ہے آپ اس کی پیروی کیجئے ۔ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور مشرکین سے منہ پھیر لیجئے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغبر ) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے جو وحی بھیجی گئی ہے ، تم اسی کی پیروی کرو ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، اور جو لوگ اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں ان سے بے پروا ہوجاؤ ۔

By Noor ul Amin

آپ اس کی پیروی کیجئےجو آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے وحی کی گئی اللہ کے سواکوئی معبودنہیں اور مشرکین سے کنارہ کیجئے

By Kanzul Eman

اس پر چلو جو تمہیں تمہارے رب کی طرف سے وحی ہوتی ہے ( ف۲۱۷ ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے منہ پھیر لو

By Tahir ul Qadri

آپ اس ( قرآن ) کی پیروی کیجئے جو آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے وحی کیا گیا ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور آپ مشرکوں سے کنارہ کشی کر لیجئے