और अगर अल्लाह चाहता तो ये लोग शिर्क न करते, और हमने आपको उनके ऊपर निगराँ नहीं बनाया है और न आप उन पर मुख़्तार हो।
اوراگر اﷲ تعالیٰ چاہتاتووہ لوگ شرک نہ کرتے اورہم نے آپ کوان پر نگہبان نہیں بنایااورنہ ہی آپ اُن پرکوئی نگہبان ہیں۔
اور اگر اللہ چاہتا تو یہ شرک نہ کر پاتے اور ہم نے تم کو ان پر نگران نہیں مقرر کیا ہے اور نہ تم ان کے ضامن ہو ۔
اور اگر خدا ( زبردستی ) چاہتا تو وہ شرک نہ کرتے اور ہم نے آپ کو ان پر نگہبان مقرر نہیں کیا اور نہ ہی آپ ان کے ذمہ دار ہیں ۔
اگر اللہ کی مشیّت ہوتی تو ﴿وہ خود ایسا بندوبست کرسکتا تھا کہ﴾ یہ لوگ شرک نہ کرتے ۔ تم کو ہم نے ان پر پاسبان مقرر نہیں کیا ہے اور نہ تم ان پر حوالہ دار ہو ۔ 71
اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو یہ شرک نہ کرتے اور ہم نے آپ کو ان پر نگراں نہیں بنایا اور نہ آپ ان پر داروغہ ( ذمہ دار ) ہیں ۔
اگر اللہ چاہتا تو یہ لوگ شرک نہ کرتے ( ٤٤ ) ہم نے نہ تمہیں ان کی حفاظت پر مقرر کیا ہے اور نہ تم ان کاموں کے ذمہ دار ہو ۔ ( ٤٥ )
اوراگراللہ چاہتاتویہ لوگ شرک نہ کرتے اور ہم نے آپ کو ان پر محافظ نہیں بنایا ، نہ ہی آپ ا ن کے ذمہ دارہیں
اور اللہ چاہتا تو وہ شرک نہیں کرتے ، اور ہم نے تمہیں ان پر نگہبان نہیں کیا اور تم ان پر کڑوڑے ( حاکمِ اعلیٰ ) نہیں ،
اور اگر اﷲ ( ان کو جبراً روکنا ) چاہتا تو یہ لوگ ( کبھی ) شرک نہ کرتے ، اور ہم نے آپ کو ( بھی ) ان پر نگہبان نہیں بنایا اور نہ آپ ان پر پاسبان ہیں