और अल्लाह के सिवा जिनको ये लोग पुकारते हैं उनको गाली न दो वर्ना ये लोग हद से गुज़र कर जिहालत की वजह से अल्लाह को गालियाँ देने लगेंगे, इसी तरह हमने हर गिरोह की नज़र में उसके अमल को ख़ुशनुमा बना दिया है, फिर उन सबको अपने रब की तरफ़ लौटना है, उस वक़्त अल्लाह उन्हें बता देगा जो वे करते थे।
اور وہ اﷲ تعالیٰ کے سواجن کو پکارتے ہیں اُنہیں برابھلانہ کہوکہ وہ بھی بغیرعلم کے حدسے گزرکراﷲ تعالیٰ کو بُرا بھلا کہیں گے اسی طرح ہم نے ہرگروہ کے لئے اس کا عمل خوش نمابنادیاہے،پھر انہیں اپنے رب کی طرف ہی پلٹناہے تو وہ اُنہیں بتادے گاجووہ عمل کیا کرتے تھے۔
اور اللہ کے سوا یہ جن کو پکارتے ہیں ، ان کو گالی نہ دیجیو کہ وہ تجاوز کرکے بے خبرانہ ، اللہ کو گالیاں دینے لگیں ۔ اسی طرح ہم نے ہر گروہ کی نگاہوں میں اس کا عمل کھبا رکھا ہے ۔ پھر ان کے رب ہی کی طرف ان سب کا پلٹنا جہے تو وہ انہیں اس سے آگاہ کرے گا جو وہ کرتے رہے ہیں ۔
اور ( خبردار ) تم ان کو گالیاں نہ دو جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ورنہ یہ لوگ اپنی جہالت و ناسمجھی کی بنا پر حد سے گزر کر اللہ کو گالیاں دیں گے ۔ اسی طرح ہم نے ہر گروہ کے عمل کو ( اس کی نظروں میں ) آراستہ کیا ہے ۔ پھر ان کی بازگشت ان کے پروردگار کی طرف ہے پھر وہ انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ۔
اور ﴿اے ایمان لانے والو !﴾ یہ لوگ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں انہیں گالیاں نہ دو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ شرک سے آگے بڑھ کر جہالت کی بنا پر اللہ کو گالیاں دینے لگیں ۔ * 72* ہم نے تو اسی طرح ہر گروہ کے لیے اس کے عمل کو خوشنما بنادیا ہے ، 73 پھر انہیں اپنے رب ہی کی طرف پلٹ کر آنا ہے ، اس وقت وہ انہیں بتادے گا کہ وہ کیا کرتے رہے ہیں ۔
اور جنہیں یہ لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ پکارتے ہیں انہیں برا نہ کہو پس وہ اﷲ ( تعالیٰ کی شان میں حد سے گزر کر جہالت کی وجہ سے گستاخی کرنے لگیں گے ۔ ہم نے اسی طرح ہر امت کیلئے ان کے عمل کو مزین کر دیا ہے پھر انہیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے سو وہ انہیں بتا دے گا ان کاموں کو جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔
۔ ( مسلمانو ) جن ( جھوٹے معبودوں ) کو یہ لوگ اللہ کے بجائے پکارتے ہیں تم ان کو برا نہ کہو ، جس کے نتیجے میں یہ لوگ جہالت کے عالم میں حد سے آگے بڑھ کر اللہ کو برا کہنے لگیں ۔ ( ٤٦ ) ( اس دنیا میں تو ) ہم نے اسی طرح ہر گروہ کے عمل کو اس کی نظر میں خوشنما بنا رکھا ہے ۔ ( ٤٧ ) پھر ان سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس لوٹنا ہے ۔ اس وقت وہ انہیں بتائے گا کہ وہ کیا کچھ کیا کرتے تھے ۔
( اے مسلمانو ) یہ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں انہیں گالی نہ دوورنہ یہ لوگ جہالت کی وجہ سے چڑکراللہ کو گالی دینگے ، اس طرح ہم نے ہرگروہ کے لئے اس کے عمل کو خوشنما بنادیا ہے پھرانہیں رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے توجوکچھ یہ کرتے رہے اس کی انہیں وہ خبردے دے گا
اور انہیں گالی نہ دو وہ جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں کہ وہ اللہ کی شان میں بے ادبی کریں گے زیادتی اور جہالت سے ( ف۲۱۸ ) یونہی ہم نے ہر امت کی نگاہ میں اس کے عمل بھلے کردیے ہیں پھر انہیں اپنے رب کی طرف پھرنا ہے اور وہ انہیں بتادے گا جو کرتے تھے ،
اور ( اے مسلمانو! ) تم ان ( جھوٹے معبودوں ) کو گالی مت دو جنہیں یہ ( مشرک لوگ ) اللہ کے سوا پوجتے ہیں پھر وہ لوگ ( بھی جواباً ) جہالت کے باعث ظلم کرتے ہوئے اللہ کی شان میں دشنام طرازی کرنے لگیں گے ۔ اسی طرح ہم نے ہر فرقہ ( و جماعت ) کے لئے ان کا عمل ( ان کی آنکھوں میں ) مرغوب کر رکھا ہے ( اور وہ اسی کو حق سمجھتے رہتے ہیں ) ، پھر سب کو اپنے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے اور وہ انہیں ان اعمال کے نتائج سے آگاہ فرما دے گا جو وہ انجام دیتے تھے