شَرَحْتُ اللَّحْمَ وَشَرَّحْتُہٗ کے معنیٰ گوشت (وغیرہ کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ کر) پھیلانے کے ہیں اور اسی سے شرح صدر ہے یعنی نورالٰہی اور سکون و اطمینان کی وجہ سے سینے میں وسعت پیدا ہوجانا۔ قرآن پاک میں ہے: (رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡ) (۲۰:۲۵) (کہا) اے پروردگار! میرا سینہ کھول دے۔ (اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَکَ صَدۡرَکَ ) (۹۴:۱) (اے محمدؐ) ہم نے تیرا سینہ کھول نہیں دیا؟ (اَفَمَنۡ شَرَحَ اللّٰہُ صَدۡرَہٗ ) (۳۹:۲۲) بھلا جس کا سینہ اﷲ نے… کھول دیا ہو۔ شَرْحُ الْمُشْکَلِ مِنَ الْکَلَامِ کے معنیٰ مشکل کلام کی تشریح کرنے اور اس کے مخفی کعنیٰ کو ظاہر کرنے کے ہیں۔