Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह जिसको चाहता है कि हिदायत दे तो उसका सीना इस्लाम के लिए खोल देता है और जिसको चाहता है कि गुमराह करे तो उसके सीने को बिल्कुल तंग कर देता है जैसे उसको आसमान में चढ़ना पड़ रहा हो, इस तरह अल्लाह गंदगी डाल देता है उन लोगों पर जो ईमान नहीं लाते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توجس شخص کواﷲ تعالیٰ چاہتاہے یہ کہ اسے ہدایت دے،اس کاسینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اورجسے وہ چاہتاہے کہ اسے گمراہ کردے اس کاسینہ تنگ،نہایت گھٹاہوابنادیتاہے گویا کہ وہ مشقت سے آسمان میں چڑھ رہاہے،اس طرح اﷲ تعالیٰ گندگی ڈال دیتاہے اُن لوگوں پرجوایمان نہیں لاتے۔

By Amin Ahsan Islahi

سو اللہ جس کسی کو ہدایت دینا چاہتا ہے ، اس کا سینہ اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جس کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ، اس کے سینے کو بالکل تنگ کردیتا ہے ، گویا اسے آسمان میں چڑھنا پڑ رہا ہے ۔ اسی طرح اللہ ناپاکی مسلط کردیتا ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔

By Hussain Najfi

پس جب اللہ کسی کو ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے سینہ کو اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہی میں چھوڑنا چاہتا ہے تو اس کے سینہ کو تنگ کر دیتا ہے جیسے کہ وہ زبردستی آسمان پر چڑھ رہا ہے ( اس کی طرف اونچا ہو رہا ہے ) اسی طرح اللہ ان لوگوں پر کثافت مسلط کر دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

By Moudoodi

پس ﴿یہ حقیقت ہے کہ﴾ جسے اللہ ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے 92 اور جسے گمراہی میں ڈالنے کا ارادہ کرتا ہے اس کے سینے کو تنگ کر دیتا ہے اور ایسا بھینچتا ہے کہ ﴿اسلام کا تصوّر کرتے ہی﴾ اسے یوں معلوم ہونے لگتا ہے کہ گویا اس کی روح آسمان کی طرف پرواز کر رہی ہے ۔ اس طرح اللہ ﴿ حق سے فرار اور نفرت کی﴾ ناپاکی ان لوگوں پر مسلّط کر دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ،

By Mufti Naeem

پس جس کیلئے اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے ہیں کہ اسے ہدایت دیں تو اس کے سینے کو اسلام کیلئے کھول دیتے ہیں اور جس کیلئے چاہتے ہیں کہ اسے گمراہ کر دیں تو اس کے سینے کو تنگ ، بہت تنگ کر دیتے ہیں جیسے کہ زبردستی آسمان پر چڑھ رہا ہو ۔ اسی طرح اﷲ ( تعالیٰ ) عذاب ڈال دیتے ہیں ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

غرض جس شخص کو اللہ ہدایت تک پہنچانے کا ارادہ کرلے ، اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے ، اور جس کو ( اس کی ضد کی وجہ سے ) گمراہ کرنے کا ارادہ کرلے ، اس کے سینے کو تنگ اور اتنا زیادہ تنگ کردیتا ہے کہ ( اسے ایمان لانا ایسا مشکل معلوم ہوتا ہے ) جیسے اسے زبردستی آسمان پر چڑھنا پڑ رہا ہو ۔ اسی طرح اللہ ( کفر کی ) گندگی ان لوگوں پر مسلط کردیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے ۔

By Noor ul Amin

جس شخص کو اللہ ہدایت دیناچاہےاس کاسینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہ کرناچاہےا س کے سینہ میں اتنی گھٹن پیداکردیتا ہے ، جیسے وہ مشکل سے بلندی کی طرف چڑھ رہاہوجولوگ ایمان نہیں لاتے ، اللہ تعالیٰ اسی طرح ان پر ( حق سے فرار اور نفرت کی ) خباثت مسلط کردیتا ہے

By Kanzul Eman

اور جسے اللہ راہ دکھانا چاہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے ( ف۲۵۱ ) اور جسے گمراہ کرنا چاہے اس کا سینہ تنگ خوب رکا ہوا کر دیتا ہے ( ف۲۵۲ ) گویا کسی کی زبردستی سے آسمان پر چڑھ رہا ہے ، اللہ یونہی عذاب ڈالتا ہے ایمان نہ لانے والوں کو ،

By Tahir ul Qadri

پس اﷲ جس کسی کو ( فضلاً ) ہدایت دینے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کشادہ فرما دیتا ہے اور جس کسی کو ( عدلاً اس کی اپنی خرید کردہ ) گمراہی پر ہی رکھنے کا ارادہ فرماتا ہے اس کا سینہ ( ایسی ) شدید گھٹن کے ساتھ تنگ کر دیتا ہے گویا وہ بمشکل آسمان ( یعنی بلندی ) پر چڑھ رہا ہو ، اسی طرح اﷲ ان لوگوں پر عذابِ ( ذّلت ) واقع فرماتا ہے جو ایمان نہیں لاتے