اَلتَّبْرُ: (ض) کے معنی توڑ دینے اور ہلاک کردینے کے ہیں کہا جاتا ہے۔ تَبَرَہٗ وَتَبَّرَہٗ اس نے ہلاک کر ڈالا۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا ہُمۡ فِیۡہِ ) (۷:۱۳۹) یہ لوگ جس (شغل) میں پھنچے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے۔ (وَ کُلًّا تَبَّرۡنَا تَتۡبِیۡرًا) (۲۵:۳۹) اور جس چیز پر غلبہ پائیں اسے تباہ کردیں۔ (وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا تَبَارًا) (۷۱:۲۸) اور ظالم لوگوں کے لیے اور زیادہ تباہی بڑھا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تَبَارًا | سورة نوح(71) | 28 |
تَبَّرْنَا | سورة الفرقان(25) | 39 |
تَتْبِيْرًا | سورة بنی اسراءیل(17) | 7 |
تَتْبِيْرًا | سورة الفرقان(25) | 39 |
مُتَبَّرٌ | سورة الأعراف(7) | 139 |
وَّلِــيُتَبِّرُوْا | سورة بنی اسراءیل(17) | 7 |