Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये लोग जिस काम में लगे हुए हैं वह बरबाद होने वाला है और ये जो कुछ कर रहे हैं सब झूठा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ برباد کیا جانے والاہے وہ کام جس میں یہ لوگ مشغول ہیں اورباطل ہے جوکچھ وہ کرتے چلے آرہے ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کا یہ سب کچھ ، جس میں یہ لگے ہپئے ہیں ، برباد اور جو کچھ کررہے ہیں ، نابود ہونے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

جس طریقہ پر یہ لوگ ہیں وہ یقینا تباہ ہو کر رہے گا ۔ اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ باطل ہوکر رہے گا ۔

By Moudoodi

یہ لوگ جس طریقہ کی پیروی کر رہے ہیں وہ تو برباد ہونے والا ہے اور جو عمل وہ کر رہے ہیں وہ سراسر باطل ہے ۔

By Mufti Naeem

بلاشبہ یہ لوگ جس کام میں مشغول ہیں وہ تباہ ہو کر رہیں گے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں غلط ہے

By Mufti Taqi Usmani

ارے یہ لوگ تو وہ ہیں کہ جس دھندے میں لگے ہوئے ہیں سب برباد ہونے والا ہے ، اور جو کچھ کرتے آرہے ہیں ، سب باطل ہے ۔

By Noor ul Amin

بیشک یہ لوگ جس کام میں لگے ہوئے ہیں یہ بربادہونے والے ہیں اور جو کچھ وہ کررہے ہیں سراسرباطل ہے

By Kanzul Eman

یہ حال تو بربادی کا ہے جس میں یہ ( ف۲۵٦ ) لوگ ہیں اور جو کچھ کررہے ہیں نرا باطل ہے ،

By Tahir ul Qadri

بلاشبہ یہ لوگ جس چیز ( کی پوجا ) میں ( پھنسے ہوئے ) ہیں وہ ہلاک ہوجانے والی ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ ( بالکل ) باطل ہے