Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मूसा (अलै॰) ने कहाः क्या मैं तुम्हारे लिए अल्लाह के सिवा कोई और माबूद तलाश करूँ; हालाँकि उसने तुमको तमाम जहानों पर फ़ज़ीलत दी है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

موسیٰ نے کہا: ’’کیا اﷲ تعالیٰ کے سواتمہارے لیے میں کوئی اورمعبودتلاش کروں؟ حالانکہ اُس نے تمہیں جہانوں پرفضیلت عطاکی ہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: کیا میں تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود ڈھونڈوں درآنحالیکہ وہی ہے جس نے تم کو اہلِ عالم پر فضیلت بخشی؟

By Hussain Najfi

کہا: کیا میں تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی ( اور ) خدا تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں تمام جہانوں کی قوموں پر فضیلت دی ۔

By Moudoodi

پھر موسیٰ نے کہا کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور معبود تمہارے لیے تلاش کروں؟ حالانکہ وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں دنیا بھر کی قوموں پر فضیلت بخشی ہے ۔

By Mufti Naeem

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ( مزید ) فرمایا کیا میں تمہارے لے اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت بخشی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور ) کہا کہ : کیا تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی اور معبود ڈھونڈ کر لاؤں حالانکہ اسی نے تمہیں دنیا جہان کے سارے لوگوں پر فضیلت دے رکھی ہے ۔

By Noor ul Amin

( پھر ) موسیٰ نے کہا: کیا میں اللہ کے علاوہ تمہارے لئے کوئی اور معبودتلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے‘‘

By Kanzul Eman

کہا کیا اللہ کے سوا تمہارا اور کوئی خدا تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں زمانے بھر پر فضیلت دی ( ف۲۵۷ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( موسیٰ علیہ السلام نے ) کہا: کیا میں تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود تلاش کروں ، حالانکہ اسی ( اللہ ) نے تمہیں سارے جہانوں پر فضیلت بخشی ہے