Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْفَشَلُ: (س) کے معنی کمزوری کے ساتھ بزدلی کے ہیں قرآن پاک میں ہے: (حَتّٰۤی اِذَا فَشِلۡتُمۡ وَ تَنَازَعۡتُمۡ فِی الۡاَمۡرِ) (۳:۱۵۲) یہاں تک کہ تم نے ہمت ہار دی او رحکم (پیغمبر) میں جھگڑا کرنے لگے۔ (فَتَفۡشَلُوۡا وَ تَذۡہَبَ رِیۡحُکُمۡ ) (۸:۴۶) تو تم بزدل ہوجاؤگے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا۔ (َّفَشِلۡتُمۡ وَ لَتَنَازَعۡتُمۡ فِی الۡاَمۡرِ ) (۸:۴۳) تو تم لوگ جی چھوڑ دیتے اور (جو) معاملہ (درپیش تھا اس) میں جھگڑنے لگتے۔ تَفَشَّلَ الْمَآئُ: پانی بہہ پڑا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَفْشَلَا سورة آل عمران(3) 122
فَتَفْشَلُوْا سورة الأنفال(8) 46
فَشِلْتُمْ سورة آل عمران(3) 152
لَّفَشِلْتُمْ سورة الأنفال(8) 43