Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जब अल्लाह आपके ख़्वाब में उनको थोड़े दिखाता रहा, अगर वह तुम्हें उनको ज़्यादा दिखा देता तो तुम लोग हिम्मत हार जाते और आपस में झगड़ने लगते उस मामले में लेकिन अल्लाह ने तुमको बचा लिया, यक़ीनन वह दिलों तक का हाल जानता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب اﷲ تعالیٰ انہیں آپ کے خواب میں تھوڑادکھارہاتھااوراگرآپ کووہ انہیں زیادہ دکھا دیتا تو ضرور تم ہمت ہار جاتے اور ضرورتم اس معاملے میں آپس میں جھگڑتے لیکن اللہ تعالیٰ نے سلامت رکھایقیناًوہ سینوں والی بات کوخوب جاننے والا ہے

By Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جب اللہ تیری رویا میں ان کو کم دکھاتا ہے اور اگر تجھے زیادہ دکھا دیتا تو تم لوگ پست ہمت ہوجاتے اور معاملے میں اختلاف کرتے ، لیکن اللہ نے بچالیا ۔ بیشک وہ دلوں کے حال سے باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اور اے نبی ) وہ وقت یاد کرو ۔ جب اللہ نے خواب میں آپ کو ان ( کفار ) کی تعداد تھوڑی کرکے دکھائی تھی اور اگر وہ انہیں زیادہ کرکے دکھاتا تو تم ہمت ہار جاتے ۔ اور آپس میں جھگڑنے لگتے ۔ لیکن اللہ نے اس سے بچایا ۔ بے شک اللہ سینوں کے اندر والی باتوں کا خوب جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور یاد کرو وہ وقت جبکہ اے نبی ، خدا ان کو تمہارے خواب میں تھوڑا دکھا رہا تھا ۔ 36 اگر کہیں وہ تمہیں ان کی تعداد زیادہ دکھا دیتا تو ضرور تم لوگ ہمت ہار جاتے اور لڑائی کے معاملہ میں جھگڑا شروع کر دیتے ، لیکن اللہ ہی نے اس سے تمہیں بچایا ، یقیناً وہ سینوں کا حال تک جانتا ہے ۔

By Mufti Naeem

جبکہ اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں آپ ( ﷺ ) کو آپ ( ﷺ ) کے خواب میں ( تعداد میں ) کم دکھا رہے تھے اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) تمہیں ان کی تعداد زیادہ دکھاتے تو تم لوگ ہمت ہار جاتے اور اس بات میں تم آپس میں جھگڑنے لگتے لیکن اﷲ ( تعالیٰ ) نے بچا لیا ۔ بیشک وہ سینوں کی باتیں خوب جاننے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) وہ وقت یاد کرو جب اللہ خواب میں تمہیں ان ( دشمنوں ) کی تعداد کم دکھا رہا تھا ، ( ٣٠ ) اور اگر تمہیں ان کی تعداد زیادہ دکھا دیتا تو ( اے مسلمانو ) تم ہمت ہار جاتے ، اور تمہارے درمیان اس معاملے میں اختلاف پیدا ہوجاتا ، لیکن اللہ نے ( تمہیں اس سے ) بچا لیا ۔ یقینا وہ سینوں میں چھپی باتیں خوب جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

( اے نبی! یادکرو ) جب تمہارے خواب میں بھی اللہ تعالیٰ تمہیں کافرتھوڑے دکھلارہا تھااور اگر وہ آپ کو زیادہ دکھلاتاتوتم لوگ ہمت ہاردیتے اور اس معاملہ پر جھگڑنا شروع کردیتے لیکن اللہ نے تمہیں بچالیایقیناوہ دلوں کے راز خوب جانتا ہے

By Kanzul Eman

جب کہ اے محبوب! اللہ ٹمہیں کافروں کو تمہاری خواب میں تھوڑا دکھاتا تھا ( ف۷۹ ) اور اے مسلمانو! اگر وہ تمہیں بہت کرکے دکھاتا تو ضرور تم بزدلی کرتے اور معاملہ میں جھگڑا ڈالتے ( ف۸۰ ) مگر اللہ نے بچا لیا ( ف۸۱ ) بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( وہ واقعہ یاد دلائیے ) جب آپ کو اللہ نے آپ کے خواب میں ان کافروں ( کے لشکر ) کو تھوڑ ا کر کے دکھایا تھا اور اگر ( اللہ ) آپ کو وہ زیادہ کر کے دکھاتا تو ( اے مسلمانو! ) تم ہمت ہار جاتے اور تم یقیناً اس ( جنگ کے ) معاملے میں باہم جھگڑنے لگتے لیکن اللہ نے ( مسلمانوں کو بزدلی اور باہمی نزاع سے ) بچا لیا ۔ بیشک وہ سینوں کی ( چھپی ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے