Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह न तुमसे अपने वादे को सच्चा कर दिखाया जबकि तुम उनको अल्लाह के हुक्म से क़त्ल कर रहे थे, यहाँ तक कि जब तुम ख़ुद कमज़ोर पड़ गए और तुमने हुक्म को मानने में इख़्तिलाफ़ किया और तुम कहने पर न चले बाद इसके कि अल्लाह ने तुमको वह चीज़ दिखा दी थी जो तुम चाहते थे, तुम में से बअज़ दुनिया चाहते थे और तुम में से बअज़ आख़िरत चाहते थे, फिर अल्लाह ने तुम्हारा रुख़ उनसे फेर दिया ताकि तुम्हारी आज़माइश करे, और अल्लाह ने तुमको माफ़ कर दिया, और अल्लाह ईमान वालों के हक़ में बड़ा फ़ज़्ल वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقینااﷲ تعالیٰ نے تم سے اپنے وعدے کوسچاکردکھایاجب تم اُس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے،یہاں تک کہ جب تم پست ہمت ہوگئے اورحکم کے بارے میں جھگڑا کیا اور تم نے نافرمانی کی اس کے بعدجواس نے تمہیں وہ چیزدکھائی جوتم پسندکرتے تھے۔تم میں سے کوئی دنیاچاہتا ہے اورتم ہی میں سے کوئی آخرت چاہتاہے،پھراﷲ تعالیٰ نے تمہیں ان سے پھیردیا تاکہ وہ تمہیں آزمائے اوربلاشبہ اُس نے یقیناتمہیں معاف کردیااوراﷲ تعالیٰ ایمان والوں پربڑے فضل والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تو تم سے جو وعدہ کیا ، وہ سچ کر دکھایا ، جبکہ تم ان کو اللہ کے حکم سے تہ تیغ کر رہے تھے ، یہاں تک کہ جب تم خود ڈھیلے پڑ گئے اور حکم میں تم نے اختلاف کیا اور ( رسول کی ) نافرمانی کی ، جبکہ اللہ نے تمہیں وہ چیز دکھا دی تھی ، جس کے تم تمنائی تھے ۔ تم میں کچھ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کے ۔ پھر خدا نے تمہارا رخ ان سے پھیر دیا ، تاکہ تمہیں آزمائش میں ڈالے اور اس نے تم سے درگذر فرمایا اور اللہ مسلمانوں پر فضل فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

خدا نے ( جنگ احد میں ) اپنا وعدہ ( نصرت ) اس وقت سچا کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے ان ( کافروں ) کا قلع قمع کر رہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے کمزوری دکھائی تو تم نے حکم عدولی کی ۔ ( یہ اس لئے کہ ) تم میں کچھ دنیا کے طلب گار تھے اور کچھ آخرت کے طلبگار تھے پھر اس نے تمہیں ان کے مقابلے میں پسپا کر دیا تاکہ تمہارے ایمان و اخلاص کی آزمائش کرے ۔ اور ( پھر بھی ) تمہیں معاف کر دیا ۔ اور اللہ اہل ایمان پر بڑا فضل کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ نے ﴿تائید ونصرت کا﴾ جو وعدہ تم سے کیا تھا وہ تو اس نے پورا کر دیا ۔ ابتدا میں اس کے حکم سے تم ہی ان کو قتل کر رہےتھے ۔ مگر جب تم نے کمزوری دکھائی اور اپنے کام میں باہم اختلاف کیا ، اور جونہی کہ وہ چیز اللہ نے تمہیں دکھائی جس کی محبت میں تم گرفتار تھے﴿ یعنی مالِ غنیمت﴾ تم اپنے سردار کے حکم کی خلاف ورزی کر بیٹھے ۔ ۔ ۔ ۔ اس لیے کہ تم میں سے کچھ لوگ دنیا کے طالب تھے اور کچھ آخرت کی خواہش رکھتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ تب اللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلہ میں پسپا کر دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے ۔ اور حق یہ ہے کہ اللہ نے پھر بھی تمہیں معاف ہی کر دیا 109 کیونکہ مومنوں پر اللہ بڑی نظر عنایت رکھتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا جبکہ تم اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم سے کافروں کو قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ تم نے کم ہمتی اختیار کی اور حکم کے بارے میں آپس میں اختلاف کیا اس کے بعد کہ وہ چیز جسے تم چاہتے تھے تمہیں دکھلادی تم نے نافرمانی کی تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض آخرت چاہتے تھے ۔ پھر اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہیں کافروں کی طرف سے پھیر دیا تاکہ تمہارا امتحان لے اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہاری خطا معاف فرما دی اور اللہ ( تعالیٰ ) مومنین پر بڑا فضل فرمانے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے یقینا اس وقت اپنا وعدہ پورا کردیا تھا جب تم دشمنوں کو اسی کے حکم سے قتل کر رہے تھے ، یہاں تک کہ جب تم نے کمزوری دکھائی اور حکم کے بارے میں باہم اختلاف کیا اور جب اللہ نے تمہاری پسندیدہ چیز تمہیں دکھائی تو تم نے ( اپنے امیر کا ) کہنا نہیں مانا ( ٤٩ ) تم میں سے کچھ لوگ وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے ، اور کچھ وہ تھے جو آخرت چاہتے تھے ۔ پھر اللہ نے ان سے تمہارا رخ پھیر دیا تاکہ تمہیں آزمائے ۔ البتہ اب وہ تمہیں معاف کرچکا ہے ، اور اللہ مومنوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

بلا شبہ اللہ نےجو وعدہ تم سے کیا تھاوہ پورا کر دیاجبکہ تم ( احدمیں ) اللہ کے حکم سے کافروں کو خوب قتل کررہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی دکھائی اور اپنے معاملہ میں خودآپس میں جھگڑنے لگے اور اپنی پسندیدہ چیز ( مال غنیمت ) نظرآ جانے کے بعدتم نے ( اس کی ) نافرمانی کی تم میں سے کچھ وہ تھےجو دنیاچاہتے تھے اور کچھ آخرت چاہتے تھے پھراللہ نے تمہیں کافروں کے مقابلے میں پسپا کردیاتاکہ تمہیں آزمائے اور بیشک اللہ نے تمہاراقصورمعاف کردیا کیونکہ وہ مومنوں کے لئے بڑے فضل والا ہے

By Kanzul Eman

اور بیشک اللہ نے تمہیں سچ کر دکھایا اپنا وعدہ جب کہ تم اس کے حکم سے کافروں کو قتل کرتے تھے ( ف۲۷۳ ) یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی کی اور حکم میں جھگڑا ڈالا ( ف۲۷٤ ) اور نافرمانی کی ( ف۲۷۵ ) بعد اس کے کہ اللہ تمہیں دکھا چکا تمہاری خوشی کی بات ( ف۲۷٦ ) تم میں کوئی دنیا چاہتا تھا ( ف۲۷۷ ) اور تم میں کوئی آخرت چاہتا تھا ( ف۲۷۸ ) پھر تمہارا منہ ان سے پھیردیا کہ تمہیں آزمائے ( ف۲۷۹ ) اور بیشک اس نے تمہیں معاف کردیا ، اور اللہ مسلمانوں پر فضل کرتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور بیشک اللہ نے تمہیں اپنا وعدہ سچ کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے انہیں قتل کر رہے تھے ، یہاں تک کہ تم نے بزدلی کی اور ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ) حکم کے بارے میں جھگڑنے لگے اور تم نے اس کے بعد ( ان کی ) نافرمانی کی جب کہ اللہ نے تمہیں وہ ( فتح ) دکھا دی تھی جو تم چاہتے تھے ، تم میں سے کوئی دنیا کا خواہش مند تھا اور تم میں سے کوئی آخرت کا طلب گار تھا ، پھر اس نے تمہیں ان سے ( مغلوب کر کے ) پھیر دیا تاکہ وہ تمہیں آزمائے ، ( بعد ازاں ) اس نے تمہیں معاف کر دیا ، اور اللہ اہلِ ایمان پر بڑے فضل والا ہے