Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम मुनकिरों के दिलों में (तुम्हारा) रोब डाल देंगे; क्योंकि उन्होंने ऐसी चीज़ को अल्लाह का शरीक ठहराया जिसके हक़ में अल्लाह ने कोई दलील नहीं उतारी, उनका ठिकाना जहन्नम है, और वह बहुत बुरी जगह है ज़ालिमों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جلدہی ہم ان لوگوں کے دلوں میں جنہوں نے کفر کیا رُعب ڈال دیں گے اس وجہ سے انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیاجس کی اس نے کوئی دلیل بھی نہیں اُتاری اوراُن کاٹھکانہ آگ ہے اورظالموں کابہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم ان کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب ڈال دیں گے ، کیونکہ انہوں نے ایسی چیزوں کو خدا کا شریک ٹھہرا رکھا ہے ، جن کے حق میں خدا نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والوں کا کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( تم پریشان نہ ہو ) ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں ( تمہارا ) رعب ڈال دیں گے اس لئے کہ انہوں نے خدائی میں ان بتوں کو شریک بنایا ہے ۔ جن کے بارے میں خدا نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے اور ان کا انجام جہّنم ہوگا اور وہ ظالمین کا بدترین ٹھکانہ ہے ۔

By Moudoodi

عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب ہم منکرین حق کے دلوں میں رعب بٹھا دیں گے ، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ان کو خدائی میں شریک ٹھہرایا ہے جن کے شریک ہونے پر اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ۔ ان کا آخری ٹھکانا جہنم ہے اور بہت ہی بری ہے وہ قیام گاہ جو ان ظالموں کو نصیب ہوگی ۔

By Mufti Naeem

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب ڈال دیں گے ان کے اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ شرک کرنے کی وجہ سے جس کی کوئی دلیل اللہ ( تعالیٰ ) نے نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ ظالموں کے رہنے کی بری جگہ ہے

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنایا ہے ہم عنقریب ان کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ کی خدائی میں ایسی چیزوں کو شریک ٹھہرایا ہے جن کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری ۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ ظالموں کا بدترین ٹھکانا ہے ۔

By Noor ul Amin

عنقریب ہم کافروں کے دل میں ( تمہارا ) رعب ڈال دینگے کیونکہ انہوں نے اللہ کے ساتھ ان کو شریک بنایا جن کے لئے اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری تھی ان کاٹھکانہ جہنم ہے اور ان ظالموں کاٹھکانہ بہت ہی برا ہے

By Kanzul Eman

کوئی دم جاتا ہے کہ ہم کافروں کے دلوں میں رعب ڈالیں گے ( ف۲۷۲ ) کہ انہوں نے اللہ کا شریک ٹھہرایا جس پر اس نے کوئی سمجھ نہ اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور کیا برا ٹھکانا ناانصافوں کا ،

By Tahir ul Qadri

ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں ( تمہارا ) رعب ڈال دیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اس چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرایا ہے جس کے لئے اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا ( وہ ) ٹھکانا بہت ہی برا ہے