اَلَعْلُ: کے معنی شوہر کے ہیں، قرآن پاک میں ہے: (وَّ ہٰذَا بَعۡلِیۡ شَیۡخًا) (۱۱:۷۲) اور یہ میرے میاں بھی بوڑھے ہیں۔ اس کی جمع فُعُوْلَۃٌ آتی ہے، جیسے فَحلٌ وَفَحُوْلَۃٌ فرمایا: (وَ بُعُوۡلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ ) (۲:۲۲۸) اور ان کے خاوند۔۔ ان کو زوجیت میں لے لینے کے زیادہ حقدار ہیں۔ اور اس تصور کے پیش نظر کہ مرد کو عورت پر برتری حاصل ہے۔ اسے عورت کا منتظم مقرر کیا گیا ہے۔ جیساکہ آیت: (اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ ) (۴:۳۴) میں مذکور ہے بنابریں ہر وہ چیز جو دوسری اشیاء پر فوقیت رکھتی ہو، اسے بَعْلٌ کہنے لگے ہیں چنانچہ اہل عرب اپنے بت کو جس کے ذریعہ سے اﷲ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنا چاہتے تھے، بَعٌْْ کہہ کر پکارتے تھے۔ کیونکہ وہ اسے بلند اور برتر سمجھتے تھے، جیسے فرمایا: (اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّ تَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخَالِقِیۡنَ ) (۳۷:۱۲۵) کیا تم بعل کو پکارتے اور (پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو۔ محاورہ ہے: اَتَانَا بَعْلُ ھٰذِہِ ادَّابَّۃِ اس دابہ کا مالک ہمارے پاس آیا۔ اَلْبَعْلُ: (ایضاً) (۱) بلند زمین (۲) فحل نحل یعنی شہد کی مکھیوں کا سردار(1) (۳) ہر وہ بڑا درخت جو اپنی جڑوں کے ذریعہ ازخود زمین سے پانی جذب کرلیتا ہو اور اسے آبیاری کی ضرورت نہ ہو۔ حدیث پاک میں ہے(2) (فِیْمَا سُقِیَ بَعْلًا العُشْرُ ) یعنی بَعْل میں عشر(۱۰/۱) ہے اور جب عالی کی اپنی مستولی علیہ ماتحت پر گرفت بھاری اور گراں ہو تو کہا جاتا ہے۔ اَصْبَحَ فُلَانٌ بَعْلًا عَلٰی اَھْلِہٖ یعنی فلاں اپنے علو کی وجہ اپنے اہل پر ثقیل ہے۔ (3) اور لفظ اَلْبَعْلُ سے مُبَاعَلَۃٌ وَبِعَالٌ (مصدر مفاعلہ) بنایا گیا ہے جس کے معنی (کنایۃ) مجامعت کے ہوتے ہیں(4) محاورہ ہے: بَعَل الرَّجُلُ (ن) بَعُوْلَۃ وَاسْتَبْعَلَ فَھُوَ بَعْلٌ مَمُسْتَبْعِلٌ: شوہر ہونا۔ اِسْتَبْعَلَ النَّخْلُ: کھجور کا تناور ہوجانا۔ اور بَعْلَ کھجور سے ایک جگہ پر قیام اور ثبات کے معنی کا تصور کرکے ہر اس آدمی کو جو اپنے معاملہ میں حیرت کی بنا پرایک جگہ پر کھڑا رہے اس کے متعلق بَعِلَ فُلَانٌ بِاَمْرِہٖ کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ اپنے معاملہ میں حیراب ہے، جیساکہ اس شخص کے متعلق جو اپنی جگہ پر جم کر کھڑا رہے۔ مَاھُوَ اِلَّا شَجَرٌ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بَعْلًا | سورة الصافات(37) | 125 |
بَعْلِيْ | سورة هود(11) | 72 |
بَعْلِھَا | سورة النساء(4) | 128 |
بُعُوْلَتِهِنَّ | سورة النور(24) | 31 |
بُعُوْلَتِهِنَّ | سورة النور(24) | 31 |
لِبُعُوْلَتِهِنَّ | سورة النور(24) | 31 |
وَبُعُوْلَتُهُنَّ | سورة البقرة(2) | 228 |