Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर किसी औरत को अपने शौहर की तरफ़ से बदसलूकी या बेरुख़ी का अंदेशा हो तो इसमें कोई हर्ज नहीं कि दोनों आपस में कोई सुलह कर लें, और सुलह बेहतर चीज़ है, और लालच इंसान की तबीयत में बसी हुई है, और अगर तुम अच्छा सलूक करो और तक़वे से काम लो तो जो कुछ तुम करोगे अल्लाह उससे बाख़बर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگرکوئی عورت اپنے شوہرسے کسی قسم کی زیادتی یابے رُخی کاخوف رکھے توان دونوں پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ دونوں آپس میں کسی طرح کی صُلح کرلیں اورصُلح بہرحال بہترہے اور ہر نفس میں حرص حاضررکھی گئی ہے اوراگرتم نیکی کرو اورتقویٰ اختیار کروتویقینااﷲ تعالیٰ اُس سے جوتم عمل کرتے ہوہمیشہ سے پوراباخبرہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر سے بیزاری یا بے پروائی کا اندیشہ ہو تو اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ دونوں آپس میں کوئی سمجھوتا کرلیں اور سمجھوتا ہی بہتر ہے ۔ طبیعتوں میں حرص رچی بسی ہوئی ہے اور اگر تم حسن سلوک کرو گے اور تقویٰ اختیار کرو گے تو جو کچھ کرو گے ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے حق تلفی یا بے توجہی محسوس کرے تو ان دونوں کے لیے کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ( کچھ لو کچھ دو کی بنا پر ) آپس میں صلح کر لیں اور صلح بہرحال بہتر ہے اور نفوس میں بخل موجود رہتا ہے ( تنگ دلی پر آمادہ رہتے ہیں ) اور اگر تم بھلائی کرو ۔ اور پرہیزگاری اختیار کرو ۔ تو بے شک اللہ تمہارے اس طرزِ عمل سے باخبر ہے ۔

By Moudoodi

جب 157 کسی عورت کو اپنے شوہر سے بدسلوکی یا بے رخی کا خطرہ ہو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر میاں اور بیوی﴿ کچھ حقوق کی کمی بیشی پر﴾ آپس میں صلح کرلیں ۔ صلح بہرحال بہتر ہے ۔ 158 نفس تنگ دلی کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں ، 159 لیکن اگر تم لوگ احسان سے پیش آؤ اور خدا ترسی سے کام لو تو یقین رکھو کہ اللہ تمہارے اس طرز عمل سے بے خبر نہ ہوگا ۔ 160

By Mufti Naeem

اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی طرف سے بد مزاجی یا اعراض کا خوف ہوتو ان دونوں کو آپس میں صلح کرنے میں کوئی گناہ نہیں اور صلح کرنا ( ہی ) بہتر ہے اور طبعیتوں میں بخل ہوتا ہی ہے اور اگر تم اچھا برتائو کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو بیشک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اسے خوب جانتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی طرف سے زیادتی یا بیزاری کا اندیشہ ہو تو ان میاں بیوی کے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ وہ آپس کے اتفاق سے کسی قسم کی صلح کرلیں ۔ ( ٧٦ ) اور صلح کرلینا بہتر ہے اور انسانوں کے دل میں ( کچھ نہ کچھ ) لالچ کا مادہ تو رکھ ہی دیا گیا ہے ۔ ( ٧٧ ) اور اگر احسان اور تقوی سے کام لو تو جو کچھ تم کرو گے اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

اوراگرکسی عورت کو اپنے خاوند سے بدسلوکی یابے رخی کاخوف ہوتو اگر میاں بیوی آپس میں ( کچھ کمی بیشی کرکے ) سمجھوتہ کرلیں تودونوں پر کچھ گناہ نہیں اور صلح بہرحال بہترہے اور لالچ توہرنفس کو لگاہوا ہے لیکن اگرتم احسان کرو ، اوراللہ سے ڈرتے ہوتوجوکچھ تم کروگے اللہ یقینااس سے خوب واقف ہے

By Kanzul Eman

اور اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی زیادتی یا بےرغبتی کا اندیشہ کرے ( ف۳۲۸ ) تو ان پر گناہ نہیں کہ آپس میں صلح کرلیں ( ف۳۲۹ ) اور صلح خوب ہے ( ف۳۳۰ ) اور دل لالچ کے پھندے میں ہیں ( ف۳۳۱ ) اور اگر تم نیکی اور پرہیزگاری کرو ( ف۳۳۲ ) تو اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ( ف۳۳۳ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی جانب سے زیادتی یا بے رغبتی کا خوف رکھتی ہو تو دونوں ( میاں بیوی ) پر کوئی حرج نہیں کہ وہ آپس میں کسی مناسب بات پر صلح کر لیں ، اور صلح ( حقیقت میں ) اچھی چیز ہے اور طبیعتوں میں ( تھوڑا بہت ) بخل ( ضرور ) رکھ دیا گیا ہے ، اور اگر تم احسان کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو تو بیشک اللہ ان کاموں سے جو تم کر رہے ہو ( اچھی طرح ) خبردار ہے