और तुम हरगिज़ ताक़त नहीं रख़ते कि तुम बराबरी करो औरतों के दरमियान अगरचे तुम ऐसा करना चाहो, पस बिल्कुल एक ही तरफ़ न झुक जाओ कि दूसरी को लटकी हुई की तरह छोड़ दो, और अगर तुम इस्लाह कर लो और तक़वा इख़्तियार करो तो बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।
اورتم ہرگزاستطاعت نہیں رکھتے کہ بیویوں کے درمیان عدل کرو خواہ تم حرص بھی رکھوچنانچہ تم بالکل (ایک جانب)پوری طرح نہ جھک جاؤ،کہ تم اس (دوسری کو)لٹکی ہوئی کی طرح چھوڑدواوراگرتم اصلاح کرو اور تم ڈرتے رہوتو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔
اور تم پورا پورا عدل تو بیویوں کے درمیان کر ہی نہیں سکتے اگرچہ تم اس کو چاہو بھی ۔ تو یہ تو نہ ہو کو بالکل ایک ہی کی طرف جھک پڑو کہ دوسری کو بالکل معلقہ بناکر رکھ دو اور اگر تم اصلاح کرتے رہو گے اور خدا سے ڈرتے رہو گے تو خدا بیشک بخشنے والا اور مہربان ہے ۔
یہ ٹھیک ہے کہ تم جس قدر چاہو مگر بیویوں میں پورا پورا عدل نہیں کر سکتے ۔ مگر بالکل تو ایک طرف نہ جھک جاؤ ۔ کہ ( دوسری کو ) بیچوں بیچ لٹکا چھوڑ دو ۔ اور اگر تم اپنی اصلاح کر لو ۔ اور تقویٰ اختیار کرو ۔ تو خدا بڑا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
بیویوں کے درمیان پورا پورا عدل کرنا تمہارے بس میں نہیں ہے ۔ تم چاہو بھی تو اس پر قادر نہیں ہو سکتے ۔ لہذا﴿قانونِ الہی کا منشا پورا کرنے کے لیے یہ کافی ہے کہ﴾ ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو ۔ 161 اگر تم اپنا طرزِ عمل درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ چشم پوشی کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 162
اور تم ہر گز طاقت نہیں رکھتے کہ ( تمام ) بیویوں کے درمیان ( پورا پورا ) انصاف کرو اگرچہ تم اس کی خواہش بھی رکھتے ہو ۔ پس تم بالکل ایک طرف نہ جھک جائو کہ دوسری کو ( درمیان میں ) لٹکتی ہوئی چھوڑ دو اور اگر تم ( اپنی ) اصلاح کر لو اور تقویٰ اختیار کرو تو بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والے مہربان ہیں ۔
اور عورتوں کے درمیان مکمل برابری رکھنا تو تمہارے بس میں نہیں ، چاہے تم ایسا چاہتے بھی ہو ۔ ( ٧٨ ) البتہ کسی ایک طرف پورے پورے نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ایسا بنا کر چھوڑ دو جیسے کوئی بیچ میں لٹکی ہوئی چیز اور اگر تم اصلاح اور تقوی سے کام لو گے تو یقین رکھو کہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
اگرتم اپنی بیویوں کے درمیان کماحقہ ، عدل کرنا چاہوبھی توایساہرگزنہ کرسکوگے لہٰذا یوں نہ کرناکہ ایک بیوی کی طرف توپوری طرح مائل ہوجائو اور باقی کو لٹکتاچھوڑدواوراگرتم اپنارویہ درست رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو بلاشبہ اللہ بخشنے والارحیم ہے
اور تم سے ہرگز نہ ہوسکے گا کہ عورتوں کو برابر رکھو اور چاہے کتنی ہی حرص کرو ( ف۳۳٤ ) تو یہ تو نہ ہو کہ ایک طرف پورا جھک جاؤ کہ دوسری کو ادھر میں لٹکتی چھوڑ دو ( ف۳۳۵ ) اور اگر تم نیکی اور پرہیزگاری کرو تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
اور تم ہرگز اس بات کی طاقت نہیں رکھتے کہ ( ایک سے زائد ) بیویوں کے درمیان ( پورا پورا ) عدل کر سکو اگرچہ تم کتنا بھی چاہو ۔ پس ( ایک کی طرف ) پورے میلان طبع کے ساتھ ( یوں ) نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ( درمیان میں ) لٹکتی ہوئی چیز کی طرح چھوڑ دو ۔ اور اگر تم اصلاح کر لو اور ( حق تلفی و زیادتی سے ) بچتے رہو تو اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے