Blog
Books
Search Quran
Lughaat

خَسَأْتُ الْکَلْبَ فَخَسَأَ: میں نے کتے کو دھتکارا تو وہ دور ہوگیا اور کسی کو دھتکارنے کیلئے عربی میں اِخْسَأْ کہا جاتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں کفار کے متعلق فرمایا: (اخۡسَـُٔوۡا فِیۡہَا وَ لَا تُکَلِّمُوۡنِ ) (۲۳۔۱۰۸) اس میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو۔ (فَقُلۡنَا لَہُمۡ کُوۡنُوۡا قِرَدَۃً خٰسِئِیۡنَ ) (۲۔۶۵) تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل و خوار بندر ہوجاؤ۔اسی سے خَسَأَ البَصَرُ: کا محاور ہے جس کے معنیں ہیں نظر درماندہ ہوکر منفقبض ہوگئی۔ قرآن پاک میں ہے: (خَاسِئًا وَّ ہُوَ حَسِیۡرٌ) (۶۷۔۴) کہ وہ نظر درماندہ اور تھک کر لوٹ آئے گی۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اخْسَـُٔـوْا سورة المؤمنون(23) 108
خَاسِئًا سورة الملك(67) 4
خٰسِـــِٕيْنَ سورة البقرة(2) 65
خٰسِـِٕـيْنَ سورة الأعراف(7) 166