Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسَّرَبُ: (مصدرن) اس کے اصل معنیٰ نشیب کی طرف جانے کے ہیں اور اسم کے طور پر نشیبی جگہ کو بھی سَرَبٌ کہہ دیتے ہیں قرآن پاک میں ہے: (فَاتَّخَذَ سَبِیۡلَہٗ فِی الۡبَحۡرِ سَرَبًا) (۱۸:۶۱) تو اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا رستہ بنالیا۔ سَرَبَ (ن) سَرَبًا وَسُرُوْیًا (جیسے مَرَّ مَرًّا وَمُرُوْرًا) اور اِنْسَرَبَ (انفعال) کے ایک ہی معنیٰ آتے ہیں لیکن سَرَبَ بالذات فاعل سے فعل صادر ہونے پر بولا جاتا ہے یعنی وہ فعل جو دوسرے سے متاثر ہوکر کیا جائے۔ سَرِبَ الدَّمْعُ: (س) آنسو رواں ہونا۔ اِنْسَرَبَتِ الْحَیَّۃُ اِلٰی حُجْرِھَا: سانپ کا اپنے بشل میں اتر جانا۔ اسی طرح سَرِبَ (س) الْمَائُ مِنَ السِّقَائِ: کے معنی مشکیزے سے پانی ٹپکنا کے ہیں اور وہ پانی جو مشکیزے سے ٹپک رہا ہو اسے مَائٌ سَرَبٌ وَسَرِبٌ کہتے ہیں۔ اَلسَّارِبُ: کسی راستہ پر (اپنی مرضی سے) چلا جانے والا۔ (وَ مَنۡ ہُوَ مُسۡتَخۡفٍۭ بِالَّیۡلِ وَ سَارِبٌۢ بِالنَّہَارِ) (۱۳:۱۰) یا رات کو کہیں چھپ جائے یا دن کی روشنی میں کھلم کھلا چلے پھرے۔ سَارِبٌ کی جمع سَرَبٌ آتی ہے۔ جیسے رَکْبٌ وَرَاکِبٌ اور عرف میں اونٹوں کے گلہ کو سَرْبٌ کہا جاتا ہے مثلاً محاورہ ہے زُعِرَتْ سَرْبُہٗ: اس کے اونٹ ڈر کر متفرق ہوگئے (یعنی بدحال ہوگیا) اور ھُوَ اٰمِنٌ فِیْ سِرْبِہٖ: وہ خوش حال ہے میں سِربٌ کے معنیٰ نفس کے ہیں اور بعض نے کنایۃً اہل و عیال مراد لیا ہے۔ اسی سے کنایہ کے طور پر کہا جاتا ہے۔ اِذْھَبِیْ فَلَا اَنْدَہٗ سِرْبَکِ: جاؤ تجھے طلاق ہے اور اصل معنیٰ یہ ہے کہ تمہارے اونٹ جدھر جانا چاہیں آزادی سے چلے جائیں میں انہیں نہیں روکوں گا۔ اَلْمَسْرُبَۃُ: (بضمہ راء) سینہ کے درمیان کے بال جو نیچے پیٹ تک ایک خط کی صورت میں چلے جاتے ہیں۔ اَلسَّرَابُ: (شدت گرما میں دوپہر کے وقت) بیاباں میں جو پانی کی طرح چمکتی ہوئی ریت نظر آتی ہے اسے ’’سَرَابٌ‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ بظاہر دیکھنے میں ایسے معلوم ہوتی ہے جیسے پانی بہہ رہا ہے۔ پھر اس سے ہر بے حقیقت چیز کو تشبیہ کے طور پر سَرَابٌ کہا جاتا ہے اور اس کے بالمقابل جو چیز حقیقت رکھتی ہو اسے شَرَابٌ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (کَسَرَابٍۭ بِقِیۡعَۃٍ یَّحۡسَبُہُ الظَّمۡاٰنُ مَآءً) (۲۴:۳۹) جیسے میدان میں سراب کہ پیاسا اسے پانی سمجھے۔ (وَّ سُیِّرَتِ الۡجِبَالُ فَکَانَتۡ سَرَابًا) (۷۸:۲۰) اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ سراب ہوکر رہ جائیں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سَرَابًا سورة النبأ(78) 20
سَرَبًا سورة الكهف(18) 61
كَسَرَابٍۢ سورة النور(24) 39
وَسَارِبٌۢ سورة الرعد(13) 10