اَلرَّذْلُ وَالرُّذَالُ: وہ چیز جس سے اس کے ردی ہونے کی وجہ سے بے رغبتی کی جائے۔ قرآن میں ہے: (وَ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرَدُّ اِلٰۤی اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ ) (۱۶:۷۰) اور تم میں سے ایسے بھی ہیں جو بدترین حالت کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔ (اِلَّا الَّذِیۡنَ ہُمۡ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاۡیِ) (۱۱:۲۷) مگر جو ہم میں سے رذالے ہیں (اور پیرو ہو بھی گئے ہیں تو بے سوچے سمجھے) سرسری نظر سے۔ (اَنُؤۡمِنُ لَکَ وَ اتَّبَعَکَ الۡاَرۡذَلُوۡنَ ) (۲۶:۱۱۱) کیا ہم تمہاری بات تسلیم کرلیں۔ حالانکہ ادنٰی درجے کے لوگ تمہارے متبع ہیں۔ یہ ارذل کی جمع ہے جس کے معنیٰ حقیر اور ذلیل شخص کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْاَرْذَلُوْنَ | سورة الشعراء(26) | 111 |
اَرَاذِلُـنَا | سورة هود(11) | 27 |
اَرْذَلِ | سورة النحل(16) | 70 |
اَرْذَلِ | سورة الحج(22) | 5 |