Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ने तुमको पैदा किया फिर वही तुमको वफ़ात देता है, और तुम में से बअज़ वे हैं जो नाकारा उम्र तक पहुँचाए जाते हैं कि जानने के बाद वे कुछ न जानें, बेशक अल्लाह इल्म वाला, क़ुदरत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراﷲ تعالیٰ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھروہی تمہیں موت دیتاہے اورتم میں سے کوئی نکمی عمرکولوٹا دیاجاتاہے تاکہ وہ جاننے کے بعد کچھ نہ جانے یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا، پوری طرح قدرت رکھنے والاہے

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تم کو پیدا کیا ، پھر وہی تم کو وفات دیتا ہے اور تم میں سے بعض ارذلِ عمر کی طرف لوٹا دیے جاتے ہیں کہ جاننے کے بعد وہ کچھ نہ جانیں ۔ بیشک اللہ ہی علم والا اور قدرت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہی تمہیں وفات دے گا اور تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ جن کو ( بڑھاپے کی ) بدترین عمر تک لوٹا دیا جاتا ہے تاکہ ( بہت کچھ ) جاننے کے بعد کچھ بھی نہ جانیں بے شک اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا قدرت والا ہے ۔

By Moudoodi

اور دیکھو ، اللہ نے تم کو پیدا کیا ، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے 60 ، اور تم میں سے کوئی بدترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے ۔ 61 حق یہ ہے کہ اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے اور قدرت میں بھی ۔ ؏ ۹

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی تمہیں پیدا فرماتا ہے پھر تمہاری روح پوری کی پوری واپس لے لیتا ہے اور تم میں سے بعض عمر کے ( آخری ) ناکارہ حصّے تک پہنچادیئے جاتے ہیں جہاں وہ سمجھنے کے بعد بھی کچھ نہیں سمجھتے ۔ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ( سب کچھ ) جاننے والے ( بڑی ) قدرت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہ تمہاری روح قبض کرتا ہے ، اور تم میں سے کوئی ایسا ہوتا ہے جو عمر کے سب سے ناکارہ حصے تک پہنچا دیا جاتا ہے ، جس میں پہنچ کر وہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی کچھ نہیں جانتا ۔ ( ٢٩ ) بیشک اللہ بڑے علم والا ، بڑی قدرت والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے تم سب کو پیدا کیا پھروہی تمہیں موت دیتا ہے اور تم میں سے بعض کو ادھیڑ عمرتک پہنچادیاجاتا ہے تاکہ بہت کچھ جاننے کے بعدایساہوجائے کہ اسے کچھ بھی یادنہ رہے بلاشبہ اللہ سب جاننے والااور قادر ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ( ف۱٤۹ ) پھر تمہاری جان قبض کرے گا ( ف۱۵۰ ) اور تم میں کوئی سب سے ناقض عمر کی طرف پھیرا جاتا ہے ( ف۱۵۱ ) کہ جاننے کے بعد کچھ نہ جانے ( ف۱۵۲ ) بیشک اللہ کچھ جانتا ہے سب کچھ کرسکتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تمہیں پیدا فرمایا ہے پھر وہ تمہیں وفات دیتا ( یعنی تمہاری روح قبض کرتا ) ہے ۔ اور تم میں سے کسی کو ناقص ترین عمر ( بڑھاپا ) کی طرف پھیر دیا جاتا ہے تاکہ ( زندگی میں بہت کچھ ) جان لینے کے بعد اب کچھ بھی نہ جانے ( یعنی انسان مرنے سے پہلے اپنی بے بسی و کم مائیگی کا منظر بھی دیکھ لے ) ، بیشک اللہ خوب جاننے والا بڑی قدرت والا ہے